لاہور کے واہگہ بارڈر پر سیفما کی جانب سے کینڈل وِجِل کا انعقاد، جہاں پاکستان کے صحافیوں، سماجی و سیاسی کارکنوں اور شاعروں نے مل کر جنگ کے خلاف اور امن، عوامی روابط اور تجارت کے فروغ کے حق میں آواز بلند کی۔
قومی کمیشن برائے وقار نسواں (NCSW) نے کراچی میں 19 سالہ نئی نویلی دلہن شانتی کے مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں جنسی تشدد کے نتیجے میں جاں بحق ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ازدواجی زیادتی (میریٹل ریپ) کو قانوناً قابلِ سزا جرم قرار دے۔
مظفرگڑھ: بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی، دو ملزمان گرفتار
Voicepk.net - 0
ضلع مظفرگڑھ کے نواحی علاقے روہیلانوالی میں بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ایک کمسن لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔
عمران خان کی گرفتاری کو دو سال مکمل: ملک بھر میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کئے گئے، متعدد کارکنانِ گرفتار
Voicepk.net - 0
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا پانے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کو 5 اگست 2023 کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ 30 جولائی کو چوہنگ کے ایک نواحی علاقے میں پیش آیا تھا
تفتیش کے دوران والد نے بتایا کہ 27 جولائی کو بچیوں کو والدہ کے پاس واپس بھیج دیا گیا تھا۔ مسلسل چار روز کی تفتیش کے بعد گزشتہ شب والدہ رخسانہ بی بی نے دورانِ تفتیش اعتراف جرم کر لیا۔
باجوڑ کی تحصیل ماموند میں جاری فوجی آپریشن اور کشیدگی کے باعث مقامی آبادی کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ امدادی رضاکاروں کے مطابق اب تک پانچ سو سے زائد خاندان رجسٹر ہو چکے ہیں، جبکہ اتنی ہی تعداد میں متاثرین بغیر رجسٹریشن کے کیمپوں سے روانہ ہو چکے ہیں۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں جاری گولہ باری، کرفیو اور نیٹ ورک کی بندش نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جس کے باعث وہ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ متاثرین نے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ امن کے قیام کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ عام شہری مزید مشکلات سے بچ سکیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے حکومتی فیصلے کے خلاف ملازمین کا اسلام آباد میں احتجاج، بے روزگاری اور مہنگائی پر خدشات
Voicepk.net - 0
ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے حکومتی فیصلے کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے ملازمین شدید گرمی اور حبس کے باوجود کئی روز سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
کوئٹہ سے دو کمسن بچیوں کی بوری بند لاش ملنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوٹس، ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
Voicepk.net - 0
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب میں قمبرانی روڈ کے قریب کلی بنگلزئی سے بدھ کے روز دو کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں مبینہ طور پر سانس بند کرکے قتل کیا گیا۔ واقعے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
‘وزیراعلیٰ علی امین اچھے بچے ہیں، ہم جیسا کہیں گے وہ ویسا ہی کریں گے’: گورنر خیبر پختونخوا
Voicepk.net - 0
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اچھے بچے ہیں اور ہم جیسا کہیں گے وہ ویسا ہی کریں گے، اگر انہوں نے نوکری کرنی ہے تو ہماری بات ماننی ہوگی، ورنہ گھر جانا ہوگا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بیان