میشا شفیع vs علی ظفر کیس: ہراسانی کے مقدمات میں وکٹم کا بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی
Voicepk.net - 0
میشا شفیع اور علی ظفر ہتک عزت کیس کے فیصلے کے حوالے سے آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں بات کرتے ہوئے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے کہا کہ ہراسانی کے مقدمات میں وکٹم کے بیان کی بہت اہمیت ہوتی ہے اور مقدمے کا فیصلہ کرنے کے لیے اس کا نقطہ نظر سمجھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
بدین کے ایک زرعی گاؤں میں پچپن برس سے کھیتوں میں کام کرنے والی ملوکاں کو یاد ہے کہ پہلے دن بھر کی مزدوری ایک روپیہ تھی — جو بڑھتے بڑھتے آج چار سو روپے تک پہنچی ہے۔ مگر وہ کہتی ہیں کہ اس رقم میں آج کی مہنگائی میں گھر کا چولہا جلانا مشکل ہے۔ سندھ حکومت نے ایگریکلچر ویمن ورکرز ایکٹ کے تحت نئے رولز ترتیب دیے ہیں جن کے تحت زمینداروں پر لازم ہوگا کہ وہ کسان خواتین کو مردوں کے برابر اجرت ادا کریں۔
وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے پنجاب کی کم سن بچی ماریا شہباز سے متعلق دیے گئے فیصلے نے ملک بھر میں شدید ردِعمل کو جنم دیا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مائنارٹی رائٹس مارچ، عورت مارچ، مائنارٹی فورم پاکستان اور دیگر خواتین و انسانی حقوق کی تنظیموں نے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) اور حکومت کے درمیان گزشتہ برس ستمبر سے جاری تنازع تاحال حل نہ ہوا ، جہاں مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ 29 ستمبر کو مظفرآباد میں JAAC کے لانگ مارچ اور مسلم کانفرنس کے امن مارچ کے دوران تصادم میں ایک شہری جاں بحق ہوا۔ JAAC مہنگی بجلی، ٹیکسوں کے خاتمے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسے مطالبات پر قائم ہے۔
دہشت گردی کے عالمی انڈیکس 2026 کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران دہشت گردانہ حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد تقریباً چھ فیصد اضافے کے ساتھ 1,139 تک پہنچ گئی۔ یہ مسلسل چھٹا سال ہے جس میں پاکستان میں دہشت گردی سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم، دہشت گرد حملوں کی کل تعداد میں معمولی کمی دیکھی گئی، جو 2024 میں 1,098 سے کم ہو کر 2025 میں 1,045 رہ گئی۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یرغمال بنائے جانے والے افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا، جو 2024 میں 101 سے بڑھ کر 2025 میں 655 ہو گئی۔
اسلام آباد میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے آج ہنگامی اجلاس منعقد کیا، جس میں شہر کی متعدد کچی آبادیوں میں جاری بے دخلی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں آل پارٹی الائنس فار کچی آبادی، نیشنل کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس، عوامی ورکرز پارٹی، عورت مارچ، سمیت دیگر سول سوسائٹیز کے رہنماؤں اور متاثرہ مکینوں نے شرکت کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
طورخم بارڈر فائرنگ کے بعد ہر قسم کی آمدورفت کیلئے دوبارہ بند، افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بھی موخر
Voicepk.net - 0
پاک افغان طورخم بارڈر کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے، یہ اقدام گزشتہ رات افغانستان کی جانب سے اول خان پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔ طورخم بارڈر کو ایک روز قبل ہی افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے جزوی طور پر کھولا گیا تھا، تاہم فائرنگ کے واقعے کے بعد اسے دوبارہ بند کر دیا گیا۔ بارڈر کی محدود بحالی کے دوران گزشتہ روز مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 300 افغان شہریوں کو طورخم کے راستے افغانستان واپس بھیجا گیا تھا۔
ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں متاثرین اپنے گھروں، کاروبار اور مستقبل کی بحالی کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ پشاور پریس کلب کے سامنے وادی تیراہ کے متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا انہیں نقل مکانی پر مناسب معاوضہ ادا کیا جائے۔
سیاسی تجزیہ کاروں اور مقامی رہنماؤں کی رائے میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان گزشتہ پانچ مہینوں سے جاری کشیدگی کا دیرپا حل صرف اسی صورت ممکن ہے جب دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات کے ساتھ ساتھ روایتی جرگہ نظام کو بھی فعال کیا جائے۔ ماضی کے تجربات گواہ ہیں کہ مقامی قیادت کی شمولیت سے نہ صرف کشیدگی میں کمی آئی بلکہ دیرپا امن کی راہ بھی ہموار ہوئی۔
پنجاب کے اضلاع اوکاڑہ اور چنیوٹ میں عید کے دوسرے روز ذہنی معذور بچوں کے ساتھ زیادتی کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے۔ اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں تین ملزمان نے مبینہ طور پر 15 سالہ ذہنی معذور بچے کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔
دوسری طرف چنیوٹ میں ایک الیکٹریشن نے مبینہ طور پر 22 سالہ ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب کیا۔ دونوں واقعات 22 مارچ کو عید کے دوسرے روز پیش آئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔