’افغانستان واپس گئی تو جان کو خطرہ ہے‘، افغان خواجہ سرا عارضو کا پشاور ہائیکورٹ سے تحفظ کا مطالبہ
Voicepk.net - 0
افغانستان واپسی اور جان کو لاحق خطرات کے خدشے کے پیش نظر افغان خواجہ سرا عارضو نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ اسے زبردستی افغانستان واپس نہ بھیجا جائے۔
مردان میں خواتین کے خلاف تشدد کے رواں سال 258 مقدمات درج، انصاف کے حصول میں تاخیر مسائل کا باعث
Voicepk.net - 0
مردان میں خواتین پر تشدد کے رواں سال 258 مقدمات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں قتل کے علاوہ جنسی اور گھریلو تشدد کے واقعات بھی شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق طویل عدالتی کارروائی اور مقدمات کے التوا کے باعث متاثرہ خواتین کے لیے انصاف کا حصول مزید مشکل ہو جاتا ہے۔ ثومیہ بھی ایسی ہی ایک خاتون ہے، جو تنسیخِ نکاح کے باوجود سابق شوہر اور سسر کی دھمکیوں کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
افغان ٹرینی ڈاکٹرز کی ملک بدری روک دی گئی، پشاور ہائیکورٹ کا متعلقہ حکام سے جواب طلب
Voicepk.net - 0
پاکستان میں اسپیشلائزڈ تربیت حاصل کرنے والے افغان ٹرینی ڈاکٹرز کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ پہنچ گیا، جہاں عدالت نے درخواست گزار ڈاکٹرز کو افغانستان واپس بھیجنے سے روک دیا اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔
27ستمبر کا احتجاج، مذاکرات، نئے صوبے اور عدالتی نظام؛ سلمان اکرم راجہ کی منیزے جہانگیر سے پوڈ کاسٹ میں گفتگو
Voicepk.net - 0
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اور سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کا احتجاج صرف اسلام آباد تک محدود نہیں ہوگا بلکہ ملک بھر میں لوگ اپنے اپنے علاقوں میں باہر نکل کر آئینی، بنیادی اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے، جبکہ ایک مرکزی قافلہ اسلام آباد کی جانب بھی آسکتا ہے۔
منیزے جہانگیر سے تفصیلی گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کر رہی، تاہم ان کے بقول اس وقت دوسری جانب سے مذاکرات کے لیے سنجیدگی یا خلوص نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو براہ راست مذاکرات میں شامل کیا جائے اور انہیں ایک طرف رکھ کر کوئی سیاسی حل تلاش نہیں کیا جاسکتا۔
نئے صوبے یا این ایف سی ایوارڈ میں کٹوتی؟ اصل معاملہ کیا ہے؟ ڈاکٹر قیصر بنگالی کا منیزے جہانگیر سے تفصیلی مکالمہ
Voicepk.net - 0
پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام، انتظامی یونٹس، این ایف سی ایوارڈ، وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم اور مقامی حکومتوں کے اختیارات کے حوالے سے جاری بحث پر معروف ماہرِ معیشت و پالیسی امور ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ موجودہ بحث کو صرف نئے صوبوں کے قیام تک محدود کرکے نہیں دیکھا جا سکتا بلکہ اس کے مالی اور آئینی پہلو بھی اہم ہیں۔
منیزے جہانگیر کے پوڈ کاسٹ "منیزے جہانگیر آفیشل" میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر بنگالی نے اپنے تجزیے میں کہا کہ ریاست گزشتہ تقریباً دس برس سے مالی مشکلات کا شکار ہے اور موجودہ صورتحال میں وفاقی حکومت کے بڑھتے ہوئے اخراجات بنیادی بحران پیدا کر رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے چترال کی وادیِ کیلاش میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات مقامی لوگوں کی زندگی، زراعت، مالداری، سیاحت اور قدرتی وسائل کو متاثر کر رہے ہیں۔ غیر متوقع بارشیں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، پانی کی دستیابی میں تبدیلی اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کیلاش برادری کے روایتی طرزِ زندگی کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر رہے ہیں۔
مریم نواز کے دہشت گردی سے متعلق بیان پر خیبرپختونخوا میں ردعمل، اسمبلی کی مذمتی قرارداد
Voicepk.net - 0
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان، ”افسوس کی بات یہ ہے کہ پنجاب کو جو تھریٹ ہے وہ میرے پڑوسی ممالک سے کم ہیں اور میرے پڑوسی صوبوں سے زیادہ ہیں۔‘ پر خیبرپختونخوا میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ بار نے بیان واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے مریم نواز کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی سفارش کی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ کا اشارہ کسی صوبے یا اس کے عوام کی طرف نہیں بلکہ صوبائی سرحدوں کے ذریعے نقل و حرکت کرنے والے دہشت گرد عناصر کی طرف تھا۔
حیدرآباد سے 35 کلومیٹر دور ٹنڈو الہیار میں دو کم عمر ہندو بہنوں، سیتا کولہی اور روپی کولہی، کو مبینہ طور پر اغوا کر کے جبری مذہب تبدیلی کے بعد شادی کا دعویٰ کیا گیا۔ خاندان کے مطابق یہ واقعہ ماچھی برادری کے چھ افراد نے انجام دیا۔ پولیس نے دونوں بہنوں کو بازیاب کروا کر سول جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے انہیں سیف ہاؤس منتقل کرنے کا حکم دیا۔ اب انہیں 19 ستمبر کو دوبارہ ٹنڈو الہیار کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کے بیان ’’اسمبلی کے ایوان کو اسٹوڈیو بنا دیا گیا ہے، خاص طور پر خواتین ممبران جو میک اپ کرواتی ہیں‘‘ نے خواتین کی آزادی، اور معاشرے میں موجود صنفی رویوں پر بحث کو جنم دیا ہے۔ خواتین اراکین اسمبلی، صحافیوں اور حقوق کے کارکنوں نے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے پدر شاہی سوچ کی عکاسی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ خواتین کے لباس، میک اپ اور ظاہری شکل کو موضوع بنانا ایک ایسے امتیازی رویے کا تسلسل ہے جو پارلیمنٹ سے لے کر عام معاشرتی زندگی تک مختلف شکلوں میں موجود ہے۔
پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا احتجاج: کیا کھچڑی پک رہی ہے؟ بشری بی بی ناپسندیدہ کیوں ؟ شیر افضل مروت کے اہم انکشافات
Voicepk.net - 0
پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ انہیں 27 ستمبر کو اعلان کردہ لانگ مارچ ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ تاہم، اگر مارچ ہوا بھی تو ان کے خیال میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کے لیے واضح مقصد اور جامع بیانیہ ضروری ہے، جبکہ تحریک کو صرف پی ٹی آئی تک محدود رکھنے کے بجائے عوام کے بنیادی حقوق، آزادیٔ صحافت اور دیگر قومی مسائل سے جوڑنا چاہیے۔
شیر افضل مروت نے یہ گفتگو منیزے جہانگیر آفیشل یوٹیوب چینل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کی۔