Home Blog Page 3
خیبرپختونخوا میں 11 اکتوبر کو ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد شہریوں کے بنیادی حقوق، آزادیٔ اظہار، احتجاج کے حق اور منتخب نمائندوں کے اختیارات پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ قانونی ماہرین اس اقدام کے ممکنہ اثرات پر منقسم ہیں، جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سمیت دیگر درخواست گزاروں نے اسے پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ عدالت نے درخواستیں 20 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کی ہیں۔
وہاڑی کے علاقے ٹبہ سلطان پور میں آٹھ سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ 12 اکتوبر کو پیش آیا۔ ایف آئی آر کے مطابق بچہ اسکول میں تفریح کے دوران پانی پینے کے لیے اسکول کے ساتھ واقع گھر میں گیا، جہاں ملزم علی رضا نے مبینہ طور پر اسے اکیلا پا کر زیادتی کی کوشش کی۔ بچے کے شور مچانے اور مزاحمت کرنے پر ملزم نے اس کے سر میں گولی مار دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ وہاڑی پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی۔
وادیٔ تیراہ کے بے گھر افراد کی 10 اکتوبر کو متوقع واپسی مؤخر کیے جانے کی اطلاعات کے بعد باڑہ میں ہزاروں متاثرین اور قبائلی عمائدین کا بڑا جرگہ منعقد ہوا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ انہیں مزید انتظار کیے بغیر اپنے گھروں کو جانے دیا جائے۔
طورخم سرحد سے چند کلومیٹر دور، خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کے لئے قائم عارضی قیام اور قانونی کارروائی کا مرکز چند ہفتے پہلے تک ہزاروں افراد کی آمد و رفت کا محور تھا۔ یہاں اتنا رش ہوتا تھا کہ پاؤں رکھنے کی جگہ نہیں ملتی تھی۔ اب اسی مرکز میں غیر معمولی خاموشی ہے۔ واپس جانے والے مہاجرین کے مطابق ایک طرف پاکستان میں قیام مشکل ہو گیا تھا، تو دوسری طرف افغانستان میں شدید سردی اور رہائش کے لئے گھروں کی عدم دستیابی نے لوگوں کو واپسی سے روک رکھا ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں خواتین کے تحفظ کے لیے قوانین اور ادارے موجود ہیں، لیکن اس کے باوجود خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہیں آ رہی۔ رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ضلع میں خواتین پر تشدد کے 75 مقدمات رپورٹ ہوئے، جن میں 13 قتل، 4 غیرت کے نام پر قتل اور 29 اغوا کے مقدمات شامل ہیں۔ حالیہ واقعے میں ٹک ٹاک ویڈیوز کے تنازع پر ایک شخص نے اپنی بہن اور بھانجی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ماہرین کے مطابق ناقص تفتیش، راضی ناموں اور قوانین پر کمزور عمل درآمد نے ملزمان کو سزا سے بچنے کا موقع دیا
خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ پر بحث تیز ہو گئی ہے۔ دوسری جانب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔
پشاور میں مقیم دو کرایہ دار خواجہ سراؤں کا الزام ہے کہ پولیس مالک مکانوں پر دباؤ ڈال کر انہیں گھروں سے نکلوانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ریحانہ اور زارا نے اسی شکایت کے ساتھ پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ کسی کو محض شناخت کی بنیاد پر گھر چھوڑنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ ان کے بقول محفوظ رہائش ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔
دنیا بھر کے صحافی اور سماجی رابطوں کی ویب گاہوں پر مواد شائع کرنے والے افراد اب خواتین کے بارے میں لکھتے ہوئے باعزت، مناسب اور حساس الفاظ کے انتخاب میں مصنوعی ذہانت سے مدد لے سکتے ہیں۔ غیر سرکاری تنظیم ’’عکس‘‘ کی ایک تحقیق کے مطابق بہت سے صحافی اور سوشل میڈیا صارفین غیر ارادی طور پر بھی خواتین کے لیے ایسے الفاظ استعمال کر جاتے ہیں جو نامناسب یا غیر حساس ہوتے ہیں۔ اسی ضرورت کے پیشِ نظر تنظیم نے خواتین کے حقوق اور صنفی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک منصوبہ شروع کیا ہے۔
پہلی جماعت کا عدیل خان اسکول جانا چاہتا ہے، مگر ایک حادثے میں پاؤں کھو دینے کے بعد یہ راستہ بہت لمبا ہو گیا ہے۔ ضلع خیبر میں مصنوعی اعضا کی فراہمی سے ایسے ہی سینکڑوں لوگوں کو نئی امید مل رہی ہے۔
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں قبر کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار 19 سالہ ملزم سلمان پولیس تحویل میں مبینہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہو گیا۔ زیرِ حراست ملزمان کی مشکوک ہلاکتوں کے بڑھتے واقعات پر سوشل میڈیا پر آئینی و قانونی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ 6 ستمبر کو تھانہ رحمان بابا کی حدود میں دو خواتین سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار چاروں ملزمان بھی 11 ستمبر کو نشاندہی کے دوران مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔