Home Blog Page 19
عمران خان کی رہائی کے لیے رہائی فورس ضرور بنے گی اور اس حوالے سے تمام فیصلے سہیل آفریدی کریں گے، اس سے متعلق نہ تو محمود خان اچکزئی ذمہ دار ہیں اور نہ ہی علامہ راجہ ناصر عباس کا کوئی کردار ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کی پروگرامُاسپاٹ لائٹ میں گفتگو۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے خبردار کیا کہ رہائی فورس بنا کر پی ٹی آئی اپنے کارکنان کو گرفتاریوں کے لیے ایکسپوز کر دے گی۔
اسی پروگرام میں پاکستان کے بورڈ آف پیس کا حصہ بننے پر تنقید کرتے ہوئے صوبائی وزیر آفتاب عالم نے کہا کہ پاکستان کو اس فورم میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا، اور ایسا کر کے پاکستان نے فلسطینیوں کے خون سے غداری کی ہے
کولیٹرل ڈیمج کا شکار 17 سالہ عثمان آج بھی حکومتی وعدے کے وفا ہونے کا منتظر ہے
لنڈی کوتل بازار، جس میں تین ہزار تجارتی مراکز ہیں اور پندرہ ہزار سے زائد افراد روزگار سے وابستہ ہیں، پاک افغان تجارت کی بندش سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ طورخم کی بندش کے بعد سے اسی فیصد کاروبار کم ہو چکا ہے۔
غربت سے لڑتے ہوئے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والی سبرین عرف سبرو پٹھان اب اس دنیا میں نہیں رہی۔ جامشورو ضلع کے نواحی علاقوں کی گلیوں میں کپڑے فروخت کر کے گھر چلانے والی اس خاتون کو پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پھر تشدد کر کے قتل کیا گیا اور آخر میں اس کی لاش جامشورو کے پہاڑی علاقے میں پھینک دی گئی۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 12 دیگر ملزمان ابھی تک فرار ہیں۔
پنجاب کے شہر پاکپتن کے نواحی گاؤں چک 19 ایس پی میں واقع مقامی مسجد کے امام محمد فیصل کی مبینہ طور پر 10 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔
پشاور کی محفلوں میں جب رباب کی آواز گونجتی ہے تو سامعین داد دیے بغیر نہیں رہتے۔ مگر اس ساز کے پیچھے بیٹھے افغان فنکاروں کے دلوں میں اس وقت ایک ہی خوف ہے — بے دخلی اور بے وطنی کا۔ جلال آباد سے تعلق رکھنے والے موسیقار شمس صنم انہی فنکاروں میں سے ایک ہیں جو اپنے مستقبل کے حوالے سے گہری فکرمندی میں مبتلا ہیں۔ وہ اور ان جیسے 108 کے قریب افغان فنکار اس وقت پشاور ہائی کورٹ کے ایک تاریخی مقدمے کے فیصلے کے منتظر ہیں، جس میں انہوں نے افغانستان ڈی پورٹ نہ کیے جانے کی استدعا کی ہے۔
تحصیل باڑہ کے دور افتادہ علاقے نوئے کمر میں ملک دین قبیلے کے لیے قائم اندراج مرکز کے بڑے دروازے کے باہر صبح سے ہی لوگوں کا ہجوم جمع ہے۔ تاہم ہجوم میں موجود خصوصی افراد کے چہروں پر تھکن اور بے بسی کے آثار نمایاں ہیں۔ مقامی عمائدین کی کمیٹی کے ارکان لوگوں کو قطاروں میں کھڑا کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں، لیکن خصوصی افراد کو یہ کہہ کر واپس کیا جا رہا ہے کہ اُن کے نام پہلے سے تیار کردہ فہرستوں میں موجود نہیں۔ یہ وادی تیراہ سے بے گھر ہونے والے معذور افراد کے ساتھ روزانہ کی کہانی ہے — کئی بار لمبا سفر، لمبا انتظار اور پھر بھی خالی ہاتھ واپسی۔
مختلف غیر سرکاری تنظیموں جیسے موومنٹ فار سولیڈیرٹی اینڈ پیس کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً 1,000 سے زائد اقلیتی (ہندو اور مسیحی) لڑکیوں کو مبینہ طور پر جبری مذہب تبدیل کروا کر مسلمان مردوں سے بیاہ دیا جاتا ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے عہدیداروں کے مطابق صرف سندھ میں ہر ماہ کم از کم 20 ہندو لڑکیوں کو جبری تبدیلیِ مذہب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس پر ہونے والی سوشل میڈیا تنقید ہمارے معاشرے کو عاصمہ جہانگیر کے اصل ورثے کی طرف واپس لے جاتی ہے۔ سوال اٹھانے کا حوصلہ، طاقتور بیانیوں کو چیلنج کرنے کی جرات، اور خود احتسابی کی روایت دہراتی ہے