لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں بیس سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر ملازمت کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقع پیش آیا ۔پولیس نےملزم کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم مجاہد خان نے چھ جون کو مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کو ملازمت دلوانے اور اکیڈمی کے اخراجات برداشت کرنے کا لالچ دے کر اپنے گھر بلایا، اور جنسی زیادتی کی ۔یاد رہے یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب لاہور میں دو غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور جنسی زیادتی کا سنگین مقدمہ بھی زیر تفتیش ہے۔
کیس کے قانونی پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے جائدین دشتی نے دعویٰ کیا کہ استغاثہ کا مقدمہ متضاد بیانات پر مبنی ہے۔ ان کے مطابق مقدمے کا آغاز 29 جولائی 2024 کو گوادر میں ایف سی اہلکار شبیر احمد کی ہلاکت سے ہوا، جس کی ابتدائی ایف آئی آر میں ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ پر صرف اشتعال انگیز تقریر کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں استغاثہ نے ضمنی بیان جمع کرایا، جس میں واقعے کی تاریخ 29 جولائی کے بجائے 27 جولائی درج کی گئی اور "نعمان" نامی شخص کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا افغان خواتین کی ملک بدری کے خلاف حکمِ امتناع: انسانی حقوق کے نمائندوں کا خير مقدم
Voicepk.net - 0
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک اہم عبوری حکم جاری کرتے ہوئے وفاقی حکام کو ان تین افغان خواتین پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے سے روک دیا ہے جنہوں نے پاکستانی شہریوں سے شادی کی بنیاد پر ملکی شہریت کے لیے رجوع کر رکھا ہے. عدالت نے پٹیشن کے زیرِ التواء رہنے تک ان خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کی تادیبی یا زبردستی انتظامی کارروائی اور ملک بدری پر پابندی عائد کر دی ہے.
وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ریفائنڈ تیل اور خام تیل کی قیمتوں میں اب بھی پچیس ڈالر کا فرق ہے اس لئے عالمی منڈی میں قیمتوں کی کمی کا فائدہ صارفین کو مکمل طور پر نہیں مل سکا۔ تاہم انہوں نے خوشخبری دی کہ یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
کامران خان، جس کی والدہ پاکستانی اور والد افغان ہیں، نے اپنی والدہ کی دستاویزات کی بحالی اور پاکستان میں قانونی رہائش کے حق کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ کامران کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نہ اس کا کوئی سہارا ہے، نہ رہائش، اور نہ ہی مستقبل محفوظ دکھائی دیتا ہے۔ اس لیے عدالت سے قانونی تحفظ اور بنیادی حقوق کی فراہمی کی استدعا کی گئی ہے۔قانونی ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے متعدد مقدمات میں پشاور ہائیکورٹ متعلقہ اداروں کو قانون کے مطابق فیصلے کرنے کی ہدایات دے چکی ہے۔ تاہم عدالتی احکامات پر بروقت عمل درآمد نہ ہونے کے باعث متاثرہ افراد کو بار بار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑتا ہے، بلکہ بعض معاملات میں توہینِ عدالت کی درخواستیں دائر کرنے کی نوبت بھی آتی ہے۔
ضلع سرگودھا کے علاقے جھال چکیاں میں ایک چودہ سالہ بچے کو مبینہ جنسی زیادتی کی شکایت کرنے پر زندہ زمین میں دفن کرنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے اس سنگین واقعے کے مرکزی ملزم سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کوئٹہ ون نے بلوچ یکجہت کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور مرکزی رہنما صبغت اللہ شاہ کو عمر قید کی سزا سنانے کا فیصلہ دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملزمان، ان کے حامیوں اور قانونی ٹیم کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جا چکا تھا، جبکہ گرفتار رہنما گزشتہ 12 جون سے ڈسٹرکٹ جیل ہدہ میں احتجاجی دھرنا دیے ہوئے ہیں۔
عدالتی فیصلے کے بعد بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے صوبے کے سیاسی اور انسانی حقوق کے تناظر میں تشویش ناک قرار دیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ ایسے فیصلے بلوچستان میں پہلے سے موجود بے اعتمادی اور سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔
لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر نشہ آور دوا پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم دانیال اور ملوث بہن کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنے گھر سے اکیڈمی جانے کے لیے نکلی تھی۔ راستے میں اس کی اسکول فیلو اور اسکا بھائی لڑکی کو ورغلا کر اپنے گھر لے گئے جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ، جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس محمد شفیع صدیقی شامل تھے، نے پنجاب سبارڈینیٹ جوڈیشری سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ٹربیونل نے 17 جنوری 2025 کو میلسی، ضلع وہاڑی کے ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی برطرفی کی سزا کو لازمی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کر دیا تھا۔ ٹربیونل کے مطابق کرپشن کے الزامات ثابت کرنے کے لیے شواہد ناکافی تھے، اگرچہ جج کی خراب شہرت کا الزام برقرار رکھا گیا تھا۔
اسلام آباد: موٹر سائیکل چوری کے ملزم پر حراستی تشدد، سب انسپکٹر گرفتار کر کے جیل منتقل
Voicepk.net - 0
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کے تفتیشی کمرے میں ایک زیر حراست ملزم پر تشدد کرنے اور اس کی ٹانگوں کو زنجیروں سے جکڑنے کے الزام میں تسنیم نامی سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ یہ قانونی کارروائی واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور اعلیٰ پولیس حکام کے نوٹس لینے کے بعد عمل میں لائی گئی۔