Home Blog Page 47
دنیا بھر میں آج ورلڈ پریس فریڈم ڈے منایا جا رہا ہے، مگر پاکستان میں صحافت کی آزادی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف صحافی رہنماؤں اور کارکنوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملک میں آزادی صحافت صرف ایک خواب بن چکی ہے، جبکہ صحافیوں کو سنسرشپ، قانون سازی، اور مالی مسائل جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، محسن خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے الزام عائد کیا تھا کہ کمرمشانی پولیس بغیر سرچ وارنٹ اور لیڈی پولیس اہلکار کے شہریوں کے گھروں میں داخل ہوتی ہے اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتی ہے
بین الاقوامی تنظیم برائے نقل مکانی (IOM) کے مطابق، پندرہ ستمبر 2023 سے پانچ اپریل 2025 کے درمیان 8 لاکھ 61 ہزار 763 افغان شہری افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ یہ واپسی مختلف وجوہات کی بنا پر ہوئی، جن میں جبری واپسی، رضا کارانہ ہجرت اور سرحدی حالات شامل ہیں
بلوچستان میں متعدد شعبوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی حالت دن بدن بگڑ رہی ہے ان مزدوروں کو نہ صرف کم اجرت پر کام کرنا پڑ رہا ہے، بلکہ وہ اپنے حقوق سے بھی آگاہ نہیں ہیں اس کے علاوہ، مزدوروں کو صحت کی سہولتیں اور دیگر بنیادی حقوق بھی نہیں مل رہے۔ یہاں کے زیادہ تر مزدور زراعت، تعمیرات، اور کان کنی کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ دور دراز علاقوں میں مزدوروں کے حالات اور بھی دگرگوں ہیں، جہاں نہ تو مناسب رہائش کی سہولت ہے اور نہ ہی انہیں وافر کھانا اور پانی میسر آتا ہے۔
وکیل عمران بلوچ کے مطابق، ماہ رنگ بلوچ کے اہل خانہ نے حال ہی میں جیل میں ان سے ملاقات کی اور انہیں بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی، جس پر انہوں نے پانچ روز بعد اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور واقعہ کی ایف آئی آر درج کی گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دی گئی
پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس بات کے حق میں نہیں ہیں کہ پاکستان بھی انڈیا کے ساتھ شملہ معاہدہ سمیت دیگر دو طرفہ یا بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرے لیکن اگر انڈیا اس حوالے سے آگے بڑھتا رہا تو پھر پاکستان کو بھی دوطرفہ معاہدوں کو برقرار رکھنے کے حوالے غور کرنا پڑ سکتا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے منیر اے ملک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا "آپ کی دلیل یہ ہے کہ صدر مملکت کو مستقل جج کی تعیناتی کا اختیار ہی حاصل نہیں ہے اور یہ طریقہ کار آئین کے آرٹیکل 175 اے میں موجود ہے۔" اس پر منیر اے ملک نے اثبات میں جواب دیا۔ بینچ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ پانچ رکنی آئینی بینچ کے ججز نے طے کیا ہے کہ منیر اے ملک کے دلائل مکمل ہونے تک ان سے کوئی سوال نہیں پوچھا جائے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا: "جب آپ کے دلائل مکمل ہوں گے، تب سوالات و جوابات کا ایک سیشن ہوگا جس میں آپ جوابات دیں گے۔" منیر اے ملک نے اس فیصلے سے اتفاق کیا۔ منیر اے ملک نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ججز کے تبادلے بلا تفریق اور معمول کے مطابق ہوتے ہیں۔
پاکستان میں صحافت کو طویل عرصے سے ایک خطرناک پیشہ سمجھا جاتا رہا ہے، جہاں صحافیوں کو اغوا، حملوں اور ہراسانی جیسے سنگین خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے "جرنلسٹ الرٹ" کے نام سے ایک موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے۔
بل میں مخبروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی خصوصی شقیں شامل کی گئی ہیں۔ مخبر اگر نقصان یا انتقامی کارروائی کا نشانہ بنتا ہے تو وہ کمیشن کے سامنے درخواست دے سکتا ہے، جو مناسب کارروائی کے لیے متعلقہ اتھارٹی کو بھیجی جائے گی۔ صحیح معلومات فراہم کرنے والے مخبر کو برآمد شدہ رقم کا 20 فیصد حصہ انعام کے طور پر دیا جائے گا، جبکہ اس کے ساتھ تعریفی سند بھی جاری کی جائے گی۔ اگر مخبروں کی تعداد زیادہ ہو تو انعامی رقم برابر تقسیم کی جائے گی۔