Home Blog Page 39
ہیومن رائٹس کمیشن کی وائس چیئرپرسن منیزے جہانگیر نے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست خود ہی اپنے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے جب وہ شہریوں کو لاپتا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کے مطابق صوبے سے 349 افراد لاپتا ہیں، جو ایک سنگین انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست اپنے شہریوں کے دل جیتنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
سینیئر سیاست دان اور سابق سینیٹر افراسیاب خٹک کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم نے صوبوں کو خودمختاری دی تھی، لیکن مائنز اینڈ منرلز بل اور دیگر حالیہ اقدامات سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ملک میں آئینی نظام کو کمزور کیا جا رہا ہے اور ایک نیا ون یونٹ بن رہا ہے۔ آج نیوز کے پروگرام سپاٹ لائٹ میں میزبان منیزے جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے افراسیاب خٹک نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری صوبے کی سول آرمڈ فورس تھی، جسے اب وفاق کے ماتحت دے کر صوبوں کو ’ڈس آرم‘ کیا جا رہا ہے۔
واقعہ کی ایف آئی آر لڑکی کے والد عبدالجبار کی مدعیت میں تھانہ کوٹ رادھا کشن میں درج کر لی گئی ہے، جس میں مرکزی ملزم ذیشان کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ دو دیگر ملزمان تاحال نامعلوم ہیں۔
جنوبی وزیرستان لوئر چیمبر آف کامرس کے صدر سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ ’’خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں امن و امان کی خراب صورتِ حال، گزشتہ 22 ماہ سے انگور اڈہ پاک–افغان بارڈر کی بندش اور معدنیات پر مالکانہ حقوق کے لیے یہ احتجاج ہو رہا ہے۔ بارڈر کی بندش سے مقامی لوگ بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے، دھرنا جاری رہے گا اور ضرورت پڑی تو اسے کسی اور مقام پر منتقل کیا جائے گا۔‘‘
پاکستان کے اعلیٰ ترین عدالتی پالیسی ساز فورم نے جبری گمشدگیوں کے مسئلے کا جائزہ لینے کے لیے ایک ادارہ جاتی باڈی قائم کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ملک کے ایک دیرینہ انسانی حقوق کے چیلنج سے نمٹنے کی کوشش کا حصہ ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے رہنما "آر یا پار" جیسی باتیں کریں گے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں روکنے کے لیے گرفتاریوں سمیت تمام ممکنہ احتیاطی اقدامات کریں گے۔ عمران خان کے بیٹے پاکستان نہیں آرہے لیکن اگر وہ احتجاج کا حصہ بنے تو کارروائی ہو گی۔
قبائلی ضلع باجوڑ میں دہشت گردی کی نئی لہر اور ایک اور فوجی آپریشن کے خدشات نے لوگوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔ خار کے مرکزی مقام پر ہزاروں افراد نے احتجاجی جلوس میں شرکت کی۔ جلسے کے منتظمین اور مقررین نے واضح الفاظ میں کہا کہ قبائلی اضلاع میں ایک مرتبہ پھر شدت پسندی، ٹارگٹ کلنگ اور دھماکوں کی نئی لہر نے عوام کو شدید عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔ لوگوں کی معمولاتِ زندگی، تعلیم، صحت اور کاروبار بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔
چند لمحوں کی بارش، اور شکیوٹ سمیت گلگت کے کئی دیہات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ کھیت بہہ گئے، گھر گر گئے، اور زندگی کا بنیادی ذریعہ — پانی — اب بربادی کی علامت بن چکا ہے۔ متاثرہ لوگ آج بھی امداد کے منتظر ہیں، مگر گلگت بلتستان حکومت کہیں دکھائی نہیں دیتی۔
وادی تیراہ سمیت قبائلی اضلاع میں ایک بار پھر بدامنی، ممکنہ فوجی آپریشن اور جبری نقل مکانی کے خطرات نے مقامی آبادی کو شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔ امن کے قیام کے لیے ماضی میں کیے گئے فوجی اقدامات کے تلخ تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے، قبائلی عمائدین، سماجی کارکنان اور سیاسی نمائندے مطالبہ کر رہے ہیں کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی متبادل اور پائیدار حل تلاش کیا جائے۔ انہی خدشات کے پیشِ نظر باڑہ میں ایک بڑا امن جرگہ منعقد ہوا، جس میں مختلف علاقوں سے نمائندہ وفود نے شرکت کی اور ریاست سے واضح مؤقف اور عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔
ایبٹ آباد کے تھانہ میرپور کی حدود میں واقع حبیب اللہ کالونی میں 14 سالہ اقراء کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ معصوم اقراء سات ماہ سے ملزم حارث کے گھر ملازمہ تھی، جسے مسلسل جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ اس دلخراش واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔