Home Blog Page 18
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ سے لنڈی کوتل سے چترال تک سرحدی پٹی پر بسنے والے ہزاروں شہری اس کی زد میں آ چکے ہیں۔ باچا مینہ گاؤں پاک افغان سرحد کا آخری گاؤں ہے۔ پاک افغان کشیدگی کی وجہ سے اس گاؤں کے ڈیڑھ ہزار افراد نے برطانوی دور کی تعمیر کردہ ریلوے ٹنل کو اپنا عارضی گھر بنا لیا ہے اور حکومت سے امداد کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران مرد وکیل اور خاتون وکیل کے درمیان ہاتھا پائی کا معاملہ ۔ نو منتخب سیکرٹری قاسم اعجاز سمرا نے وائس پی کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور جو بھی وکیل اس معاملے میں ملوث پایا گیا، اس کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
کوئٹہ میں غیرت کے نام پر میاں بیوی اور ان کے ایک سالہ بیٹے کو مبینہ طور پر مقتولہ کے بھائیوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ملزمان کی تلاش جاری ۔ واقعہ کوئٹہ کے علاقے صدام پھاٹک میں پیش آیا۔ مقتولین کی شناخت محمد یعقوب، ان کی اہلیہ سکینہ اور ان کے ایک سالہ بیٹے شایان کے نام سے ہوئی ہے۔ محمد یعقوب اور سکینہ نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور ان کے دو بچے تھے۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی تمام توقعات پر پورا اترے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے ایران کو گارنٹی دے دی ہے تو ایران کو چاہیے کہ اس پر اعتماد کرے اور سعودی عرب پر حملوں سے گریز کرے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے بڑی تعداد میں افغان مہاجرین اور مال بردار گاڑیوں کو پاک افغان طورخم بارڈر سے لنڈی کوتل واپس بھیج دیا گیا ہے۔ بارڈر پر پھنسے افغان مہاجرین نے بتایا کہ اُن کے پاس کھانے پینے کے پیسے ختم ہو چکے ہیں اور وہ سرحد کھلنے کے انتظار میں ٹرکوں میں بیٹھے ہیں۔
28 فروری 2026 تحریر: فوزیہ کلثوم رانا پشاور کی سرزمین نے کئی بہادر لوگ جنم دیے، مگر کچھ نام ایسے ہوتے ہیں جو اپنے عہد کی علامت بن جاتے ہیں۔ انیلا شاہین انہی ناموں میں سے ایک تھیں۔ وہ ایک صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ، ایک عہد، ایک مزاحمت اور ایک نظریے کا استعارہ بھی تھیں۔ ایک ایسی عورت جس نے...
ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے گاؤں نور پور جٹاں میں ایک بارہ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ مقدمہ درج ہوئے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، مگر ملزم آج بھی قانون کی گرفت سے باہر ہے۔
الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کا قانون، جسے عرفِ عام میں پیکا (PECA) ترمیمی ایکٹ 2025 کہا جاتا ہے، اپنے آغاز ہی سے “کالا قانون” قرار دیا جاتا رہا ہے۔ صحافتی برادری اور تنظیموں نے 2015 سے لے کر 2016 میں اس کی منظوری تک سخت مزاحمت کی، کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ بالآخر یہ قانون صحافیوں، میڈیا ورکرز اور اداروں کے خلاف ہی استعمال ہوگا۔ ہر حکومت نے احتجاجی دھرنوں کے دوران یقین دہانی کرائی کہ اسے صحافت کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا، لیکن عملی تجربہ اس کے برعکس ثابت ہوا۔
وادی تیراہ کے گاؤں درپیر کے آٹھ نوجوان گزشتہ سال تیرہ نومبر کو ایک شادی کی تقریب میں ڈرون حملے کا نشانہ بنے اور شدید زخمی ہوئے۔ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود یہ نوجوان نہ مکمل علاج سے مستفید ہو سکے اور نہ ہی صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے مالی معاونت کے وعدے پورے ہوئے۔ ان متاثرین نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
مقدمے کے اندراج کے بعد ظہیر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اسے تفتیشی کارروائی کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔