وادی تیراہ سے باقاعدہ نقل مکانی کا عمل پانچ جنوری سے شروع ہوچکا ہے، تاہم ابتدائی دنوں میں انٹرنیٹ اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث رجسٹریشن کا عمل شروع نہیں ہوسکا۔ تیسرے روز بھی انتظامی مسائل کی وجہ سے اندراج کا عمل تعطل کا شکار رہا، جس پر مشتعل بے گھر افراد زبردستی رجسٹریشن مرکز میں داخل ہوگئے۔
باروالہ ڈیم کی تعمیر نے پانی ذخیرہ کرنے کی امید تو دی ہے، مگر اس کی قیمت سینکڑوں خاندان اپنے گھروں، زمینوں اور نسلوں سے جڑی یادوں کی صورت ادا کر رہے ہیں۔ لوگ اپنے ہاتھوں سے اپنے مکانات گرا رہے ہیں، کم معاوضے، بے یقینی اور بکھرتی برادریوں کے ساتھ۔ ترقی کا یہ سفر تبھی معنی رکھتا ہے جب متاثرین کو باعزت بحالی، منصفانہ معاوضہ اور ایک نئی مشترکہ بستی کی صورت میں انصاف ملے۔
وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائی کی مذمت کرنے کے لیے اسلام آباد میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ پیر کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر پاکستان سوشلسٹ فورم کی جانب سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں شرکاء کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائی کے نتیجے میں وینزویلا میں معصوم شہری متاثر ہوئے ہیں، جبکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ مظاہرین کے مطابق عالمی طاقتوں کی جانب سے طاقت کے بے جا استعمال نے عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے، جو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی ہے۔
پچھلے تین ماہ سے طورخم سرحدی گزرگاہ کی بندش نے نہ صرف پاک افغان تجارت کو مفلوج کر دیا ہے بلکہ ہزاروں خانوادوں کو فاقہ کشی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ضلع خیبر کے تجارتی مرکز باچاخان چوک میں احتجاج کرتے تاجروں اور مزدوروں نے پاک افغان سرحد کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شمالی وزیرستان میرعلی میںآمن کے حق میں لوگوں نے اولسی پاسون کا انعقاد کیا۔ مقررین کے مطابق وہ مزید ڈرون حملوں، کرفیوں اور پابندیوں سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے ط۔ل۔ب۔ن اور سیکورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ عام لوگوں کو جنگ کا ایندھن نہ بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں وہ سوشل بائیکاٹ کا اعلان بھی کرسکتے ہیں۔
سوات سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو پنجاب پولیس نے گوجرانوالہ میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کر دیا، جس کے خلاف سوات میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اس واقعے نے قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق سے متعلق سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
راولپنڈی کے علاقے افضل ٹاؤن سے لاپتا ہونے والی 20 سالہ لڑکی کے دبئی پہنچنے کا انکشاف، اہلِ خانہ سے واٹس ایپ کے ذریعے دو کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ، پولیس نے تحقیقات تیز کر دیں۔
خیبرپختونخوا میں خواجہ سراء کمیونٹی کو درپیش متعدد مسائل میں سب سے سنگین مسئلہ جائیداد اور وراثت کے حق سے محرومی ہے۔ اگرچہ پاکستان میں خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق قانون موجود ہے، مگر زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس تصویر پیش کرتے ہیں۔
سینئر سیاست دان اور وکیل شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ نو مئی کے واقعات پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید پر نو مئی کے حوالے سے یہ الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اس وقت کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، کیونکہ اس وقت آرمی چیف پاکستان میں موجود نہیں تھے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیرِ مملکت برائے مذہبی امور، کھیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ حکومت تحریکِ انصاف میں اسی شخص سے بات کرے گی جس کے پاس اصل اختیار ہوگا۔کھیل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کے پاس بات چیت کا اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نااہل اور مجرم ہیں، اس لیے ان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، تاہم بیرسٹر گوہر اور تحریکِ انصاف کے چیف وہپ کے لیے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔