ضلع ہنگو میں واقع گاؤں پریم نگر پاکستان میں امن، رواداری اور باہمی احترام کی ایک شاندار مثال ہے۔ یہ وہ بستی ہے جہاں مسلمان، سکھ، عیسائی اور دیگر اقلیتی برادریاں کئی دہائیوں سے نہایت پرامن ماحول میں ایک ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔
پشاور میں معروف قانون دان، سیاست دان اور انسانی حقوق کے علمبردار عبداللطیف آفریدی کی تیسری برسی منائی گئی۔ اس موقع پر پشاور پریس کلب میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیرِ اہتمام ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی رہنماؤں، وکلاء، خواتین رہنماؤں، سماجی کارکنوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنما اقبال ابڑو نو جنوری کو کراچی سے لاپتا ہو گئے۔ چار روز بعد پولیس نے انہیں عدالت میں پیش کیا، جہاں ان کے خلاف فیکٹری مالکان سے بھتہ وصولی کے الزام میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
14 جنوری 2026
رپورٹ: شوکت کورائی
کراچی: چھ جنوری 2026 کو دادو میں پولیس کی جانب سے نوجوان زمیندار نادر خان جمالی کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ نادر جمالی مختلف جرائم میں مطلوب تھا اور گرفتاری کی کوشش کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، تاہم مقتول کے اہلخانہ نے پولیس...
آٹھ فروری کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ بھی ہو سکتا ہے: صوبائی وزیر قانون خیبر پختونخوا
Voicepk.net - 0
وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے غیر قانونی طور پر محمود اچکزئی کا نوٹیفکیشن روکے رکھا کیونکہ کسی کو ان کی نامزدگی ناگوار گزری ہوگی، بالکل ویسے ہی جیسے کچھ حلقے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نہیں بننے دینا چاہتے تھے۔
وادی تیراہ سے جاری نقل مکانی کے عمل میں حقیقی متاثرین کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔ مالی فوائد کے حصول کے لیے دوسرے علاقوں سے آنے والے افراد کی بڑی تعداد نے اصل بے گھر ہونے والے خاندانوں کے مسائل کئی گنا بڑھا دیے ہیں۔ ضلعی حکام نے رجسٹریشن طریقہ کار میں تبدیلیاں کی ہیں۔ اب ٹوکن دوتوئی کے بجائے تیراہ مرکز لرباغ میں جاری کیے جاتے ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹ کی رقم پائیندہ چینہ کے بجائے باڑہ منڈی کس میں دی جاتی ہے۔ تاہم ان تبدیلیوں کے باوجود متاثرین اس نظام سے مطمئن نہیں ہیں۔
سندھ کے ضلع میرپورخاص کے ٹاؤن ٹنڈو جان محمد کی خان شاہ کالونی میں خوف و ہراس کی فضا ہے۔ بھیل برادری کی 15 سالہ بچی پریمی بھیل کی بازیابی کے لیے اہلِ خانہ حکام کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں، لیکن دو ہفتے گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی توثیق کی سفارش، عدالتی اصلاحات پر غور
Voicepk.net - 0
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اجلاس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی توثیق کی سفارش کی، جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک جج کو مستقل اور ایک کی توثیق مسترد کردی گئی۔ اجلاس میں ججز کی تقرری، آئینی بینچز اور عدالتی انٹرویو طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔
شکر پڑیاں، پارک روڈ اور دیگر علاقوں میں جنگل کا جس پیمانے پر صفایا کیا گیا، اس نے ان مقامات کو صحرا کا منظر دے دیا ہے۔ دور دور تک سبزے کا نام و نشان باقی نہیں رہا۔ اس صورتحال نے یہ بنیادی سوال کھڑا کر دیا ہے کہ آیا ایک اعلیٰ سرکاری افسر کی سربراہی میں چلنے والا یہ ترقیاتی ادارہ کیا واقعی اس قابل ہے کہ دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں شمار ہونے والے اسلام آباد کو اس کے قدرتی حسن اور اصل ٹاؤن پلاننگ کے اصولوں کے مطابق محفوظ رکھ سکے۔
ٹیکسلا میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی شادی شدہ خاتون سمیرا عزیز کے کیس میں سنگین اور چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔ پولیس نے مقتولہ کے والد اور دو سگے ماموں کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ اصل ملزم اور مقتولہ کا شوہر سلیمان بدستور قطر میں موجود ہے۔