Home Blog Page 24
یوٹیوبر رجب بٹ پر کراچی سٹی کورٹ میں ہونے والے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ، سینیٹر ضمیر گھمرو نےکہا ہے کہ ہر ملزم کو منصفانہ ٹرائل کا حق حاصل ہے اور اس کی ذمہ داری حکومت، بار کونسلز اور متعلقہ بنچ پر عائد ہوتی ہے۔ سندھ بار کونسل اس واقعے کا فوری نوٹس لے۔
21 دسمبر کی شام، فیصل آباد کے تھانہ روڑالہ روڈ کے علاقہ چک نمبر 368 گ ب میں ایک معصوم بچی کی زندگی کا المناک انجام ہوا۔ پانچ سالہ فضیلت، جو شام کے وقت اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی، اسی گاؤں کے رہائشی احسان علی عرف شانی کی درندگی کا شکار ہو گئی۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے شام چار بجے کے قریب بچی کو ورغلا کر قریبی مکئی کے کھیتوں میں لے جایا، جہاں اس کے ساتھ زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔
ضلع خیبر کے تجارتی مرکز باڑہ میں پشتون سٹوڈنٹس خیبر نے پشاور یونیورسٹی کے لاپتہ طلباء کی بازیابی اور وادی تیراہ سے جاری جبری نقل مکانی کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔
دانیال عزیز پشاور پاکستان میں افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے جاری پالیسی اور حکومتی کارروائیوں نے نہ صرف سرحدی علاقوں بلکہ عدالتی کمروں تک گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ ایک جانب حکومت غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لیے حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، تو دوسری جانب ہزاروں افغان شہری اپنے قانونی اور انسانی...
چکوال کی عدالت نے ذہنی معذور بہن بھائی، جبین بی بی اور ان کے بھائی حسن رضا، کو غیر قانونی طور پر قید میں رکھنے اور طویل بھوک کے باعث بہن کی موت کے مقدمے میں مرکزی ملزم ان کا ماموں زاد عنصر عباس کو تین سال قیدِ بامشقت اور اٹھانوے لاکھ اٹھائیس ہزار چھ سو ستر روپے کی دیت کی سزا سنائی۔ عدالت نے واضح کیا کہ دیت قانونی ورثاء کو ادا نہ ہونے تک ملزم جیل میں رہے گا۔ دونوں بہن بھائی کے والدین فوت ہو چکے تھے اور ان کی زرعی زمین تقریباً ساڑھے نو سو کنال تھی، جو ملزم کے قبضے میں تھی اور دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی اسی پر عائد تھی۔ عدالت نے دیگر نو ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ یہ واقعہ رواں سال فروری میں اس وقت منظرِ عام پر آیا جب پولیس نے ایک گمنام خط پر کارروائی کرتے ہوئے بہن کی لاش برآمد اور بھائی کو لاغر حالت میں بازیاب کرایا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 15 ہزار 805 مقدمات نمٹائے۔ یہ اعداد و شمار جاری کی گئی عدالت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں، جو عدالت کی مجموعی عدالتی سرگرمی اور کیسز نمٹانے کی رفتار کو ظاہر کرتے ہیں۔
مبینہ چوری کے الزام میں گرفتار ایک نوجوان کی پولیس حراست میں موت کے بعد ورثاء نے ایس ایس پی دفتر کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو نے ایس ایچ او ہوسڑی جمن کوسو کو معطل کر دیا ہے۔
لاہور کینٹ کے علاقے الفیصل ٹاؤن میں دو نوجوان بہنیں اپنے کرایہ کے مکان میں مردہ حالت میں پائی گئیں، جس کے بعد پولیس نے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقتولہ لڑکیوں کے والد محمد لطیف کو بھی مشکوک بیانات کی بنیاد پر شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ اہلِ خانہ کا مؤقف ہے کہ دونوں لڑکیوں نے زہریلی چیز کھا کر خودکشی کی، تاہم پولیس کے مطابق فرانزک شواہد اور دیگر قانونی پہلوؤں کی روشنی میں اموات کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
شاور یونیورسٹی میں طلبہ کا دھرنا آج اٹھویں روز بھی بدستور جاری ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ دھرنے کا بنیادی مطالبہ حراست میں لیے گئے طلبہ کی فوری رہائی ہے، اور جب تک ان کے ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔ان کے مطابق اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ آئندہ کے لیے نئی حکمتِ عملی اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔
سینئر سیاستدان اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین افرسیاب خٹک نے کہا ہے کہ کشمیر، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کو یکسر نظرانداز کر دیا گیا ہے بلکہ ان علاقوں کو بھیڑیوں اور دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، اس لیے اب سیاسی جدوجہد کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا