Home Blog Page 25
پاکستان میں خواتین کے ساتھ زیادتی یعنی جنسی تشدد جیسے بھیانک جرائم ماضی کی طرح آج کے جدید ڈیجیٹل دور میں بھی جاری ہیں۔ اس کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ قوانین موجود ہونے کے باوجود نہ صرف ان پر مؤثر عمل درآمد میں بااثر معاشرتی طبقات رکاوٹ بنتے ہیں، بلکہ بعض اوقات عدالتی نظام میں بھی ایسے رویے سامنے آتے ہیں جو انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے میں مشکلات پیدا کرتے ہیں۔
قدیم تہذیبوں کا مرکز ٹیکسلا، جہاں بدھ مت، ہندو اور مسلم ادوار کی متعدد تاریخی نشانیاں موجود ہیں، آج ایک اور قیمتی ورثے کے زوال کی تصویر پیش کر رہا ہے۔ ٹیکسلا کے وسط میں واقع قبل از تقسیم ہندو شیو مندر، جسے مقامی طور پر رام رکھی مندر کہا جاتا ہے، رہائشی مکانات اور دیگر تعمیرات کے باعث اپنی اصل شناخت کھوتا جا رہا ہے اور شدید خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔
شیخ ایاز کی یاد میں منعقدہ گیارہواں ادبی میلہ محض شاعری اور موسیقی کی محفل نہیں رہا بلکہ اس نے ملک کے سیاسی، سماجی اور میڈیا کے بحرانوں پر کھل کر بات کرنے کا منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا۔ حیدرآباد میں خانہ بدوش رائٹرز کیفے میں منعقدہ اس تین روزہ میلے میں جہاں شیخ ایاز کی شاعری اور فکر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، وہیں کمزور جمہوریت، دبتی ہوئی صحافت، سائبر نفرت اور خواتین کے خلاف آن لائن تشدد جیسے حساس موضوعات پر بھی کھل کر گفتگو ہوئی۔
فرقہ وارانہ فسادات کی رپورٹنگ محض خبر رسانی نہیں بلکہ جان جوکھوں میں ڈالنے والا عمل
سپریم کورٹ آف پاکستان نے جنسی زیادتی کے کیس میں مقدمہ تاخیر سے درج کرنے اور متاثرہ خاتون کے جسم پر زخم نہ ہونے کو بنیاد بناتے ہوئے معاملے کو جنسی زیادتی کی بجائے زنا بالرضا قرار دیا اور ملزم کی بیس سالہ سزا کو کم کر کے پانچ سال کر دیا۔ فیصلے پر خواتین کے حقوق کے کارکنوں اور انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل
عمران خان نے جمہوری نہیں مسلح جدو جہد کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے اور سہیل آفریدی کا مینڈیٹ بھی مسلح جدو جہد کا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر براۓ سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا الله خان کی پروگرام اسپاٹ لائن میں میزبان منیزے جہانگیر سے گفتگو
شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں آج سیکیورٹی فورسز کی ایک بکتر بند گاڑی پر دھماکہ ہوا۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں بمباری اور بھاری اسلحے کی گونج سنائی دینے لگی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔ اس دوران لوگوں کے گھروں پر مارٹر گولے گرنے لگے۔ جبکہ صبح ساڑھے آٹھ بجے کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی شیلنگ کی۔ اس جھڑپ میں کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں میزبان منیزے جہانگیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اور فیض حمید کے درمیان نو مئی کے حوالے سے گٹھ جوڑ ثابت ہو جاتا ہے تو عمران خان کا ملٹری ٹرائل ممکن ہو سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی کسی قسم کا قانونی عمل شروع کیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کا ملٹری ٹرائل کیا گیا تو اس کا سیاسی فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا، اس لیے ان کے خیال میں عمران خان کا ٹرائل سویلین عدالت میں ہی ہوگا۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے شہر کی عدالتی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے شام کی عدالتوں کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس اقدام کے بعد ان عدالتوں میں باقاعدہ کیسز کی سماعت کا آغاز ہو چکا ہے، جو زیرِ التواء مقدمات میں کمی اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کی سمت ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔