راولاکوٹ میں 153 روز سے جاری دھرنوں کے دوران مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات
Voicepk.net - 0
06 نومبر 2026
رپورٹ: فرحان طارق، مظفرآباد
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جیک) کے گزشتہ 153 روز سے جاری دھرنوں کے دوران جمعرات کی صبح مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ان واقعات میں تین افراد کی...
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے تین صحافیوں، صحافی آغا عبید،مقبول جعفر اور ثناء اچکزئی، کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں اور اطلاعات کے مطابق ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔ اس کارروائی پر صحافتی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کسی بھی صحافی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا See less
ملک بھر کے پریس کلبوں میں یومِ سیاہ، پیکا قانون کے خلاف احتجاج اور لانگ مارچ کا اعلان
Voicepk.net - 0
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی کال پر تین نومبر دو ہزار سات کی ایمرجنسی، پیکا قانون اور ملک میں آزادیٔ صحافت و آزادیٔ اظہار کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف آج کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور یومِ سیاہ منایا گیا۔
کراچی میں گرمی کا موسم اب طویل ہوتا جا رہا ہے۔ اکتوبرختم ہوا، مگر گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی نہیں آئی۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق اس کی وجہ صرف موسمیاتی تبدیلی نہیں، بلکہ گرمی کی شدت کم کرنے والے قدرتی ذرائع کا خاتمہ بھی ہے۔
لاہور: ناصر باغ میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق طلبہ کا اسٹڈی سرکل پولیس نے روک دیا
Voicepk.net - 0
لاہور کے ناصر باغ میں 29 اکتوبر کو خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی، گورنر راج اور صوبائی خودمختاری کے موضوع پر نیشنل اسٹوڈنٹ موومنٹ کا اسٹڈی سرکل پولیس نے دفعہ 144 کا حوالہ دے کر روک دیا۔ تنظیم کے مرکزی ترجمان عاطف رشید کے مطابق اس پروگرام میں مختلف جامعات کے 40 سے 50 طلبہ نے شرکت کرنا تھی۔ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان خوشحال خٹک نے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اسی روز میران شاہ میں ایمرجنسی اور گورنر راج پر آل پارٹیز جرگہ بھی انتظامیہ نے منعقد نہیں کرنے دیا۔
خیبرپختونخوا کے ایمرجنسی سے متاثرہ 12 اضلاع میں امن و امان کی بحالی اور بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی کے لیے قائم کردہ 'ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈیولپمنٹ کونسل' (اے آر ڈی سی) کے فوکل پرسن محمود جان بابر نے واضح کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے، بلکہ انہیں صرف ہتھیار ڈالنے یا علاقہ چھوڑنے کا حتمی پیغام دیا جا رہا ہے۔
فیصل آباد کے تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کی حدود میں اغوا کے ایک مقدمے کی تفتیش نے ایسا موڑ لیا جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ انعم کے مبینہ اغوا کی رپورٹ درج کرانے والا اس کا اپنا باپ ہی اس کے قتل کا ملزم نکلا۔ملزم کے مطابق انعم کے کردار پر اسے شک تھا۔قانونی ماہرین کے مطابق خواتین کے قتل کو اکثر "غیرت" کا نام دے کر یہ امید کی جاتی ہے کہ مقتولہ کے ورثا سے صلح کے ذریعے ملزم رعایت پا لے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب ایسے مقدمات میں دفعہ 311 لگائی جا رہی ہے تاکہ راضی نامے کی صورت میں بھی ملزم کو قانونی گرفت سے چھٹکارا نہ ملے۔
خیبر پختونخوا میں زچگی کے دوران خواتین کی اموات کی روک تھام صحت کے نظام کے لیے ایک اہم چیلنج ہے۔ بنیادی مراکزِ صحت میں ضروری سہولیات کی کمی، خون کی عدم دستیابی، نومولود بچوں کے لیے نرسریوں کا فقدان اور بروقت طبی امداد تک محدود رسائی کے باعث کئی خواتین کو زچگی کے لیے بڑے اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔
17 سالہ خدیجہ کا مبینہ ریپ اور قتل، والدہ کا ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ
Voicepk.net - 0
صوابی میں 17 سالہ خدیجہ کے مبینہ ریپ اور قتل کے واقعے نے خواتین کے تحفظ، ملزمان کے احتساب اور انصاف کی فراہمی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ خدیجہ کی والدہ نے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ مؤثر تفتیش اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی عدالت سے سزا دلوائی جا سکتی ہے۔ ضلع صوابی میں رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران خواتین پر تشدد کے 75 مقدمات رپورٹ ہوئے۔
کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ: پشاور ہائی کورٹ کا وفاق کو نوٹس، سماعت 10 نومبر تک ملتوی
Voicepk.net - 0
پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر درخواستوں پر اٹارنی جنرل اور وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔