کراچی کی لیاری میں رہنے والی جان بی بی کے لیے وقت 17 جنوری 2025 کی شام چھ بجے رک گیا ہے۔ اسی وقت ان کے بیٹے زاہد بلوچ نے آخری بار فون کیا تھا اور بتایا تھا کہ انھیں اٹھا لیا گیا ہے۔ اب 42 دن بعد، یہ ماں کراچی پریس کلب کے باہر انصاف کی تلاش میں کھڑی ہے۔زاہد بلوچ کی کہانی پاکستان میں جبری گمشدگی کے بحران کی تازہ ترین مثال ہے۔
آج 30 اگست کو دنیا بھر میں جبری گمشدگیوں کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مختلف ممالک میں انسانی حقوق کی تنظیمیں احتجاجی مظاہرے اور تقریبات منعقد کر رہی ہیں۔ پاکستان میں بھی لاپتہ افراد کے لواحقین اسلام آباد پریس کلب کے باہر کئی ہفتوں سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں حالیہ سیلابی ریلے نے سکھ برادری کی مذہبی اور معاشی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ پیر بابا علاقے میں واقع واحد شمشان گھاٹ کی تباہی نے کمیونٹی کو مشکل حالات سے دوچار کر دیا ہے
جج نے صحافی خالد جمیل کی رہائی کا حکم دے دیا، کہا ٹویٹس تاریخی حقائق ہیں، توہین نہیں
Voicepk.net - 0
اسلام آباد ڈسٹرکٹ جج مرید عباس نے ہفتے کے روز سینئر صحافی خالد جمیل کی رہائی کا حکم دیا، جنہیں ایک دن قبل اسلام آباد کے میڈیا ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جج نے قرار دیا کہ جمیل کے ٹویٹس، جنہیں حکام نے توہین آمیز قرار دیا تھا، دراصل تاریخی حقائق پر مبنی ہیں اور پاکستان کے آئین کے تحت اظہارِ رائے کی آزادی کے زمرے میں آتے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا برادری نے تشدد اور بھتہ خوری کے بڑھتے واقعات کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ سرا مسلسل ہراسانی اور جرائم کا نشانہ بن رہے ہیں جبکہ صوبائی حکام ان کے تحفظ میں ناکام ہیں۔
کراچی پریس کلب کے باہر سخت گرمی، شور اور ٹریفک کے بیچ سفید چھڑیاں تھامے درجنوں نابینا افراد پانچ دن سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ یہ لوگ بھیک یا خیرات نہیں مانگ رہے، بلکہ اپنے قانونی حق کا تقاضا کر رہے ہیں۔
گلگت بلتستان کے وکلاء کا دھرنا جاری، نو نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ
Voicepk.net - 0
گلگت بلتستان بھر کے وکلاء نے اپنے نو نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف وزیرِاعلیٰ سیکریٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے، جس میں گلگت، دیامر، استور، غذر، ہنزہ نگر اور بلتستان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ دھرنے میں شریک وکلاء نے حکومت سے عدالتی نظام کی فوری بحالی اور ججز کی تقرری کو اولین ترجیح بنانے کا مطالبہ کیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی چار خواتین صحافیوں کے خلاف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمات درج کئیے۔ مقدمہ نایر علی، سحرش قریشی، مائرہ عمران اور شکیلہ جلیل کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
کراچی کے نوجوان صحافی نجی ڈان ٹی وی کے رپورٹر خاور حسین کی پراسرار موت خودکشی تھی یا قتل کی حقیقت سامنے نہ آ سکی۔ سندھ کمیشن برائے تحفظِ صحافیوں کے چیئرمین اعجاز احمد میمن نے بھی ایس ایس پی سانگھڑ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
راولپنڈی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شوہر اور بیٹے پر الزام ہے کہ انہوں نے خاتون کو تشدد کے بعد قتل کیا اور لاش کو خاموشی سے دفنانے کی کوشش کی۔ تاہم کوٹ ادو میں تدفین کے دوران خواتین نے جسم پر واضح تشدد کے نشانات دیکھے تو جنازہ روک دیا گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے دوبارہ راولپنڈی منتقل کیا، مقدمہ درج ہوا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔