Home Blog Page 11
قصور کے علاقے راؤ خان والا کے ایک مقامی مدرسے میں آٹھ سالہ بچے ریحان کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ، جس پر لواحقین نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے بعد قتل کا الزام عائد کیا ۔ تھانہ راجہ جنگ میں دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ بچے کے والد کے مطابق 14 جون کی رات مدرسے سے اطلاع ملی کہ ریحان کی طبیعت خراب ہے، بعد ازاں وہ اسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے گئے جہاں اس کی موت کی تصدیق ہوئی۔ مدرسے کے قاری احمد نے تشدد اور جنسی زیادتی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کے والدین کو اس کے گھر آنے جانے پر اعتراض تھا، جبکہ ریحان مرگی کے مرض میں مبتلا تھا۔ ان کے مطابق بچہ گھر جانے کی ضد کر رہا تھا اور اس دوران اس نے مدرسے کی کھڑکی کی جالیوں سے اپنا سر مارا، جس کے بعد رات کو اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ ہسپتال کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم میں ماتھے پر زخم کا نشان اور شرمگاہ میں متاثرہ حالت پائی گئی ہے، تاہم زیادتی اور موت کی وجہ کے حوالے سے حتمی رائے فرانزک رپورٹ کے پتہ چل سکے گی۔
سرپلس بجٹ کے استعمال پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے درمیان اختلاف سامنے آ گیا۔ وفاق کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں صوبے بھی شامل ہیں اور پرائمری سرپلس خرچ نہیں کیا جا سکتا جبکہ خیبر پختونخوا کا مؤقف ہے کہ سرپلس صوبے کی بچت ہے جسے ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی تعاون کا معاہدہ شفاف اور منصفانہ ہے، اور اگر وفاق ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو صوبوں کی جانب سے وفاق کو واپس کی جانے والی رقم بھی کم ہو جائے گی۔
خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں نامعلوم مسلح افراد نے گردوارے کے اندر گھس کر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جس کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی اور اقلیتی برادری میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پاک افغان سرحد پر خیبر ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن، مال بردار گاڑیوں کے مالکان، مقامی عمائدین، تاجر برادری اور سیاسی رہنماؤں نے پاک افغان شاہراہ پر لنڈی کوتل کے مقام پر پاکستان سے واپس جانے والے افغان مہاجرین کی گاڑیوں کو احتجاجاً روک دیا۔ان کا موقف ہے کہ ان کی سات سو سے زائد مال بردار گاڑیاں گزشتہ ساڑھے آٹھ ماہ سے افغانستان میں پھنسی ہوئی ہیں اور افغان طالبان انہیں واپس آنے کی اجازت نہیں دے رہے۔
ماضی کے معروف نیم سرکاری میڈیا ادارے ’’شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی‘‘ (اے ٹی وی) کے ملازمین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے دیرینہ مالی مسائل اور ادارے کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ نیشنل پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاج میں خواتین ملازمین، بیواؤں اور متاثرہ خاندانوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جو گزشتہ کئی برسوں سے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2027-26 کے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکانِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)، شاہراہوں کی تعمیر، فنڈز کی تقسیم اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، جبکہ حکومتی ارکان نے بجٹ کا دفاع کرتے ہوئے اسے بلوچستان کی ضروریات سے ہم آہنگ قرار دیا ہے۔
ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ آل پاکستان وومن ورکرز کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک بھر کے کارخانوں میں محنت کش خواتین کے لیے محفوظ ماحولِ کار کو یقینی بنایا جائے، صنفی مساوات قائم کی جائے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر حکومت ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبے سے وابستہ خواتین کارکنوں کے لیے فوری طور پر لیونگ ویج کا اعلان کرے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2027-2026 کے لیے پیش کردہ 18 ہزار 771 ارب روپے کے بجٹ پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں ایک طرف حکومتی موقف اور دوسری طرف اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے تحفظات موجود ہیں۔
آزاد کشمیر میں کالعدم قرار دی جانے والی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جیک) کی کال پر خطے میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا تیسرا روز ہے، جس کے باعث مظفرآباد کے شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بازار، بینک اور میڈیکل اسٹورز تک بند ہیں، جبکہ انٹرنیٹ سروس کی بندش نے روزمرہ زندگی کو مزید مفلوج کر دیا ہے۔