Home Blog Page 21
افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق حالیہ حکومتی فیصلوں نے سیف الرحمان جیسے درجنوں ہونہار افغان طلبہ کو پاکستان میں ایسی غیریقینی صورتحال میں دھکیل دیا ہے، جہاں خواب، محنت اور قابلیت سب ثانوی حیثیت اختیار کرچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مطابق صوبے کی 34 جامعات میں سے 24 میں تقریباً 1500 افغان طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، جن میں ڈیڑھ سو کے قریب طالبات شامل ہیں۔
ضلع کیچ کے صدر مقام تربت میں شاہ نواز گل جان رند کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کا ایک بڑا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ آل پارٹیز مکران کی کال پر نکالی گئی اس احتجاجی ریلی میں مکران بھر سے ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کرتے ہوئے مقامی کاروباری شخصیت کی بحفاظت بازیابی کا پُرزور مطالبہ کیا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر سالانہ رپورٹ پیش کرنے کے لیے طے شدہ پریس کانفرنس کو انتظامیہ نے روک دیا۔ اتوار کے روز کراچی پریس کلب کی جانب جانے والے تمام راستوں پر کنٹینرز اور گاڑیاں کھڑی کر کے داخلہ بند کر دیا گیا۔
حکومت کی جانب سے تیراہ سے انخلاء کا عمل پچیس جنوری تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردی گئی تھی تاہم غیر مصدقہ معلومات کے مطابق اس میں مزید توسیع دینے کا امکان ہے
کراچی کا گُل پلازہ جل کر راکھ ہو گیا۔ درجنوں افراد جھلس کر آگ کی نذر ہو گئے، جبکہ آگ لگنے کے کئی روز بعد بھی اب تک چند لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ان کے لواحقین اس اذیت ناک انتظار میں ہیں کہ شاید ان کے پیاروں کی لاشوں کے چند حصے ہی مل جائیں تاکہ وہ تدفین کا فریضہ ادا کر سکیں۔ لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ نہ صرف شہر کی سیاسی اشرافیہ بلکہ سندھ بھر اور پارلیمان میں ہونے والی تقاریر میں بھی سیاسی رہنما اس بات پر شرمندہ ہونے کے بجائے کہ ملک کے سب سے بڑے تجارتی مرکز اور تقریباً تین کروڑ آبادی والے شہر کو اس حال تک پہنچایا گیا، اس سانحے پر سیاست کھیل رہے ہیں۔
کراچی کے گل پلازہ آتشزدگی کے سانحے میں مرنے والوں کی تعداد 67 تک پہنچ گئی جب چھٹے روز جاری سرچ آپریشن کے دوران ملبے سے مزید چھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق 67 میں سے صرف 15 لاشوں کی شناخت ہو سکی ہے جبکہ باقی خاندان اب بھی اپنے پیاروں کی شناخت شدہ لاشوں کے انتظار میں ہیں۔
وادی تیراہ سے جاری نقل مکانی کا عمل شدید سردی، بارش اور برف باری کے باعث مزید مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔ موسمی شدت اور سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر حکام نے دو روز کے لیے نقل مکانی کا عمل عارضی طور پر روک دیا ہے، جس سے ہزاروں خاندان غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔
22 جنوری 2026 رپورٹ: سٹاف رپورٹ پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران میں پرامن احتجاج کرنے پر کوئی سزا نہیں دی جاتی، تاہم احتجاج کے نام پر تشدد میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا ضرور ملے گی۔ آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں میزبان منیزہ جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر...
پانچ جنوری سے وادی تیراہ سے نقل مکانی کرنے والوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے، تاہم پہلے دن سے لے کر اب تک بے گھر افراد کو اندراج سے لے کر مالی معاونت کے حصول تک ہر مرحلے پر مشکلات کا سامنا ہے۔رجسٹریشن مراکز کی تعداد بڑھنے کے باوجود مشکلات میں کمی نہ آسکی ہے۔
ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی دو بزرگ خواتین، جہان آرا اور شمیم، اپنے لاپتہ بچوں کی بازیابی کی امید لیے پشاور پہنچی ہیں۔ جہان آرا کا ایک بیٹا جبکہ شمیم کے دو بیٹے برسوں سے لاپتہ ہیں۔ خراب صحت، بڑھاپے اور شدید مالی مشکلات کے باوجود یہ مائیں اپنے بچوں کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں۔گمشدہ افراد کے لواحقین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔