سندھ کے ضلع میرپور خاص کی تحصیل کوٹ غلام محمد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لکشمی کولہی نے مقامی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، تاہم معاملہ ابھی تک پیچیدہ صورتحال اختیار کیے ہوئے ہے۔ لکشمی کولہی نے کہا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔ عدالت نے نکاح نامے کی تصدیق اور عمر کے تعین کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے لکشمی کولہی کو گیارہ روز کے لیے شیلٹر ہوم بھیج دیا ہے۔
سرگودھا: غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی سمیت پانچ بچوں کو مبینہ طور پر قتل کر دیا، ملزم کا پولیس کے سامنے اعتراف
Voicepk.net - 0
پنجاب کے ضلع سرگودھا کے نواحی علاقے بھاگٹانوالہ میں محمد یسین نامی شخص نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی اور پانچ بچوں کو قتل کر دیاملزم نے اپنے چار ماہ کے شیرخوار بیٹے کو بھی قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کیا ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسے اپنی بیوی اور بیٹی کے کردار پر شک تھا۔
گھر سے اٹھائے گئے، مقابلے میں مارے گئے — حیدرآباد میں لواحقین کا پولیس پر سنگین الزام
Voicepk.net - 0
حیدرآباد میں ایک بار پھر مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مارچ کے دوسرے ہفتے میں دو نوجوان پولیس کی مبینہ کارروائیوں میں ہلاک ہوئے، تاہم دونوں کے لواحقین نے پولیس کے موقف کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں جعلی مقابلے قرار دیا۔
بلوچستان اور سابق فاٹا کے طلبہ کا میڈیکل کوٹہ 333 سے کم ہو کر 121 ہوگیا، طلبہ اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج کا عندیہ
Voicepk.net - 0
بلوچستان اور سابق فاٹا کے طلبہ کے لیے مختص میڈیکل کوٹہ 333 نشستوں سے کم کر کے 121 کر دیا گیا ہے جس پر طلبہ اور سیاسی جماعتوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے احتجاج کا عندیہ دے دیا ہے۔
عورت مارچ تنظیم کا اسلام آباد پولیس کی مبینہ تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ۔
Voicepk.net - 0
گزشتہ روز اسلام آباد میں عورت مارچ تنظیم کے زیر اہتمام منعقد پرامن اجتماع اور ریلی کے شرکاء کو پولیس نے بڑی تعداد میں گرفتار کیا تھا، یہ واقعہ اس دن پیش آیا جب خواتین حقوق کی تنظیم نے بین الاقوامی یوم خواتین پر پرامن احتجاج کا اہتمام کیا تھا۔
وادی تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے آفریدی قبائل کے چھٹے قبیلے آکاخیل کے بے گھر خاندانوں کا اندراج دو ماہ کی تاخیر کے بعد بالآخر شروع ہو گیا ہے۔ تاہم پہلے سے اندراج شدہ پانچ قبیلوں کے ہزاروں خاندان ابھی تک وعدہ کی گئی مالی معاونت سے محروم ہیں اور ان کے مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔
منڈی بہاؤالدین: نجی ہسپتال میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ایف آئی آر درج، ملزمان تا حال گرفتار نہ ہوسکے
Voicepk.net - 0
ایف آئی آر میں بیان کیا گیا کہ لڑکی واش روم گئی اور کافی دیر تک واپس نہ آئی، جس پر اہل خانہ کو شدید تشویش ہوئی۔ لڑکی کی خالہ نے ہسپتال میں تلاش شروع کی، جس کے دوران ایک کمرے سے چیخوں کی آوازیں سنائی دیں۔
خواتین کے عالمی دن پر کراچی میں ریلی، جبری برطرفیوں، حراسمنٹ اور غیر مساوی نظام کے خلاف احتجاج
Voicepk.net - 0
خواتین کے عالمی دن پر کراچی میں آرٹس کونسل سے پریس کلب تک نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن اور ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام مارچ کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے خواتین اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے برابری، امن، مزدور حقوق اور استحصالی نظام کے خاتمے کے مطالبات کئے ۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان اس وقت شدید سرحدی کشیدگی اور مسلح جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جسے بعض مبصرین باقاعدہ جنگ سے تعبیر کر رہے ہیں۔ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے مبینہ حملوں، بالخصوص بنوں میں ایک کرنل اور سپاہی کی شہادت کے بعد، پاکستان نے افغان علاقوں میں ’’تحریکِ طالبان پاکستان‘‘ اور دیگر مسلح گروہوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے جواب میں افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان کے بعض سرحدی علاقوں پر حملے کیے، جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان وقفے وقفے سے مسلح جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے میں واقع ٹاور مارکیٹ تھانے کی حدود میں ۲۲ فروری کی صبح سولہ سالہ نندنی میگھواڑ کو اس کے گھر سے اغوا کر لیا گیا۔ پندرہ دن گزر جانے کے باوجود وہ ابھی تک بازیاب نہیں ہوئی، اور اس کے گھر والے انصاف کے لیے دربدر بھٹک رہے ہیں۔پولیس کے مطابق نندنی میگھواڑ کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرکے شادی کی ہے، تاہم خاندان اس دعوے کو مسترد کرتا ہے اور اسے جبری قرار دیتا ہے۔