عمران ریاض خان کی جانب سے اپنے ویلاگ میں اسلام آباد پولیس کی ایک مبینہ آڈیو شیئر کی گئی، تاہم اسلام آباد پولیس نے اسے جعلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے شہریوں کے خلاف کسی خصوصی کارروائی یا چیکنگ کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔
جب ایک سابق صوبائی وزیر کو اپنی کمیونٹی ہال کے لیے معافی مانگنی پڑے، جب والدین صبح بچوں کو کالج بھیجتے ہوئے یہ خوف محسوس کریں کہ کہیں ان کے بیگ میں بارودی مواد تو نہیں رکھ دیا گیا، اور جب شہریوں کو امن کا آئینی حق مانگنے کے لیے آنسو بہانے پڑیں — تومعاملہ محض بدامنی کا نہیں، بلکہ ریاستی ذمہ داری کے سوال کا ہے۔ یہی وہ کڑوی حقیقت ہے جو ضلع بنوں کے قومی امن جرگہ میں منظر عام پر آئی، جہاں بنوچی، وزیر اور داوڑ اقوام کے مشران اور عوام نے ایک آواز بن کر اپنا درد بیان کیا۔
سانحہ جڑانوالہ کو دو سال گزرنے کے باوجود متاثرین کو مالی امداد نہ ملنے اور کسی بھی ملزم کو سزا نہ دیے جانے پر مائنارٹی رائٹس موومنٹ اور متاثرین جڑانوالہ کمیٹی نے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے آڈیٹوریم میں کانفرنس منعقد کی۔
اقلیتی نمائندوں نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتوں کے تحفظ میں ریاست کی کوئی دلچسپی نظر نہیں آتی، مذہبی شرپسندی میں خطرناک حد تک اضافہ اقلیتوں کو غیر محفوظ بنا چکا ہے، جبکہ مذہبی شدت پسندوں کو کھلی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری اور سنجیدہ اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب مزید بے بسی میں زندگی نہیں گزاری جا سکتی۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب میں گھس کر صحافیوں پر تشدد کے خلاف ملک بھر میں صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔ اسلام آباد سے لے کر کراچی، لاہور، پشاور، ایبٹ آباد اور لکی مروت تک صحافیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے، ریلیاں نکالیں اور کالے جھنڈے لہرائے۔ پارلیمانی رپورٹرز نے قومی اسمبلی کی پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا جبکہ صحافی تنظیموں نے اس واقعے کو جمہوریت اور آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مارشل لاء کے ادوار میں بھی پریس کلب کی حرمت کو اس طرح پامال نہیں کیا گیا اور حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے صحافیوں کو خاموش نہیں کر سکتے۔
نیشنل پریس کلب پر پولیس کا وحشیانہ حملہ تاریخی موڑ قرار؛ حکومتی وزیر کی صحافیوں سے غیر مشروط معافی
Voicepk.net - 0
جمعرات کے روز اسلام آباد پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے اندر گھس کر صحافیوں پر سخت تشدد کیا گیا۔ یہاں تک کہ پریس کلب کے کیفے ٹیریا سے صحافیوں کو ڈنڈے مار کر باہر نکالا گیا۔ یہ تشدد اُس وقت کیا گیا جب صحافی کشمیریوں کے احتجاج کی کوریج کر رہے تھے۔
پاکستان زیر انتظام جموں و کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کی کال دوسرے روز بھی جاری رہی۔ دارالحکومت مظفرآباد سمیت متعدد شہروں میں گلی محلوں کی سطح پر بھی بازار بند رہے۔ بدھ کے روز حکومت آزاد جموں و کشمیر نے ایک بار پھر عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دی۔
لاہور میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، رحیم یار خان میں خاتون اور چار سالہ بچی تیزاب گردی سے جاں بحق
Voicepk.net - 0
لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں شوہر کی جانب سے بیوی پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔ متاثرہ خاتون نے بتایا ہے کہ شوہر ماضی میں بھی اسے تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے اور ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اس نے دوبارہ جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کیا۔ دوسری جانب رحیم یار خان میں بھی شوہر نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرنے پر اپنی بیوی اور چار سالہ بیٹی اور ساس پر تیزاب پھینک دیا جس سے بیوی اور چار سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی۔
رضیہ محسود جنوبی وزیرستان کی واحد ورکنگ جرنلسٹ ہیں، جو اس قدامت پسند قبائلی معاشرے میں خواتین کے مسائل اجاگر کررہی ہیں۔ مگر یہ کام ان کے لئےآسان نہیں ہے۔حال ہی میں جب انہوں نے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے جرگوں میں خواتین کی نمائندگی نہ ہونے پر آواز اٹھائی تو علاقے میں ایک مذہبی سیاسی رہنما نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
پاکستان کے زیرِانتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔مظفرآباد میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور مظاہرین اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں اتوار کی دوپہر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر معطل ہیں۔
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام سے روکنے کا حکم معطل کر دیا
Voicepk.net - 0
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس حکم نامے کو معطل کر دیا ہے جس کے تحت جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی فرائض انجام دینے سے روک دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ پیر کے روز جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ نے دیا، جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس شاہد بلال، جسٹس محمد علی مظہر اور دیگر ججز شامل تھے۔