راولپنڈی کے عسکری اپارٹمنٹس میں 45 سالہ حنا جاوید کی لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے شوہر اور گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا، جبکہ سسر تاحال مفرور ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق حنا کے ہاتھ بندھے، منہ پر کپڑا اور گلے میں تار کا پھندا تھا۔ اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ پولیس پوسٹ مارٹم اور فارنزک رپورٹس کی منتظر ہے۔
بلوچستان میں 4 مزدوروں سمیت 6 افراد جاں بحق، فورسز کی کارروائیوں میں 37 عسکریت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ
Voicepk.net - 0
پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح چار مزدوروں کی لاشیں اور تین دیگر شدید زخمی افراد کو کڈ کوچہ کے علاقے انجیری سے مستونگ کے نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کیا گیا۔ زندہ بچ جانے والے افراد کا دعویٰ ہے کہ انہیں ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ مختلف کارروائیوں کے دوران کم از کم 37 شدت پسند ہلاک کیے گئے ہیں۔
دہشت گردی کے متاثرین کا عالمی دن: کوئٹہ کے شہید کا باپ وعدوں کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور
Voicepk.net - 0
آج دنیا بھر میں دہشت گردی کے متاثرین کو یاد کرنے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، مگر کوئٹہ کے محمد جاوید کے لیے یہ دن محض ایک تاریخ نہیں بلکہ روزانہ کی اذیت کا تسلسل ہے۔ رواں سال جنوری میں فائرنگ کے ایک واقعے میں اپنے 26 سالہ بیٹے محمد صادق کو کھونے والا یہ ضعیف باپ آج بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے اس وعدے کی تکمیل کا منتظر ہے جو انہوں نے تعزیت کے موقع پر خود کیا تھا۔ گھر کا واحد کفیل چھن جانے کے بعد جاوید کے لیے زندگی کی گاڑی چلانا مشکل ہو چکا ہے، اور وہ روزانہ سرکاری دفاتر کے چکر لگا کر اس وعدے کی تکمیل کی امید لیے تھک چکے ہیں۔
بدین کی تحصیل گولارچی کے گاؤں چک نمبر 5 میں ایک پسند کی شادی کے بعد پورا گاؤں خوف اور کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔ ایک ماہ قبل حیدرآباد کی ہائی کورٹ میں ندیم ماچھی اور عالیہ فاطمہ کمبوہ نے گاؤں سے نکل کر اپنی پسند سے شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں برادریوں کے درمیان صورتحال مزید خراب ہو گئی۔ایک ہفتہ قبل ماچھی برادری کے افراد نے احتجاج کرتے ہوئے کمبوہ برادری پر الزام عائد کیا کہ چند روز قبل مسلح افراد نے مبینہ طور پر ان کے 60 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا کر مسمار کر دیا، جس کے باعث 600 سے زائد خواتین، بچوں اور مردوں کو گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔ڈسٹرکٹ پولیس بدین نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی گھروں کو آگ لگانے اور سامان لوٹنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ پولیس دی کا بیان دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چک نمبر 5 میں ماچھی برادری کے افراد سرکاری زمین پر جھونپڑیاں بنا کر رہائش پذیر تھے اور شادی کے واقعے کے بعد اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہو گئے۔
آج دنیا بھر میں دہشت گردی کے متاثرین کی یاد میں عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں اس دن کی اہمیت آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحے کے باعث مزید بڑھ جاتی ہے، جہاں 147 افراد شہید ہوئے، جن میں بیشتر طلبہ تھے۔ گیارہ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود متاثرہ والدین سیکیورٹی ناکامیوں کے ذمہ داروں کے تعین اور جوابدہی کے منتظر ہیں۔
مردان میں رواں سال بچوں کے خلاف جرائم کے 60 مقدمات درج، متاثرہ ماں کا انصاف کی جلد فراہمی کا مطالبہ
Voicepk.net - 0
ضلع مردان کے گاؤں گارو شاہ کی رہائشی شبینہ بی بی کے 14 سالہ بیٹے نعمان کو گزشتہ ماہ ایک پڑوسی نے مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ محض یہ رنجش بنی کہ نعمان نے ملزم سے دوستی کرنے سے انکار کیا تھا۔ مردان پولیس کے مطابق سال 2026 کے جنوری سے جولائی کے دوران ضلع مردان میں بچوں کے خلاف جرائم کے 60 مقدمات درج کیے گئے، جن میں سے بیشتر نامزد ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق ان مقدمات میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 46 واقعات، بچیوں کے ساتھ ریپ کے آٹھ اور قتل کے چھ واقعات شامل ہیں۔
شناخت کے انتظار میں: عالمی یومِ انسانی ہمدردی پر پشاور کی عدالت میں ایک افغان خاندان کی کہانی
Voicepk.net - 0
عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر دنیا بھر میں بحرانوں سے متاثرہ افراد کے تحفظ، وقار اور بنیادی حقوق کی بات کی جا رہی ہے، لیکن پشاور میں افغان خاندانوں کے لیے انسانی بحران کی ایک شکل قانونی شناخت اور خاندان کے تحفظ کی جنگ بھی ہے۔ایسی ہی ایک کہانی مراد کی ہے، جو افغان شہری ہیں اور پشاور میں اپنی پاکستانی اہلیہ اور پانچ بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد ان کا خاندان مالی مشکلات سے دوچار ہے، جبکہ ان کی رہائی اور پاکستان میں قانونی حیثیت کے لیے اہلخانہ نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
پسند کی شادی کی رنجش پر گوجرخان میں 17 سالہ لڑکی مبینہ طور پر بھائی کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار
Voicepk.net - 0
گوجرخان کے علاقے ایوب کیانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کی رنجش پر 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اس کے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتولہ نے جنوری 2026 میں گھر سے بھاگ کر اپنی پسند سے شادی کی تھی اور شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ کراچی میں رہائش پذیر تھی۔ مقتولہ کے والد کے مطابق ان کا تعلق سید خاندان سے ہے جبکہ ان کی بیٹی نے غیر سید نوجوان سے شادی کی تھی، جس کے باعث خاندان کو مبینہ طور پر سماجی دباؤ اور طعنوں کا سامنا تھا۔ والد کے مطابق چند روز قبل ان کا بیٹا نمرہ اور اس کے شوہر کو کراچی سے گوجرخان واپس لایا تھا اور انہیں گمان تھا کہ شاید صلح کی کوشش کی جارہی ہے، تاہم 12 اگست کی رات مبینہ طور پر اسی بیٹے نے نمرہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
وادیٔ تیراہ سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کی وجہ سے اُن کے بچے بیمار ہو رہے ہیں۔ ملیریا، خسرہ، ڈائریا اور جِلدی امراض — وہ بیماریاں جو تیراہ میں شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتی تھیں، اب روزانہ کسی نہ کسی گھر کے بچے کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
13 اگست 2026
رپورٹ: ریحان پراچہ
لاہور
آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں پولیس نے ایک بہیمانہ قتل کی گتھی محض چند گھنٹوں میں سلجھا کر ایک ایسے "غیرت کے نام پر قتل" کے واقعے کو بے نقاب کر دیا جس میں ایک نوجوان کو مبینہ ناجائز تعلقات کے شبے میں اہلِ خانہ نے سفاکی سے قتل کر کے سر تن سے...