خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں کرموخیل گاؤں میں مبینہ بمباری سے ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا۔گاؤں میں رہائش پذیر افراد کا کہنا ہے گھر مکمل طور پر منہدم ہوگیا مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بمباری کی وجہ سے کرموخیل گاؤں کے رہائشی پوری رات خوف کی وجہ سے جاگتے رہے۔ مزید دیکھے وائس پی کے ڈاٹ نیٹ کے اس ویڈیو رپورٹ میں۔
بلوچ لاپتا افراد کا ستر روزہ احتجاجی کیمپ؛ ایچ آر سی پی وفد کا دورہ، دھرنا ختم کرنے کی اپیل
Voicepk.net - 0
اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے باہر بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے زیرِ انتظام بلوچ لاپتا افراد کا احتجاجی دھرنا گزشتہ 70 روز سے جاری ہے۔ اس طویل دھرنے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے خاندان شریک ہیں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ مظاہرین اپنے لاپتا پیاروں کی تصاویر اٹھائے ان کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس بات پر مصر ہیں کہ حکومت لاپتا افراد کے معاملے پر فوری اقدامات کرے۔
گزشتہ رات 21 ستمبر کو پیر کی شب خیبر پختونخوا کے دُورافتادہ علاقے وادی تیراہ کے شاڈلہ گاؤں میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا، جس میں 12 بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد کے مطابق یہ ہلاکتیں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ہوئیں۔
تاہم سیکیورٹی ذرائع نے فضائی بمباری کے الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ یہ جانی نقصان شدت پسندوں کے ایک دھماکہ خیز مواد بنانے والے کارخانے میں دھماکے کے باعث ہوا۔
طورخم سرحد پر پھنسے ہزاروں ٹرک اور مہینوں کا انتظار - یہ کہانی ہے اُن تاجروں، ڈرائیوروں اور عام شہریوں کی ہے جو پاک افغان سرحد پر بڑھتے ہوئے تجارتی بحران کا شکار ہیں۔ جہاں ایک طرف گاڑیاں ہفتوں تک کلیئرنس کا انتظار کرتی ہیں، وہیں دوسری طرف پاکستان میں سبزیوں اور میوہ جات کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ سرحدی رکاوٹیں نہ صرف تاجروں کے کاروبار کو تباہ کر رہی ہیں بلکہ عام آدمی کی جیب پر بھی بھاری بوجھ ڈال رہی ہیں۔
پاک چین سرحد پر واقع سوست بارڈر ان دنوں ایک منفرد منظر پیش کر رہا ہے۔ شاہراہِ قراقرم پر پھیلا یہ علاقہ، جو کبھی تجارت اور سیاحت کا مرکز تھا، اب احتجاج کا گڑھ بن چکا ہے۔ گلگت بلتستان کے تاجر اتحاد کے زیراہتمام شروع ہونے والا یہ دھرنا اب تقریباً دو ماہ کا عرصہ مکمل کر چکا ہے، اور اس کے اثرات صرف تجارت تک محدود نہیں رہے بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں نظر آ رہے ہیں۔
خواجہ سرا برادری کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کا آئی جی پی کو 14 دن میں جواب پیش کرنے کا حکم
Voicepk.net - 0
پشاور ہائی کورٹ نے خواجہ سرا برادری کی جانب سے پولیس ہراسانی کے خلاف دائر درخواست پر خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو 14 دن میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
کوئی بچہ تعلیم کے نام پر ظلم برداشت نہ کرے، سینیٹ کمیٹی کا مدارس کی نگرانی اور بچوں کے تحفظ پر زور
Voicepk.net - 0
سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی اور صوبائی حکام نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ میں مدارس میں جسمانی سزاؤں، تشدد اور جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کی۔ کمیٹی نے زور دیا کہ بچوں کا تحفظ ریاست کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، چاہے وہ اسکولوں میں زیر تعلیم ہوں یا مدارس میں، اور اس کا مقصد جائز مذہبی اداروں کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ بچوں پر ہونے والے ظلم و زیادتی کو ختم کرنا اور نگرانی کے نظام کو مضبوط کرنا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا فیصلہ چیلنج
Voicepk.net - 0
جمعہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر کے جسٹس جہانگیری کو عدالتی فرائض کی انجام دہی سے روکنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ اپیل میں جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق شامل ہیں۔ اپیل میں خاص طور پر اس اقدام کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
افغان مارشل آرٹس چیمپئن پاکستان میں مزدوری کرنے پر مجبور، تیسرے ملک منتقلی کا منتظر
Voicepk.net - 0
افغانستان میں مارشل آرٹس کا چیمپئن، پندرہ میڈلز جیتنے والا انیس سالہ عدنان چوہان، آج پاکستان میں اینٹوں کے بھٹّے پر مزدوری کر رہا ہےاور تیسرے ملک منتقلی کا منتظر ہے۔ طویل انتظار سےاسپورٹس کیرئیر خطرے میں۔
ملٹری عدالتوں کی سزاؤں پر اپیل کا حق نہ دینے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کرلی
Voicepk.net - 0
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملٹری عدالتوں سے سنائی جانے والی سزاؤں پر اپیل کا حق نہ دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری قانون کو 25 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب حکومت اپنی مرضی سے قانون میں ترامیم کر سکتی ہے تو پھر سپریم کورٹ کے واضح احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا جا رہا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود اب تک ملٹری عدالتوں کے قانون میں ترامیم کیوں نہیں کی گئیں اور اس سلسلے میں تاخیر کی کیا وجوہات ہیں۔