قصور : زیادتی کیس میں ملزمان کی بریت کے بعد متاثرہ خاتون کی خودسوزی کی کوشش، تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال منتقل
Voicepk.net - 0
قصور میں 2022 کے زیادتی کیس میں مقامی عدالت کی جانب سے پولیس اہلکار رفیق اور دو خواتین کو بری کرنے کے حکم پر متاثرہ لڑکی نے عدالت نکل کر اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ موقع پر موجود راہگیروں نے لڑکی کو بچایا اور شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، جہاں سے اسے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔
لاہور میں قائم پنجاب یونیورسٹی میں ہر سال کی طرح پشتون طلبہ نے کلچر ڈے منایا، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ، اساتذہ اور شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے موسیقی کی دھنوں پر روایتی رقص پیش کیا، جبکہ خواتین اور بچوں نے روایتی ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ واک کا شاندار مظاہرہ کیا۔
کراچی پولیس نے دو بلوچ لڑکیوں کے مبینہ "اغوا" پر عورت مارچ کی پریس کانفرنس سے پہلے کراچی پریس کلب کی طرف جانے والے راستوں کو بند کر دیا اورمتعدد خواتین کارکنوں کو داخلے سے روک دیا گیا۔معروف آرٹسٹ شیما کرمانی کے ساتھ بھی مبینہ طور پر بدسلوکی کی گئی۔
ستائیسویں آئینی ترمیم اور ذیشان ڈھڈی کے قتل کے خلاف وکلا سراپا احتجاج، عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ
Voicepk.net - 0
پنجاب بار کونسل کی کال پر ستائیسویں آئینی ترمیم اور وہاڑی کے نوجوان وکیل ذیشان شبیر ڈھڈی کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف لاہور میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی ایوانِ عدل سے شروع ہو کر چیئرنگ کراس تک پہنچی، جہاں شرکا نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ذیشان ڈھڈی کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا جائے، بصورتِ دیگر پنجاب کی تمام عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور آئی جی پنجاب کے دفتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔
ٹویٹس تنازعہ کیس حتمی مرحلے میں داخل، ایمان مزاری اور ہادی علی کی تینوں درخواستیں خارج
Voicepk.net - 0
اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف تنازعہ ٹویٹس کیس اہم موڑ پر پہنچ گیا ہے، جہاں عدالت نے بریت، دوبارہ جرح اور اسٹیٹ کونسل کے خلاف تینوں درخواستیں خارج کرتے ہوئے ٹرائل کو حتمی مرحلے میں داخل کر دیا ہے۔
پلوشہ خان (فرضی نام) تیس سال پہلے بیماری کے دوران بغیر ٹیسٹ کے انتقال خون سے ایچ آئی وی ایڈز سے متاثر ہوئیں، تاہم وہ بیس سال سے بغیر کسی وقفے کے نہ صرف ادویات کا استعمال کر رہی ہیں بلکہ صوبے، ملک اور بیرونی ممالک میں مقیم مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے ساتھ انہیں علاج کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کر رہی ہیں۔
افغان فنکاروں کی تنظیم ہنر ٹولنہ نے پاکستان میں مقیم مزید افغان فنکاروں کی بے دخلی روکنے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے۔ اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں وفاقی حکومت کو سو فنکاروں کی فہرست اس ہدایت کے ساتھ بھیجی تھی کہ ان کے پاکستان میں قیام اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ تاہم تنظیم کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کی جاری کردہ فہرست میں بڑی تعداد میں افغان فنکار شامل نہیں ہیں جو اس وقت پاکستان میں مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔
گھوٹکی کے نواحی گاؤں کھروہی میں خواتین کے ساتھ ایک نیا ظلم جاری ہے۔ یہاں شادی شدہ خواتین پر سیاہ کاری کے جھوٹے الزامات لگا کر انہیں گھر سے نکال دیا جاتا ہے اور پھر جرگے کے ذریعے لاکھوں روپے وصول کیے جاتے ہیں۔
وفاقی آئینی عدالت میں لاہور بار کی نئی درخواست، فوجی عدالتوں کا مقدمہ ایک بار پھر سپریم کورٹ منتقل کرنے کی استدعا
Voicepk.net - 0
فوجی عدالتوں میں عام شہریوں اور خاص طور پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے ٹرائل سے متعلق آئینی مقدمات کی سماعت کو سپریم کورٹ میں واپس منتقل کرنے کے لیے لاہور بار ایسوسی ایشن نے وفاقی آئینی عدالت میں اہم درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی سوالات براہ راست آئین کے بنیادی ڈھانچے، عدلیہ کے اختیارات اور شہریوں کے بنیادی حقوق پر اثر انداز ہوتے ہیں، اس لیے انہیں وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ کار میں لانا قانونی طور پر درست نہیں۔
لاپتہ شہری عبداللہ عمر کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ کا وزارت دفاع اور حکومت سے وضاحت طلب
Voicepk.net - 0
اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ شہری عبداللہ عمر کی عدم بازیابی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس سماعت کی، جس میں عدالت نے وزارت دفاع اور وفاقی حکومت کو ان کیمرہ بریفنگ کے لیے ایک اور موقع دیتے ہوئے واضح کیا کہ آئندہ سماعت تک عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔