فیصل آباد کی رہائشی نبیلہ کی بہن کو غائب ہوئے تقریباً دو سال بیت چکے ہیں۔ بیس سالہ لڑکی کے پاس نہ موبائل فون تھا، نہ کسی سے کوئی رابطہ — پھر بھی وہ ایک دن گھر سے نکلی اور واپس نہ آئی۔ خاندان نے پولیس کے چکر لگائے، درخواستیں دیں، لیکن ہر بار ایک ہی جواب ملا: "گھر جائیں، بچی خود واپس آ جائے گی۔" فیصل آباد پولیس گزشتہ چار سالوں میں اغوا ہونے والی 118 خواتین کو بازیاب کروانے میں ناکام رہی ہے — جن میں 28 شادی شدہ اور 90 غیر شادی شدہ خواتین شامل ہیں۔آئی جی پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں 3258 خواتین تاحال لاپتہ ہیں۔
اسلامیہ کالج میں خاتون استاد سے مبینہ بدتمیزی، اساتذہ کی ہڑتال اور ہراسمنٹ کمیٹیوں پر سوالات
Voicepk.net - 0
اسلامیہ کالج پشاور یونیورسٹی میں خاتون استاد گل رخ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعے نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی جامعات میں خواتین اساتذہ اور طالبات کتنی محفوظ ہیں؟ یہ واقعہ نہ صرف تعلیمی ماحول پر سوالیہ نشان ہے بلکہ جامعات میں قائم ہراسمنٹ شکایتی کمیٹیوں کی کارکردگی اور شفافیت کو بھی کٹہرے میں لے آیا ہے۔ واقعے کے بعد ٹیچنگ اسٹاف ایسوسی ایشن نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا جبکہ طلبہ اور قانونی ماہرین نے بھی شکایتی نظام میں اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔
صومالی بحری قذاقوں کے قبضے میں موجود پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے اہلخانہ کی اپیل، حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ
Voicepk.net - 0
صومالیہ کے قریب بحیرۂ عرب میں بحری قذاقوں کے قبضے میں موجود تیل بردار جہاز ”ایم ٹی آنر 25“ میں سوار پاکستانی عملے کے اہلخانہ نے حکومتِ پاکستان سے اپنے پیاروں کی فوری اور محفوظ رہائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعے کو تین ہفتوں سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے اب تک کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
ضلع خیبر کے مقامی باشندے محمد ایاز پچھلے تین مہینوں میں دوسری بار نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔ وہ اپنے قبیلے آکاخیل کے میدانی علاقوں سے حال ہی میں نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے اندراج کے لیے قائم مرکز میں پہنچے، تاہم قبیلے کے عمائدین نے ان سے شناختی کارڈ کی کاپی اور موبائل نمبر لے کر کہا کہ باقاعدہ اندراج کے لیے بعد میں رابطہ کیا جائے گا۔ کئی مہینے گزر جانے کے باوجود ضلع خیبر کے بے گھر خاندانوں کو مالی معاونت کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے اور شکایات برقرار ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ عورت مارچ کے انعقاد کے لیے عائد کی گئی شرائط غلط تھیں اور ایسی پابندیاں نہیں لگنی چاہئیں تھیں۔ ان کے مطابق جب انہوں نے اس معاملے پر حکام سے بات کی تو وہ گم سم دکھائی دیے۔
لاہور ہائی کورٹ : ناقص تفتیش اور شواہد میں نقائص کے باعث زیادتی کیس میں سزا یافتہ ملزم کو بری کر دیا
Voicepk.net - 0
لاہور ہائی کورٹ کے بہاولپور بینچ نے رحیم یار خان کے زیادتی کیس میں سزا یافتہ ایک شخص کو بری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پولیس تفتیش میں سنگین خامیاں، مبینہ طور پر پیدا ہونے والے بچے کی شناخت ثابت نہ ہونا، اور ڈی این اے شواہد کے حصول، حفاظت اور منتقلی کے عمل میں نقائص نے استغاثہ کے کیس میں شک پیدا کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں تفتیش اور پراسیکیوشن کے طرزِ عمل پر بھی سخت تحفظات کا اظہار کیا اور پنجاب پولیس اور پراسیکیوٹرز کو ہدایت کی کہ فوجداری مقدمات میں بہتر ہم آہنگی اور قانونی تقاضوں کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے۔
سندھ کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کے خلاف متاثرہ طالبات کے والدین سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ تازہ ترین واقعہ حیدرآباد کے قریب ضلع جامشورو میں قائم مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے سامنے آیا ہے۔ ہراسانی کی شکار طلبہ کے والد کھتے ہیں ھم نے اپنی بیٹی کو مرنے نھیں پڑھنے کے لیے بھیجا تھا۔ یونیورسٹی نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے جس نے متاثرہ طالبہ، ان کے والد اور ملزم پروفیسر کے بیانات قلم بند کیے ہیں۔
انڈیا نے تیل کی قیمتوں کا بوجھ عوام کی بجائے آئل ریفائنریز پر ڈال کر لوگوں کو ریلیف دیا: ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم
Voicepk.net - 0
ماہرِ معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم کے مطابق انڈیا نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام کے بجائے آئل ریفائنریز پر ڈال کر اور ایکسائز ڈیوٹی کم کر کے قیمتیں مستحکم رکھیں، جبکہ پاکستان میں پیٹرولیم لیوی کے ذریعے اضافی بوجھ عوام پر منتقل کیا گیا۔
ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں بدامنی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ گزشتہ روز اکاخیل علاقے میں ایک گھر پر ڈرون حملے میں چودہ سالہ بچی جاں بحق اور کئی خواتین و بچے شدید زخمی ہو گئے، جو اس وقت پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ اس پس منظر میں باڑہ سیاسی اتحاد نے سات مئی کو پشاور میں بڑے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کراچی میں گجراتی کمیونٹی نے ایک رنگارنگ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا جس میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فیسٹیول کا بنیادی مقصد گجراتی زبان اور ثقافت کو زندہ رکھنا اور برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا تھا۔ فیسٹیول کے منتظمین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کی مادری زبان گجراتی تھی، لیکن ریاست کی عدم توجہی کے باعث یہ زبان آہستہ آہستہ معدوم ہوتی جا رہی ہے۔