اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کی برطرفی کا حکم، فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر
Voicepk.net - 0
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن کی تعیناتی کو غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے برطرفی کا حکم دیا، تاہم چیئرمین نے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔ جسٹس بابر ستار نے قرار دیا کہ ممبر (ایڈمنسٹریشن) کا عہدہ غیر قانونی طور پر تخلیق کیا گیا، قواعد میں بعد کی ترمیم شفافیت اور آئین کے منافی تھی اور میرٹ لسٹ میں سب سے نچلے نمبر پر ہونے کے باوجود حفیظ الرحمٰن کو چیئرمین منتخب کیا گیا۔
‘اگر ہمارا نقصان پورا نہ ہوا تو حکومت کے ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی ہمارے گھروں کی طرح گر جائیں گے’
Voicepk.net - 0
"پانی تیزی سے آیا اور ہماری پوری زندگی کی کمائی ساتھ لے گیا ہم صرف اپنی جان بچا جا سکے باقی بہہ گیا اب حکومت کو ہی ہمیں دوبارہ پیروں پر کھڑا کرنا ہوگا" جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرین سیلاب کے بعد زندگی دوبارہ شروع کرنے کے لئے حکومتی امداد کے منتظر
ضلع خیبر میں وادی تیراہ کے علاقے برقمبرخیل میں مقامی قبائلی شوریٰ نے اتوار کے روز چار مقامی باشندوں کے گھروں کو آگ لگا دی، جس کی وجہ ان کے خاندان کے نوجوانوں کا مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر "فحش" ویڈیو اپ لوڈ کرنا بتایا جا رہا ہے۔
آزاد کشمیر: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک بار پھر احتجاجی سیاست زور پکڑ رہی ہے۔ آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے جنم لینے والی عوامی تحریک اب خطے کی سب سے بڑی عوامی مزاحمتی لہر میں ڈھل چکی ہے۔ یہ تحریک ابتدا میں ایک ضلع سے اٹھی تھی مگر جلد ہی پورے خطے میں پھیل گئی، اور اب جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے منظم ہو کر حکومت کے لیے سب سے بڑا امتحان بن چکی ہے۔
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ایک اور کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ “ایمان مزاری میری بیٹیوں کی طرح ہے، میں کل اسے بطور چیف جسٹس اور بڑے ہونے کے ناطے سمجھا رہا تھا لیکن میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر کے طوفان کھڑا کر دیا گیا ہے۔”
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پشاور سرکل کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایڈووکیٹ طارق افغان کو سوشل میڈیا پر مبینہ اینٹی اسٹیٹ مواد شیئر کرنے کے الزام میں جاری نوٹس کو پشاور ہائی کورٹ نے معطل کردیا ۔ عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
پیر کے روز سپریم کورٹ کے چار سینئر ججز نے فل کورٹ اجلاس میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ اجلاس کو محض پہلے سے طے شدہ فیصلوں پر مہر ثبت کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جو کہ ادارہ جاتی عمل کی روح کے منافی ہے۔
جمعرات کے روز نیشنل پریس کلب کے باہر بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کو پچاس دن مکمل ہو گئے۔ اس موقع پر ایف-سکس کے علاقے میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں بی وائی سی کے رہنماؤں کے ساتھ سول سوسائٹی کے نمائندوں، وکلا، انسانی حقوق کے کارکنوں اور مختلف سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھا کر سڑکوں پر مارچ کیا۔
خضدار پولیس نے 17 سالہ لڑکی کے اغواءاور اجتماعی زیادتی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے نمونے لے لیے گئے ہیں اور ڈی این اے میچ کے لیے لاہور بھیج دیے گئے ہیں۔ بچوں کے درمیان لڑائی کے بدلے میں ان ملزمان نے اس نابالغ لڑکی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اقدام اغوا کیس، ملزم حسن زاہد کا عدالت میں اعتراف جرم، 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Voicepk.net - 0
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کے کیس میں گرفتار ملزم حسن زاہد کا اعتراف جرم۔ جج کے استفسار پر کہا ’’ سر! مجھ سے غلطی ہوگئی‘‘۔عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔