Home Blog Page 14
گلگت بلتستان میں 7 جون کو ہونے والے عام انتخابات جوں جوں قریب آ رہے ہیں، سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچتی جا رہی ہیں۔ اس بار ایک نمایاں اور حوصلہ افزا پہلو یہ ہے کہ خواتین نے بھی بھرپور انداز میں انتخابی دنگل میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 24 جنرل نشستوں پر مقابلے کے لیے 19 خواتین امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں — جو گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں ایک واضح اور قابلِ ذکر اضافہ ہے۔
کراچی میں ڈانس کے شعبے سے وابستہ ٹرانس جینڈر خاتون نور ہرا کو اغوا کے بعد اجتماعی جنسی زیادتی اور جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک فنکشن سے گھر واپس لوٹ رہی تھیں۔ پولیس اب تک صرف ایک ملزم کو گرفتار کر سکی ہے جبکہ دو ملزمان اب بھی فرار ہیں۔
کراچی پریس کلب کے باہر فٹ پاتھ پر کھڑی ایک ماں، اس کی بیٹی اور دو کم عمر بچیاں — صرف اتنا جاننا چاہتی تھیں کہ ان کا لاپتا بھائی اور بیٹا کہاں ہے۔ یہ جرم اتنا بڑا تھا کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ ہفتے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما فوزیہ بلوچ کو ان کی والدہ اور دو کم عمر بچیوں سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ چوبیس گھنٹے تھانے میں گزارنے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
جب سے پاکستان پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2025 میں حالیہ ترامیم، خصوصاً متنازع سیکشن 26-اے، متعارف ہوئی ہیں، یہ پاکستان میں آزادیِ اظہار اور صحافت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو رہی ہیں۔ اس سے نہ صرف میڈیا سے وابستہ افراد بلکہ سول سوسائٹی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ حکومت اور منتخب نمائندوں نے ابتدا ہی سے یہ دعوے کیے تھے کہ یہ قانون میڈیا یا اختلافِ رائے رکھنے والی آوازوں کو دبانے کے لیے استعمال نہیں ہوگا، مگر فکر مند حلقے مسلسل خبردار کرتے رہے کہ 2016 سے اس قانون کی بدلتی ہوئی ساخت اور بار بار جلد بازی میں کی جانے والی ترامیم اس کے اصل ہدف کی نشاندہی کرتی ہیں۔
سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں گرفتاری کے بعد مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے ورثاء سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں جس میں اڑھائی سال کی سماعت کے بعد یہ مقدمہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے نکال کر سیشن کورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ورثاء نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ایک بار پھر منظرعام پر آ گیا ہے۔ ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے محمد نعیم اپنے بھائی زاہد اللہ کی بازیابی کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر چکے ہیں۔ زاہد اللہ، کوہاٹ ڈگری کالج میں کمپیوٹر سائنس کے لیکچرار تھے، جنہیں 7 اپریل کو مبینہ طور پر کالج کے احاطے سے نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے۔ اس واقعے کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
محمد شعیب اکوڑہ خٹک سے چھ روز قبل لنڈی کوتل پہنچے، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ اُن کے افغانستان واپس جانے کی ضروری کارروائی کب مکمل ہوگی۔ اُن کے خاندان کے تمام افراد ایک ہی خیمے میں مقیم ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ پاکستانی حکام اور افغان طالبان کے نمائندوں کے وعدوں کے باوجود واپس جانے والے افغان مہاجرین کے مسائل میں کوئی کمی نہیں آئی۔
فیصل آباد کے مکوآنہ کے علاقے علی گارڈن میں گھریلو تنازعات کے باعث ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ واقعے کے چند گھنٹوں کے اندر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پاکستان کے سینئر سفارتکار اور سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاک-افغان مذاکرات بھی مثبت انداز میں آگے بڑھے ہیں اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر آ جائیں گے جبکہ افراسیاب خٹک نے کہا کہ پاکستان اگر عالمی سطح پر امن چاہتا ہے تو اسے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی تعلقات بہتر بنانا ہوں گے
پشاور ہائیکورٹ میں افغان شہریوں سے متعلق کیسز میں اضافے کے درمیان ایک خاتون سعدیہ بی بی اپنے شوہر کی رہائی کے لیے عدالت پہنچ گئیں۔ سعدیہ بی بی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر، جو افغان شہری ہیں، کو دو ماہ قبل پولیس نے گرفتار کر کے جیل منتقل کیا تھا جس کے بعد ان کے گھر کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔