Home Blog Page 9
معروف صحافی اور اینکر پرسن منیزے جہانگیر نے اپنے یوٹیوب چینل “منیزے جہانگیر آفیشل” پر پاکستان نیوی کے سابق افسر، ایران میں سابق نیول ایئر اتاشی اور مکران کوسٹ پر خدمات انجام دینے والے ریٹائرڈ ریئر ایڈمرل سید فیصل علی شاہ سے ایران، امریکہ کشیدگی، آبنائے ہرمز، باب المندب اور خطے کی مجموعی عسکری و معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔
آزاد کشمیر انتخابات کو سات روز باقی، سکیورٹی فورسز کی کمی کے باعث شیڈول تبدیل۔ اب پولنگ تین مرحلوں میں ہو گی: 27 جولائی کو میرپور کی 13، 2 اگست کو مظفرآباد کی 9 اور مہاجرین کی 12، جبکہ 10 اگست کو پونچھ کی 11 نشستوں پر۔ الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل: ہر مرحلے میں سخت سکیورٹی مقصد۔ نتائج اسی روز آئیں گے۔ ادھر کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج اور طویل انٹرنیٹ بندش نے انتخابی مہم بری طرح متاثر کر دی۔
پاکستان سے افغانستان واپس جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد میں 10 جولائی کی ڈیڈ لائن کے بعد نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاک افغان سرحد کے قریب لنڈی کوتل میں قائم ہولڈنگ کیمپ میں روزانہ چار سے پانچ ہزار افغان شہری ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد طورخم کے راستے افغانستان بھیجے جا رہے ہیں، جبکہ اس مرکز میں روزانہ کی بنیاد پر صرف دو ہزار افراد کو سہولت فراہم کرنے کی گنجائش موجود ہے۔کیمپ میں موجود مہاجرین کا کہنا ہے کہ ٹوکن کے حصول کے لیے انہیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے، جبکہ شدید گرمی، پینے کے صاف پانی، خوراک، سائے اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان اُن کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ایک گھر سے 40 سالہ خاتون اور ان کے تین بچوں کی لاشیں برآمد پولیس نے شک کی بنیاد پر بچوں کے والد کو حراست میں لے کر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔ ابتدائی شواہد کے مطابق ہلاکتیں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے یا زہر دیے جانے کے باعث ہوئیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ اور ذمہ دار کا تعین پوسٹ مارٹم، فرانزک اور کھانے کے نمونوں کے کیمیائی تجزیے کی رپورٹس کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاندان حال ہی میں امریکہ سے لاہور واپس آیا تھا، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زیبسٹ یونیورسٹی میں شہید بھٹو فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام “عالمی یومِ آبادی” کے عنوان سے ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں بتایا گیا کہ اس وقت دنیا کی مجموعی آبادی 8 ارب 30 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ پاکستان 25 کروڑ 90 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے۔
پشاور: افغانستان سے تعلق رکھنے والے اجمل خان گزشتہ 14 برس سے پشاور میں کباڑ کا کاروبار کر رہے ہیں۔ ان کے گودام میں لوہے، پلاسٹک اور دیگر استعمال شدہ سامان کی خرید و فروخت ہوتی ہے، جس سے نہ صرف ان کے اپنے خاندان بلکہ کئی مزدور خاندانوں کا روزگار بھی وابستہ ہے۔ تاہم افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق حکومتی پالیسی نے ان کے برسوں پرانے کاروبار اور مستقبل، دونوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
وفاقی حکومت نے سابقہ وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) اور صوبائی حکومت کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں (پاٹا) میں دہائیوں سے چلی آ رہی ٹیکس مراعات کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں یکساں ٹیکس نظام نافذ کرنا، ٹیکس چھوٹ کے غلط استعمال کی روک تھام اور قومی محصولات میں اضافہ ہے، تاہم قبائلی اضلاع اور پاٹا کے تاجروں اور صنعتکاروں نے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
وادیٔ تیراہ سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل 10 سے 15 اکتوبر تک مکمل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کا فیصلہ گزشتہ روز مقامی عمائدین کی 24 رکنی کمیٹی، ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی حکام کے درمیان ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ تاہم متاثرہ خاندانوں اور اُن کی نمائندہ تحریک نے تجویز کردہ تاریخ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم تجارتی گزرگاہوں کی گزشتہ نو ماہ سے جاری بندش نے دونوں ممالک کی معیشت کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ کاروباری تنظیموں کے مطابق اس عرصے میں پاکستانی تاجروں کو 280 ارب روپے سے زائد اور افغانستان کو 140 ارب روپے سے زیادہ کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ اس دوران 10 ہزار سے زائد افراد بے روزگار ہو گئے۔
ضلع وزیر آباد کی تحصیل علی پور چھٹہ کے علاقے فتح پور میں واقع ایک مقامی مدرسے کے قاری کی تین کمسن بچوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ ۔ والدین کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔ مقدمے کے مدعی نے وائس پی کے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا سات سالہ بیٹا اور ان کی سالی کا آٹھ سالہ بیٹا مقامی مدرسے میں قاری عبداللہ کے پاس دینی تعلیم حاصل کرتے تھے۔ ان کے مطابق 29 جون کو قاری عبداللہ مبینہ طور پر ان کی سالی کے بیٹے کو اپنے کمرے میں لے گیا جہاں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ مدعی کا کہنا ہے کہ بچہ روتے ہوئے گھر پہنچا تو اس نے اہل خانہ کو تمام واقعہ بتایا، جس کے بعد ان کے اپنے سات سالہ بیٹے نے بھی انکشاف کیا کہ قاری مبینہ طور پر اس کے ساتھ بھی جنسی زیادتی کرتا رہا ہے۔ مدعی کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ایک اور بچے کے والدین نے بھی پولیس کو درخواست دی ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کے بچے کو بھی اسی قاری نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔