Home Blog Page 26
اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل کے روز ایمان مزاری حاضر اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹس کیس کی سماعت کرنے والی ٹرائل کورٹ کو تین دن کے اندر گواہوں کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔
پشتون تحفظ مومنٹ کے دو لاپتہ طلبہ کی بازیابی کے لئے پشاور میں احتجاجی مظاہرہ۔طلبہ تنظیموں نے سات روز کا الٹی میٹم دے دیا۔کورکمانڈر ہاوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان۔
جامشورو میں واقع ایم ایچ پنھور انسٹیٹیوٹ آف سندھ اسٹڈیز میں ایک روزہ واٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس نے پانی کے بحران پر ایک سنجیدہ، جامع اور بامعنی مکالمے کو جنم دیا۔
پاکستان کی سیاست اور ملک بذاتِ خود ہمیشہ کی طرح انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور اب تو نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ جیل میں بند ایک قیدی کو ذہنی مریض ڈکلئیر کر دیا گیا ہے۔ انتہائی اہم پریس کانفرنس میں سوال و جواب کے دوران یہ بات بھی کہی گئی کہ اس سے پہلے کسی سیاست دان کے خلاف اتنا سخت موقف نہیں اختیار کیا گیا۔
کراچی میں قتل ہونے والی خاتون فریال اشرف کے والد محمد اشرف اور ان کے بچوں کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف فراہمی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ 2022 سے یہ کیس ملیر کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں زیر سماعت ہے، اب تک 93 تاریخیں پڑ چکی ہیں لیکن تاحال صرف دو گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
مظفرگڑھ: تحصیل علی پور میں نجی تعلیمی اداروں میں جنسی استحصال کے واقعات نے پورے ضلع کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک ماہ کے قلیل عرصے میں تین بڑے سکینڈلز کا سامنے آنا نہ صرف تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان ہے بلکہ معاشرے میں گہری بے چینی پھیلا چکا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور ہڑتالوں کے خلاف ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز کا وکلاء کو پیشیوں اور عدالتی کارروائی میں حصہ لینے سے روکنا غیر قانونی ہے۔ صدر پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن امین الرحمان کے مطابق بار نے اس فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔
سندھ میں 7 دسمبر کو منایا جانے والا ثقافت کا دن اس سال شہر قائد میں امن، محبت اور روایتی جشن کے بجائے سخت پولیس ایکشن اور سنگین تصادم کی نذر ہو گیا۔ کراچی پریس کلب کے سامنے منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کے اختتام پر جب شرکاء نے ریلی نکالنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں ایف ٹی سی پل کے قریب روک لیا، جس کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا، اور 40 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس: کیس کی منتقلی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ نے سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی، جبکہ سپریم کورٹ نے کیس 11 دسمبر کو سننے کا فیصلہ کیا، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
سوات میں صدیوں سے آباد مسیحی، ہندو اور سکھ برادریاں آج بھی بنیادی شہری سہولیات کے شدید فقدان کا سامنا کر رہی ہیں۔ مذہبی اقلیتوں کا کہنا ہے کہ نہ تو انہیں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے مناسب جگہیں فراہم کی گئی ہیں اور نہ ہی سرکاری محکموں میں آئینی حقوق کے مطابق نمائندگی مل رہی ہے۔ ان مسائل کا سب سے زیادہ بوجھ خواتین پر پڑتا ہے جو روزمرہ زندگی میں دوہرے دباؤ کا شکار ہیں۔