مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے سیت پور میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان سے بدلہ لینے کے لیے خاتون کے سابق شوہر اور اس کے خاندان نے نوجوان کے والد پر حملہ کر دیا، ملزمان نے کلہاڑی اور چاقو کے وار سے بزرگ کے ناک اور ہونٹ کاٹ دیے، متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
آج نیوز کے پروگرام سپاٹ لائٹ میں میزبان منیزے جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے اسد طور نے کہا کہ انہیں آج تک معلوم نہیں ہو سکا کہ کس بنیاد پر ان کے چینل کو بند کرنے کا حکم دیا گیا۔
یاد رہے کہ یوٹیوب نے پاکستان کے 27 یوٹیوبرز کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ مقامی عدالت کی ہدایت پر ان کے چینلز بند کیے جا رہے ہیں۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوا میں اُتمانزئی جرگے کی جانب سے علاقے میں امن کی خاطر ایک بڑا احتجاج کیا گیا، جس میں مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ یہ جرگہ سپین وام چوک پر منعقد ہوا تھا۔
اس جرگے میں شریک مسمن خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے محمد اسماعیل نے وائس پی کے کو بتایا کہ "ہم نے اس جرگے میں اس لیے شرکت کی کیونکہ یہاں امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے، جبکہ دوسری جانب حکومت ہمارے علاقے میں ایک نئے آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔ ہم اس کے خلاف نکلے تاکہ حکومت کو بتا سکیں کہ ہم مزید کسی بھی قسم کے آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، کیونکہ ماضی میں جو آپریشنز کیے گئے، ان سے عام لوگوں کو نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ اس لئے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ آپریشن کئے بغیر یہاں پر امن کو یقینی بنائے"۔
ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں ایک بار پھر بدامنی نے سر اٹھا لیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں قبائل کو تیسری بار اپنے گھربار چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ اکتوبر 2023 سے جاری اس غیر یقینی صورت حال کے باعث مقامی آبادی نہ صرف شدید مشکلات کا شکار ہے بلکہ حکومت کی جانب سے کسی قسم کی مدد یا رجسٹریشن نہ ہونے پر سخت مایوسی کا شکار بھی دکھائی دیتی ہے۔ متاثرہ قبائل کے نمائندے اور سیاسی قیادت اب اس مسئلے کے حل کے لیے احتجاجی جلسوں اور مشاورتی جرگوں کا سہارا لے رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر متعدد درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے کے وکیل کو ہدایت دی کہ وہ پرانے اور ترمیم شدہ قانون کے درمیان فرق کو پہلے واضح کریں تاکہ عدالت معاملے کو بہتر طور پر سمجھ سکے۔ڈاکٹر یاسر امان خان کی جانب سے دلائل جاری تھے کہ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر بھی وکیل کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ آئندہ سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ؛ سرکاری نوکری والی شادی شدہ خواتین ڈومیسائل تبدیلی پر بھی ترقی کی حقدار قرار
Voicepk.net - 0
سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے شادی شدہ خواتین سرکاری ملازمین کو یہ حق دے دیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کا ڈومیسائل اپنا سکیں گی اور اس بنیاد پر ترقی یا سرکاری آسامیوں سے محروم نہ رہ سکیں گی۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جس کے تحت آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور فاٹا کا انضمام ختم کر دیا جائے گا۔
ضلع کرم میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ سڑکیں، پل اور مکانات متاثر ہوئے ہیں، جبکہ کئی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت نے امدادی کارروائیوں کے آغاز کے لیے ابتدائی سروے مکمل کر لیا ہے۔ رپورٹ دیکھئے مصطفیٰ خان کی
اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے حق میں نہیں، اسمبلی میں تحمل سے کام لینا چاہیے: قیصر احمد شیخ
Voicepk.net - 0
"احتجاج کرنے پر اراکینِ اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے حق میں نہیں۔ اس حوالے سے تحمل اور برداشت سے کام لینا چاہیے"۔ مریم نواز کی تقریر کے دوران 26 ارکان اسمبلی کی معطلی پر وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما قیصر احمد شیخ کا رد عمل
مدرسہ فیضانِ مصطفیٰ میں زیر تعلیم آٹھ سالہ اسماعیل پر قاری فیاض نے مبینہ طور پر اس وقت تشدد کیا جب وہ 25 جون کو مدرسے تاخیر سے پہنچا