کراچی میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے لیے منارٹی مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس کی اس سال کی تھیم "یاد رکھا جائے گا" رکھی گئی۔ شرکا نے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے 11 مطالبات پیش کیے۔ مذہبی اقلیتوں کو مساوی و بااختیار نمائندگی سمیت برابر کے شہری حقوق دیے جانے کی مانگ بھی رکھی گئی۔
بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جہاں صوبے کے کئی اہم اضلاع میں طویل عرصے سے سروس معطل ہے۔ حالیہ واقعات کے بعد کوئٹہ سمیت متعدد علاقوں میں مزید پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جبکہ پشتون بیلٹ میں آج سروس بحال کر دی گئی ہے۔
کوئٹہ میں 9 اگست سے موبائل انٹرنیٹ سروس وقتاً فوقتاً بند ہے، جبکہ ایک دن کے لیے کال سگنلز بھی معطل رہے۔ اس سے قبل 31 جنوری کو ایک کالعدم بلوچ مسلح تنظیم کی جانب سے کوئٹہ میں کیے جانے والے حملے کے بعد صبح 9 بجے موبائل انٹرنیٹ بند کر دیا گیا تھا، جو ایک ہفتے بعد بحال ہوا تھا۔
جنوبی وزیرستان میں بھیڑ بکریاں چراتی خاتون کو پتھر مار کر قتل، خاندان کا ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
Voicepk.net - 0
خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں پاک افغان سرحدی علاقے آنگور اڈہ کے قریب 45 سالہ خاتون کو نامعلوم افراد نے پتھر مار کر بے دردی سے قتل کردیا۔ واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار اور مقامی آبادی کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن تا حال نامعلوم ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔
کراچی میں مینارٹی مارچ کے منتظمین تشویش کا شکار، انتظامیہ کی جانب سے تحریری اجازت تاحال نہ ملی
Voicepk.net - 0
کراچی میں 11 اگست کو منعقد ہونے والے مینارٹی مارچ کے منتظمین شدید تشویش کا شکار ہیں کیونکہ مارچ میں محض چند روز باقی رہ جانے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے تحریری اجازت نامہ تاحال جاری نہیں کیا گیا۔ گزشتہ کئی برسوں سے کراچی میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق، تحفظ اور انہیں درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے یہ مارچ منعقد کیا جاتا رہا ہے، اور اس سال بھی، 2026 میں، یہ مزارِ قائد پر منعقد کیا جائے گا، جہاں مذہبی اقلیتیں اپنے مسائل اور مطالبات ریاست کے سامنے رکھیں گی۔
خیبرپختونخوا میں تیزاب اور دیگر خطرناک کیمیکلز کی کھلے عام اور بغیر نگرانی فروخت کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ درخواست گزار وکلاء کا مؤقف ہے کہ صوبے میں تیزاب کی خرید و فروخت کے لیے نہ کوئی مؤثر لائسنسنگ نظام موجود ہے، نہ خریداروں کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور نہ ہی اس بات کی نگرانی کی جاتی ہے کہ یہ خطرناک کیمیکلز کس مقصد کے لیے خریدے جا رہے ہیں۔ ان کے بقول یہی خلا ایسے مادّوں کے غلط استعمال اور سنگین جرائم کا سبب بن سکتا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی گزرگاہوں کی گزشتہ ۱۰ ماہ سے مسلسل بندش نے سرحدی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اس بندش کے نتیجے میں نہ صرف پاکستان کی برآمدات اور ٹرانزٹ تجارت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، بلکہ سرحد کی دونوں جانب ہزاروں خاندان نانِ شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیں۔ تاجر رہنماؤں، ٹرانسپورٹرز اور محنت کشوں نے حکومت سے سرحد کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے بصورتِ دیگر اسلام آباد کی طرف احتجاجی مارچ کی دھمکی دی ہے۔
کبل دھماکے نے تین گھروں کے اکلوتے چراغ بجھا دئیے ۔۔۔۔۔حملہ آور کی شناخت سے دشمن کا کھرا مل گیا ۔۔۔آئی جی پولیس
Voicepk.net - 0
کبل دھماکے کا ننھا شہید گیارہ سالہ ایان خان اور اسکا ماموں معاذ، دونوں والدین کی اکلوتی نرینہ اولاد تھے ۔دوسری جماعت کا طالب علم ایان خان واقعے کے روز بال کٹوانے نکلا تو پولیس اسٹیشن کے گیٹ کے قریب تندور پر کام کرنے والے اپنے ماموں، پچیس سالہ معاذ کے ساتھ بیٹھ گیا ۔۔اس دوران خودکش حملہ آور نے دھماکہ کیا اور ماموں، بھانجا دونوں اس خودکش حملے کی نذر ہو گئے ۔
لاہور میں آزاد کشمیر یکجہتی ریلی پر پولیس کریک ڈاؤن، متعدد شرکا حراست میں لینے کے بعد رہا
Voicepk.net - 0
لاہور میں آزاد کشمیر یکجہتی ریلی پر پولیس کریک ڈاؤن، متعدد شرکا حراست کے بعد رہا کر دیے گئے۔کشمیر کمیونٹی لاہور اور دیگر سول سوسائٹی تنظیموں نے آزاد کشمیر میں جاری کشیدگی کے پیشِ نظر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمعہ کے روز شملہ پہاڑی پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم پولیس کی بھاری نفری ریلی سے پہلے ہی وہاں تعینات کر دی گئی تھی، اور شرکا کے پہنچتے ہی انہیں گرفتار کر کے پرزن وین میں ڈالنا شروع کر دیا گیا۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں "پاکستان کے اینٹی ٹارچر فریم ورک میں موجود خامیوں کا خاتمہ" کے عنوان سے ایک اہم اور تفصیلی گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یورپی یونین کے تعاون سے منعقدہ اس کانفرنس میں ملک بھر سے انسانی حقوق کے رہنماؤں، قانون دانوں، سیاسی شخصیات اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی اور پاکستان میں حراستی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات، قانونی خامیوں اور ساختیاتی تشدد (اسٹرکچرل ٹارچر) پر سیر حاصل گفتگو کی۔
فیصل آباد میں تیزاب گردی کے ایک اور واقعے نے ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم کر دی۔ تھانہ روشن والا کے علاقے چک 253 ر۔ب میں ملزم حیدر علی نے اپنے ہی سسرال کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آ کر ملزم کی سالی ثناء بی بی زخمی ہو گئی۔ اس کے بعد ملزم نے تیزاب پھینک کر ثناء بی بی اور اس کی دو سالہ بیٹی کو بھی شدید زخمی کر دیا۔ دونوں زخمی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں زیرِ علاج ہیں جہاں ڈاکٹرز ان کے علاج میں مصروف ہیں۔