Home Blog Page 12
گھوٹکی کے علاقے خان پور مہر میں 17 سالہ لڑکی پر موبائل فون استعمال کرنے پر چہرے پر تیزاب پھنکنے والا ماموں زاد بھائی گرفتار ۔ملزم کو لڑکی کے موبائل فون استعمال کرنے پر اعتراض تھا۔ حال ہی میں کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر ماہ نور کو لفٹ آپریٹر ہمایوں شاہ نے تیزاب گردی کا نشانہ بنایا تھا جو بعد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ سید نوید قمر نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کا فارمولا بدلنے کے لیے آئین میں ترمیم کرنی ہوگی جو اس وقت ممکن نہیں، اس لیے طے پایا ہے کہ صوبے رضاکارانہ بنیاد پر اسٹریٹجک ضروریات کے لیے وفاق کو اضافی رقم واپس کریں گے۔
آزاد کشمیر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال بدستور جاری ہے۔ کالعدم جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد لانگ مارچ فی الحال مؤخر کرتے ہوئے راولاکوٹ میں پڑاؤ برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں، وکلاء اور ان کے اہل خانہ کو ایک بار پھر مایوس لوٹنا پڑا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود جیل انتظامیہ کی جانب سے ملاقات نہ کرائے جانے پر پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں نے احتجاج کیا اور جیل کے باہر دھرنا دے دیا۔ واضح رہے کہ عمران خان تقریبا گزشتہ تین سال سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، انکو مختلف کیسز میں کئی کئی سال سزا سنائی گئی ہے۔
آزاد کشمیر میں جاری شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں۔ مظفرآباد سمیت مختلف علاقوں میں بازار بند، سڑکیں سنسان اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ دفعہ 144 بھی تاحال برقرار ہے۔ دوسری جانب جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے شروع کیا گیا لانگ مارچ، حکومتی پابندیوں اور سکیورٹی خدشات کے باوجود سیاسی کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ یہ صورتحال اس واقعے کے بعد مزید سنگین ہوئی جب کمیٹی کے ایک رکن پر مبینہ فائرنگ اور ان کے ساتھی کی ہلاکت نے خطے میں بے چینی کو بڑھا دیا۔
پاک افغان سرحد کے قریب ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے خلاف مقامی آبادی کا پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی دھرنا گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔ یہ احتجاج اس وقت شروع ہوا جب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔ دھرنے میں مقامی آبادی، علاقائی عمائدین اور سیاسی رہنما بڑی تعداد میں شریک ہیں اور شدید گرمی کے باوجود احتجاجی کیمپ میں حاضری برقرار ہے۔
تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو عدم اعتماد کی تحریک سے زیادہ خطرہ عمران خان کے ممکنہ فیصلوں سے ہے، جبکہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان اصولوں کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں اور اگر انہیں تبدیلی ضروری محسوس ہوئی تو وہ فیصلہ کرنے میں دیر نہیں کریں گے
پنجاب کے شہر ساہیوال میں گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کی ایف آئی ار درج دونوں ملزمان گرفتار۔ متاثرہ لڑکی کے والد کے مطابق ان کی بیٹی چار سال سے ملزمان امجد شاہ اور اسد شاہ کے گھر کام کرتی تھی اور ملزمان وقتا فوقتا اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔واضح رہے کہ ابھی حال ہی میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں ۱۸ سالہ گھریلو ملازمہ کو مالکن کے بیٹے اور ڈرائیور نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد ملزمان کی طرف سے لڑکی کے اسقاط حمل کی کوششوں کے دوران اس لڑکی کی موت واقع ہو گئی۔
ایچ آر سی پی کے ریجنل کوآرڈینیٹر برائے گلگت بلتستان اسرار الدین اسرار کا کہنا ہے کہ خطے کے عوام این ایف سی ایوارڈ میں اپنا حصہ چاہتے ہیں، جس کے لیے گلگت بلتستان کو صوبائی درجہ دینا ضروری ہے، تاہم سیاسی جماعتیں اس اہم مسئلے پر صرف دبے لفظوں میں بات کرتی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت اسپیشل پراسیکیوشن ٹیم کی غیر حاضری کے باعث بغیر کسی پیش رفت کے ملتوی کر دی گئی۔ اگلی سماعت چار جون کو ہوگی۔ایمان مزاری کے وکیل جبران ناصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کی کارروائی سے یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ ریاست ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو جیل میں رکھنے کے لیے بہانے تراش رہی ہے۔ ایمان مزاری کی والدہ اور سابق وفاقی وزیر شیری مزاری نے کہا کہ عدالتی کارروائی دیکھ کر یہ سوال ذہن میں اٹھتا ہے کہ انصاف کیوں نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہی چاہتے ہیں کہ اپیل منظور کی جائے یا مسترد، لیکن کیس کو طول کیوں دیا جا رہا ہے۔