Home Blog Page 15
عالمی تیل کی سپلائی کا تقریباً 20 سے 25 فیصد حصہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے۔ جنگی کارروائیوں کی وجہ سے اس اہم بحری راستے سے سپلائی متاثر ہوئی، جس سے عالمی سپلائی چین میں شدید تعطل پیدا ہوا۔ جنگ کے دوران خام تیل کی قیمتیں 140 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں، جو حالیہ دہائیوں کی بلند ترین سطح ہے۔ ایشیا کو تیل کی 80 سے 90 فیصد سپلائی اسی راستے سے ہوتی ہے، جس کے باعث چین، بھارت اور پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں۔ آج ہی پاکستان کی پاور سپلائی کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کے باعث ملک بھر میں 'لوڈ مینجمنٹ' کا اعلان کر دیا ہے۔
ایران میں پاکستان کے سابق سفیر آصف درانی کے مطابق نیوکلیئر کے معاملے پر ایران پہلے ہی خاصی لچک دکھا چکا ہے اور مزید پسپائی کا امکان کم ہے۔ ان کے مطابق ایران اپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر بند نہیں کرے گا کیونکہ یہ این پی ٹی کے تحت اس کا قانونی حق ہے۔ جب کہ دفاعی تجزیہ کار طارق رشید کے مطابق مذاکرات کے دوسرے دور میں اہم پیشرفت کا امکان ہے
ضلع لکی مروت میں بچوں کے خلاف جنسی تشدد کی لہر نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ صرف ایک ماہ کے دوران تین معصوم بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنایا گیا، جن میں سے ایک 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔
آبنائے ہرمز کی ممکنہ امریکی ناکابندی کے باوجود سابق سفیر مسعود خالد ایران امریکا مذاکرات کے اگلے دور کے لیے پُرامید ہیں، جبکہ ایرانی صحافی جون حسین کے مطابق پاکستان ہی بات چیت کے لیے ترجیحی مقام ہو سکتا ہے۔
میرپورخاص کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں 8 اپریل کو بیس سالہ میڈیکل طالبہ فہمیدہ لغاری نے گھر میں موجود پستول سے فائر کرکے اپنی زندگی ختم کرلی۔ فہمیدہ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو سے وابستہ محمد میڈیکل کالج میں تھرڈ ایئر کی طالبہ تھیں۔خاندان کے مطابق کالج کا ایک استاد عابد لغاری اور دیگر افراد فہمیدہ کو مسلسل ہراساں کررہے تھے۔ صوبائی وزیر ذوالفقار شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔ ایس ایس پی میرپورخاص فدا شاہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
چمن میں افغان مہاجرین کی جائیدادوں کی سیلنگ نے کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کر دیا ہے اور بازاروں میں غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے۔ انتظامیہ اسے نادرا ویریفکیشن کا حصہ قرار دے رہی ہے، جبکہ تاجر اور سیاسی حلقے اسے مقامی معیشت کے لیے نقصان دہ اقدام قرار دے رہے ہیں۔
سوات کی سرسبز وادیوں میں جہاں کھیت اور فصلیں زندگی کا سہارا ہیں، وہیں ایک معمولی سا زمینی جھگڑا ایک گھر کی خوشیاں ہمیشہ کے لیے نگل گیا۔ منگلور کے گاؤں ودانہ گورتی بنجوٹ میں کھیت کی فصل کاٹنے پر ہونے والے ایک چھوٹے سے تنازع نے اس وقت ہولناک رخ اختیار کیا جب سولہ سالہ یاسر خان کو مبینہ طور پر اغوا کر کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا اور اس کی لاش مقامی قبرستان میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری دی ہے کہ اس جمعے کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی اور اس حوالے سے وزارت پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا طریقہ کار طے کر رہا ہے
لاہور کے ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ انسٹاگرام کے ذریعے رابطہ کرنے والے زوہیب نامی شخص نے اسے برانڈ پروموشنل ویڈیو کے بہانے بلایا، جہاں وہ اپنی دوست کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ پہنچی، بعد ازاں ملزم انہیں گاڑی میں بٹھا کر ایک نجی فلیٹ میں لے گیا جہاں اس کے ساتھی منیب نے دروازہ بند کر کے اسلحہ کے زور پر دونوں کو یرغمال بنایا، تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر اس سے اجتماعی زیادتی کی۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، کیس کی تفتیش اسپیشل سوشل انویسٹیگیشن یونٹ کے سپرد ہے اور تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔
خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات میں دو شادی شدہ خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے ایک واقعے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دوسرے کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔