پشاور میں شوہر اور بچوں کو کمرے میں بند کر کے دو خواتین سے گینگ ریپ، چار مسلح ملزمان گرفتار
Voicepk.net - 0
پشاور پولیس نے تھانہ رحمان بابا کی حدود میں ایک کرائے دار خاندان کے گھر میں گھس کر شوہر اور بچوں کو بندوق کی نوک پر ایک کمرے میں بند کرنے اور دو خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے میں ملوث چاروں مسلح ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ پشاور میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں بندوق کی نوک پر ایک ہی گھر کی دو خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
ضلع چترال کی بمبوریت وادی میں واقع ایک چھوٹے سے سکول میں ہر صبح قومی ترانے اور دعا کی آوازیں گونجتی ہیں۔ یہ کیلاش قبیلے کا واحد نجی پرائمری سکول ہے، جہاں کوئی سرکاری امداد نہیں ملتی، مگر تقریباً سو بچے یہاں مفت تعلیم کے ساتھ اپنی صدیوں پرانی زبان، ثقافت اور مذہب کے بارے میں بھی سیکھتے ہیں۔ ایک ایسی زبان جو آج ختم ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔
سندھ کے دس اضلاع میں قائم منارٹی فسیلیٹیشن ڈیسکوں پر ایک سال کے دوران تین ہزار سے زائد شکایات درج ہو چکی ہیں، لیکن حکومتی اداروں کی یقین دہانیوں کے باوجود بیشتر معاملات حل طلب ہیں۔ ماہرین کے مطابق اصل مسئلہ قانون کی عدم موجودگی نہیں بلکہ اس پر عمل درآمد کا فقدان ہے اور جب تک یہ خلا پُر نہیں ہوتا، اقلیتی برادریوں کے لیے برابری کا وعدہ محض کاغذوں تک محدود رہے گا۔
ہری پور کے دو سو فٹ گہرے کنویں سے بر آمد ہونے والی ساڑھے چار سالہ آیت نور کی لاش نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ پندرہ دن کی تلاش، مبہم سی سی ٹی وی فوٹیج، اور ایک نامعلوم پانچویں کردار کے سائے میں دبی اس اندوہناک کہانی پر اب بھی کئی سوالات کھڑے ہیں۔فرنٹ لائن پاکستان کی ٹیم انہی سوالوں کے جواب تلاش کرنے ہری پور پہنچ گئی۔
جی ایس پی پلس اسٹیٹس: 2029 میں فیصلہ ہوگا، پاکستان کو انسانی حقوق پر عملدرآمد بہتر بنانا ہوگا، یورپی یونین
Voicepk.net - 0
پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر ریمنڈاس کاروبلس نے کہا ہے کہ پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے مستقبل کا حتمی فیصلہ 2029 کی پہلی ششماہی میں متوقع ہے، تاہم اس کے لیے پاکستان کو انسانی حقوق سمیت اقوام متحدہ کے متعلقہ معاہدوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔
وائس پی کے ڈاٹ نیٹ کی نمائندہ خصوصی منیزے جہانگیر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کا حصول یقینی نہیں بلکہ اس کا انحصار اقوام متحدہ کے معاہدوں پر عملدرآمد اور حکومت کی جانب سے اصلاحات کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر ہوگا۔
ضلع خیبرکی تحصیل باڑہ کی مٹی میں دراڑیں ہیں، اور الف خان کی مکئی کی فصل پکنے سے پہلے ہی سوکھنے کے قریب ہے۔ نہر کا پانی اب ان کے کھیت تک بمشکل پہنچتا ہے۔ پانی اتنا کم کہ چار ایکڑ میں سے صرف ایک ایکڑ زمین سیراب ہو پاتی ہے۔ یہ اکیلے الف خان کی کہانی نہیں؛ یہ ضلع خیبر کے اُس پانی کے بحران کی کہانی ہے جو زمین کے نیچے خاموشی سے گہرا ہوتا جا رہا ہے، جبکہ اس کا واحد بڑا حل — باڑہ ڈیم — بیس سال سے فائلوں میں دفن ہے۔
چارسدہ میں چند دنوں کے دوران دو خواتین قتل، سخت قوانین کے باوجود تشدد کیوں نہیں رک رہا؟
Voicepk.net - 0
خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں چند روز کے دوران دو خواتین کو مبینہ طور پر ان کے شوہروں نے قتل کر دیا۔ 18 اگست کو 35 سالہ بسمین کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کیا، جبکہ اسی روز حاجی آباد کے علاقے میں روبینہ نامی خاتون کو بھی اس کے شوہر نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ متاثرہ خاندانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔
ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے آکاخیل میں گورنمنٹ ہائی اسکول اخوان تالاب گزشتہ پانچ ماہ سے بدامنی کے باعث بند ہے، جس سے تقریباً 700 طلبہ کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ کچھ طلبہ دوسرے اسکولوں میں منتقل ہوگئے، جبکہ غربت اور متبادل سہولیات کی کمی کے باعث بیشتر بچے تعلیم جاری نہیں رکھ پا رہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور اسکول کھولنے کے لیے محکمۂ تعلیم کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔
بلوچستان کے کوئلے سے مالامال علاقے دُکی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں طویل عرصے سے بند کوئلے کی کان کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کے دوران زہریلی گیس جمع ہو گئی۔
محکمۂ کان کنی و معدنیات کے حکام کے مطابق، دُکی ضلع میں چھ مزدور ایک مقامی کان کے حالات کا جائزہ لینے اور کوئلے کی نکاسی دوبارہ شروع کرنے کے لیے اندر اترے۔ یہ کان طویل عرصے سے غیرفعال تھی، جس کے باعث اس کے اندر میتھین گیس خطرناک حد تک جمع ہو چکی تھی۔ کان کی گہرائی میں اترنے کے کچھ ہی دیر بعد دم گھونٹنے والی گیس کے باعث تمام چھ کان کن پھنس گئے۔
جس شاعر کے اشعار جلسوں میں انقلاب کا نعرہ بنتے ہیں، اسی کی بیٹی کو اپنے گھر کا چولہا جلانے کے لیے بھتہ مانگا گیا۔ لاہور میں طاہرہ حبیب جالب کا فوڈ اسٹال کھلنے کے چند گھنٹوں بعد ہی سرکاری اہلکاروں نے بند کروا دیا اور ساتھ ہی وہ سوال بھی کھڑا کر دیا جو حبیب جالب کی شاعری برسوں سے پوچھ رہی ہے: اقتدار میں آ کر عام آدمی کا حق کہاں رہ جاتا ہے؟