Home Blog Page 38
بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ’ساحل‘ کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق سال 2025 کی پہلی ششماہی میں بچوں کے ساتھ جنسی استحصال اور تشدد کے ملک بھر سے کل 1956 مقدمات رپورٹ ہوئے جن میں سےصرف جنسی استحصال کے 950 واقعات ہیں
گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف تاجر برادری کا احتجاج نویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ تاجر ایکشن کمیٹی کے بینر تلے مظاہرین نے چین کو پاکستان سے ملانے والی اہم شاہراہ قراقرم پر دھرنا دے رکھا ہے، جس کے باعث سوست بارڈر سے ہونے والی امپورٹ اور ایکسپورٹ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔
اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے باہر بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین کا اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے آج چودھویں روز بھی احتجاج جاری رہا۔مظاہرین نے شکوہ کیا کہ دو ہفتے گزرنے کے باوجود حکومت کے کسی نمائندے نے ان کی داد رسی نہیں کی۔
دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 نے 2020 سے 2024 کے درمیان صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 482 نومولود ایمرجنسی کیسز پر کارروائی کی
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ آج آٹھویں روز بھی اسلام آباد پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج ہیں، اور حکومت سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس، عالیہ نیلم نے سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) کے مبینہ پولیس مقابلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ان واقعات کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر مقابلوں کے خلاف پچاس سے زائد درخواستیں موصول ہو رہی ہیں ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
بلوچستان کے پُرآشوب شہر قلات میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے نے نہ صرف تین قیمتی جانیں لیں، بلکہ فن، امن اور انسانیت کے خلاف ایک سنگین پیغام بھی دیا۔ گٹارسٹ آصف حسین صابری، قوال محمد احمد اور ان کا نوجوان بیٹا رضا احمد ایک خوشیوں بھری تقریب میں شرکت کے لیے کوئٹہ جا رہے تھے، مگر راستے میں ان کی بس پر اندھا دھند فائرنگ نے نہ صرف ان کا سفر، بلکہ ان کے خاندانوں کی زندگیاں بھی ہمیشہ کے لیے بدل ڈالیں۔
'شاید میرا شوہر بہتر ہو جاے: اوکاڑہ کی رہائشی عمارہ کی کہانی جو گیارہ سال تک بیٹی کی خاطر گھریلو تشدد برداشت کرنے کے بعد شوہر کے ہاتھوں قتل ہوگی
جمعرات کی روز ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام اور یورپی یونین کے تعاون سے اسلام آباد میں ایک اہم قومی راؤنڈٹیبل کا انعقاد کیا گیا، جس میں اظہارِ رائے اور ڈیجیٹل آزادیوں پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 اور اس میں 2025 کی حالیہ ترامیم کے اثرات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کی تحصیل خانپور کے نواحی علاقے بانڈھا میں پولیس نے ایک مدرسے کے استاد کو پانچ سالہ نابینا طالبعلم کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ بچے کے خاندان کی جانب سے تھانہ صدر میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق، بچہ ایک مقامی مدرسے میں حفظِ قرآن کر رہا تھا، جہاں 10 جولائی کو استاد نے اساتذہ کے کمرے میں مبینہ طور پر زیادتی کی۔ بچے نے گھر جا کر جسم میں درد کی شکایت کی، جس پر والدہ کے پوچھنے پر اس نے واقعے کی تفصیل بیان کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔