Home Blog Page 8
بڑھتی مہنگائی کے خلاف خواجہ سرا کمیونٹی کے افراد اور ان کے حامیوں کی بڑی تعداد کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ خواجہ سرا کمیونٹی کا مطالبہ ہے کہ مہنگائی کے اس بحران میں انہیں بھی نظرانداز نہ کیا جائے۔
پاکستان میں صحافت کی آزادی اور آزادیِ اظہارِ رائے پر جاری بحران کے تناظر میں، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے معروف صحافی اسد علی طور کو 31 جولائی کے لیے جاری کردہ نوٹس پر صحافتی حلقوں اور حقوقِ انسانی کی تنظیموں کا ردِعمل سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اوکاڑہ کے نواحی علاقے چک نظام دین میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کے کردار پر شبہ کی بنیاد پر اپنے بھائی کے ساتھ مل کر تیز دھار آلے سے اہلیہ کو قتل کر دیا۔ مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی۔ مقتولہ کی بہن کے مطابق کنزہ نے معاشی مشکلات کے باعث آٹھ ماہ تک لاہور کی ایک فیکٹری میں ملازمت کی، جس کے بعد اس کے شوہر کو اس کے کردار پر شبہ ہونا شروع ہوگیا۔ پولیس نے مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں شوہر انتظار اور دیور نواز کے خلاف تھانہ سٹی دیپالپور میں قتل کا مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ کیس کی مزید تفتیش کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے حوالے کر دی گئی ہے۔
افغانستان کے صوبہ پکتیا سے تعلق رکھنے والی صائمہ بی بی اُن افغان طالبات میں شامل ہیں جنہوں نے پاکستان میں تعلیم مکمل کر کے اپنے خاندان اور ملک کی خدمت کا خواب دیکھا تھا۔ مگر افغان شہریوں کی وطن واپسی سے متعلق پاکستانی حکومت کی پالیسی نافذ ہونے کے بعد اُن کا یہ خواب اب غیر یقینی کا شکار ہو چکا ہے۔صائمہ بی بی نے پاکستانی حکومت سے بھی درخواست ہے کہ یہاں زیرِ تعلیم افغان طلبہ و طالبات کے لیے ویزا کے حصول اور توسیع میں آسانیاں پیدا کی جائیں، تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر کے اپنے خواب پورے کر سکیں اور انسانیت کی خدمت کر سکیں۔
ٹک ٹاک پر مبینہ فحش، غیر اخلاقی اور توہینِ مذہب پر مبنی مواد کی روک تھام کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں دائر ایک درخواست نے سوشل میڈیا کے استعمال، حکومتی ریگولیشن اور اظہارِ رائے کی آزادی سے متعلق بحث کو ایک بار پھر ہوا دے دی ہے۔ عدالت نے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو کیس میں فریق بناتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق تیراہ میں بدامنی اور نقل مکانی کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کو پچیس لاکھ روپے کی مالی معاونت جلد از جلد یقینی بنائے۔
کراچی میں نادرا کے چار ملازمین کی پراسرار گمشدگی کا معمہ اُس وقت حل ہوا جب ایف آئی اے نے اُن کی گرفتاری کا اعلان کر دیا۔ گرفتار ہونے والوں میں معروف صحافی سہیل سانگی کے صاحبزادے اور نادرا کے ملازم فیاض احمد بھی شامل ہیں۔ سہیل سانگی کا مؤقف ہے کہ اگر نادرا ملازمین کے خلاف کوئی شکایت یا بے ضابطگی موجود تھی تو قانون کے مطابق پہلے محکمانہ انکوائری کی جانی چاہیے تھی، نہ کہ انہیں اس انداز میں حراست میں لیا جاتا۔
پاکستان کا نظامِ انصاف اور تعزیری ڈھانچہ اس وقت ایک شدید بحران سے گزر رہا ہے، جہاں قید خانوں میں گنجائش سے زائد افراد کی موجودگی اور فیصلوں میں غیر معمولی تاخیر نے بنیادی انسانی حقوق اور انتظامی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ مشعل پاکستان کے اعداد و شمار اور شائع شدہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی جیلوں میں مقررہ گنجائش کے مقابلے میں کہیں زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں، جس کی سب سے بڑی وجہ زیرِ التوا مقدمات کا انبار ہے۔
قصور کے تھانہ صدر کے علاقے دولے والا میں مکان خالی کرانے کے تنازع پر 32 سالہ بیوہ اور تین بچوں کی ماں آسیہ بانو کو مبینہ طور پر اس کے دو دیوروں، صدام اور فیصل، نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق مقتولہ اپنے شوہر کی وفات کے بعد اپنے تین بچوں کے ہمراہ سسرال میں رہائش پذیر تھی، جہاں مبینہ طور پر اس کے دیور اسے والدین کے گھر جانے کے لیے دباؤ ڈالتے اور اکثر تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ واقعے کے بعد دونوں ملزمان فرار ہو گئے جبکہ پولیس ان کی تلاش میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور نے افغان طلبہ، ڈاکٹروں اور ہاسٹل میں مقیم دیگر افغان سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ اگر ان کے ویزوں میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے باقاعدہ توسیع نہیں ہوئی تو وہ 48 گھنٹوں کے اندر اپنی رہائش خالی کر دیں۔ دوسری جانب افغان طلبہ کا کہنا ہے کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود ان کے اسٹوڈنٹ ویزا اور ویزا میں توسیع کی درخواستیں گزشتہ چھ سے دس ماہ سے زیر التوا ہیں، جس کے باعث وہ ویزا سے متعلق شرائط پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور امیگریشن حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ زیر التوا درخواستوں پر جلد فیصلہ کیا جائے اور زیر تعلیم افغان طلبہ کو بلا تعطل اپنی تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دی جائے۔