Home Blog Page 48
کیا ایک پاکستانی عورت کا حق ہے کہ وہ اپنے غیرملکی شوہر اور بچوں کو بھی اپنے وطن کا شہری بنانے کی خواہش رکھے؟ ریشمہ، ایک پاکستانی بیوی اور ماں، اپنے افغان شوہر اور چار بچوں کے لیے پاکستانی شہریت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کے گھر والوں کو افغانستان بھیج دیا گیا، تو ان کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔ یہ صرف ایک خاندان کی کہانی نہیں—یہ ان سیکڑوں پاکستانی عورتوں کی آواز ہے جو اپنے غیرملکی شوہروں اور بے شناخت بچوں کے لیے انصاف مانگ رہی ہیں۔
ملتان میں صحافی ارشد ملک لاپتہ، لاہور میں سینئر صحافی عبد المجید ساجد کو اغواء کے بعد رہا کر دیا گیا: صحافی برادری کا اظہار تشویش
خیرپور میں نیشنل ہائی وے پر بابرلوئی بائی پاس پر وکلاء کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری۔کینال منصوبے کا نوٹیفیکیشن واپس لینے کے لیے وکلا نے وفاقی حکومت کو الٹی میٹم دے کر ببرلو پاس پر بڑا احتجاجی کیمپ لگا دیا ہے۔
مبینہ طور پر ایف آئی اے نے اسلام آباد کے صحافی اور یوٹیوبر اسد علی طور اور بلال غوری کے ساتھ ساتھ ان کے تمام اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس بغیر کسی نوٹس کے منجمد کر دیے ہیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی تھری ایم پی او کے تحت حراست میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ انہیں 22 مارچ کو کوئٹہ کے سول اسپتال پر مبینہ حملے اور اشتعال انگیزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا
پولیس کو دیےگئے بیان کے مطابق، ایمان کے بھائی زید خان نے بتایا کہ رات تقریباً 12:15 بجے ایک نامعلوم شخص ہاسٹل کی دیوار پھلانگ کر احاطے میں داخل ہوا اور تقریباً ایک گھنٹے تک اندر چھپا رہا۔ 1:30 بجے جب ایمان اپنے کمرے سے باہر نکلی تو حملہ آور نے اُسے روک لیا۔ ایمان پیچھے ہٹنے کی کوشش کر رہی تھی کہ ملزم زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا، جہاں ایمان کی تین روم میٹس بھی موجود تھیں۔ ملزم نے سب لڑکیوں کو خاموش رہنے کا کہا اور پستول نکال کر ایمان پر فائر کر دیا۔ گولی لگنے سے ایمان شدید زخمی ہو گئی۔ ہاسٹل انتظامیہ اور دیگر طالبات نے فوری طور پر ایمان کو پمز اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے حالیہ دورہ افغانستان پر بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اس دورے سے متعلق خیبر پختونخواہ حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا جبکہ افغانستان کے حوالے سےخیبر پختونخواہ سب سے بڑا سٹیک ہولڈر ہے۔
مقدمہ سرگودھا کے ساجد شہید پولیس اسٹیشن میں توہین مذہب کے الزامات کے تحت درج کیا گیا ہے
پاراچنار پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دینے والے سماجی رہنما ملک زرتاج کو پولیس نے گرفتار کر لیا ملک زرتاج ٹل پاراچنار شاہراہ کی بندش کے خلاف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گذشتہ پچاس روز سے سراپا احتجاج تھے۔
یاد رہے کہ ریٹائرڈ ایئر مارشل جاوید سعید کی گزشتہ برس ان کے گھر سے گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا