Home Blog Page 49
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ہفتے کے روز گرفتار کی گئی عالیہ حمزہ کو دیگر پانچ پی ٹی آئی کارکنان کے ہمراہ سول جج ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔
پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے اگلے پندرہ دنوں میں قومی خزانے میں مزید ایک سو ارب روپے جمع ہوں گے۔ وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمینٹ اور رہنما مسلم لیگ ن قیصر احمد شیخ کا پروگرام اسپاٹ لائٹ میں انکشاف
سابق وفاقی وزیر براۓ دفاع خرم دستگیر نےتجویز دی کہ لاپتا افراد کے مسئلے کے حل کے لئے بلوچستان یا وفاقی حکومت کو قانون سازی کر کے اس عمل کے ذمے داروں کو کچھ حد تک ایمنسٹی بھی دینی ہوگی تاکہ وہ اس سارے معاملے کو شفافیت سے عدالت سے سامنے رکھیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور ، عدالتی فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا
ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے عدالت سے استدعا کی کہ دونوں لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کا حکم جاری کیا جائے اور کہا کہ اگر کسی بااثر شخص کے بچے ہوتے تو یہ رویہ نہ اپنایا جاتا۔ عدالت کے روبرو والدہ نے جذباتی انداز میں کہا، "میرے بیٹے کوئی بلی کے بچے نہیں ہیں، اگر کسی بڑے کے بچے ہوتے تو سب کچھ ہل جاتا۔"
ایف آئی اے کو فرحت الله بابر کے خلاف کارروائی کا اختیار ہی نہیں ہے کیوں کہ انہوں نے کبھی کوئی انتظامی عہدہ نہیں سنبھالا؛ پاکستان کی تینوں بڑی جماعتوں کے سینیٹرز کا اتفاق رائے
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے وائس پی کے ساتھ گفتگو میں انکشاف کیا کہ ایف آئی اے کے پاس فی الحال فرحت الله بابر کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں جب فرحت اللہ مالی معاملات کی تفصیلات جمع کروائیں گے پھر دیکھا جائے گا کہ ان کے خلاف کس جرم کے تحت کوئی مقدمہ بن سکتا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سینیارٹی لسٹ معطل کرنے کی استدعا مسترد، جسٹس محمد علی مظہر نے دوران سماعت بتایا کہ اس کیس میں سات درخواستیں ہمارے سامنے ہیں، جن میں راجہ مقسط، بانی پی ٹی آئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز اور دیگر شامل ہیں۔ راجہ مقسط اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل ادریس اشرف روسٹرم پر آئے اور مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے بنیادی حقوق کی بنیاد پر درخواست دائر کی ہے۔
خیبر پختونخوا کے دور افتادہ علاقے وادی تیراہ میں جاری بدامنی نے میٹرک کے طلبہ کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ وادی تیراہ میں امتحانی ہال قائم نہیں ہو سکے اور پانچ سو سے زائد طلبہ و طالبات ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ حکومت نے ان کی رہائش کے لیے سرکاری سکولوں میں انتظامات کا دعویٰ کیا ہے، مگر حقیقت میں یہ نوجوان تعلیم کے حصول کی راہ میں متعدد مشکلات سے دوچار ہیں۔ بنیادی سہولیات کی کمی، بجلی کی عدم دستیابی اور ناکافی کھانے کی فراہمی سے یہ طلبہ اپنے امتحانات کی تیاری میں سنگین رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کا دھرنا لاہور کے چیئرنگ کراس پر چوتھے روز بھی جاری ہے