Home Blog Page 20
ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود وادی تیراہ سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومتی اقدامات اور سیاسی جماعتوں کی یقین دہانیوں کے باوجود متاثرہ خاندان شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
لاہور میں معروف شاعر فیض احمد فیض کی یاد اور فکر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے الحمرا آرٹس کونسل میں تین روزہ دسویں فیض فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول کے دوسرے روز ملک بھر سے ادب، فن اور فکر سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مانسہرہ کے نواحی علاقے تھانہ پھلڑہ کی حدود میں 13 فروری 2026 کو سہ پہر 4 بجے ایس ایچ او پھلڑہ حمزہ خان نے اپنے ساتھیوں سمیت راہگیر شہری بنام عباس ارشد ولد محمد ارشد کو مبینہ طور پر ناکہ لگا کر قتل کر دیا۔
خیبر پختونخوا میں ہزاروں افراد ہیں جنہوں نے قبائلی علاقوں میں دو دہائیوں پر محیط جنگ کی قیمت اپنے جسم، روزگار اور گھروں کی صورت میں ادا کی۔ ان متاثرین کی آواز بننے کے لیے پشاور میں پانچ روزہ آل قبائلی عوامی جرگے کا آغاز کیا گیا ہے جو یکم فروری سے پانچ فروری 2026 تک جاری رہے گا۔
پیر کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات ایک دن قبل ضلع خیبر کے جمرود میں منعقدہ امن جرگے کے بعد ہوئی جس میں تیراہ سے جاری نقل مکانی اور ممکنہ فوجی آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گی۔ جرگہ میں اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ جرگے میں شریک عوام نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ تیراہ واپس جانا چاہتے ہیں یا احتجاج کے لیے اسلام آباد۔
باڑہ سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام منعقدہ جرگے نے تیراہ میں امن کی فوری بحالی، تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی، جبکہ رجسٹریشن میں سیاسی مداخلت، اقربا پروری، انتظامی نااہلی اور کرپشن کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت دہشت گردی ختم نہیں کرنا چاہتی اور اس کا اصل نشانہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ہیں۔ آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ صوبائی حکومت اتوار کے بعد وادی تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو خود واپس ان کے گھروں میں چھوڑ کر آئے گی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن سرحدی گزرگاہ کی بندش چوتھے ماہ میں داخل ہو چکی ہے۔ یہ اہم تجارتی راستہ ہر قسم کی کاروباری سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند ہے، جس کے باعث روزانہ کروڑوں روپے کے مالی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری اور حادی علی چٹھہ کو پیکا ایکٹ 2016 کے تحت ٹویٹ کرنے پر دی گئی سزا کے خلاف اتوار کو ہونے والے احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس نے کراچی پریس کلب کی طرف جانے والے تمام راستوں پر کنٹینرز اور گاڑیاں کھڑی کر کے انہیں مکمل طور پر بند کر دیا۔ اس بندش کی وجہ سے احتجاج کرنے والوں نے جہاں پولیس نے انہیں روکا، وہیں احتجاج شروع کر دیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے وادی تیراہ میں جاری نقل مکانی سے متعلق جاری کیے گئے بیان نے ہزاروں بے گھر خاندانوں میں مایوسی اور غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ فوج یا کسی ریاستی ادارے نے مقامی آبادی کو نقل مکانی کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی، تاہم زمینی حقائق اس دعوے کی تردید کرتے نظر آتے ہیں۔