عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے وائس پریزیڈنٹ آصف سعید نے وائس پی کے کو بتایا کہ "گزشتہ رات ہمارے متعدد ساتھیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، جہاں گھروں میں گھس کر کارکنوں کو تلاش کیا گیا۔" ان کا کہنا تھا کہ "اس سے قبل ہم نے متعدد بار ایک نکاتی ایجنڈے پر احتجاج کیے، لیکن اس بار ہم ریاستی جبر و استحصال کے خلاف ایک قومی جرگے کے ذریعے قومی بیانیہ تشکیل دینا چاہتے تھے، جس پر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔"
سات ماہ سے لاپتہ خاتون کی لاش گھر کے صحن سے برآمد، شوہر کا پولیس کے سامنے قتل کا اعتراف
Voicepk.net - 0
واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب مقتولہ کے والدین نے مسلسل کئی ماہ تک بیٹی سے رابطہ نہ ہونے پر تھانہ بولانی میں اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی
آرٹیکل 200 کو آرٹیکل 175اے سے ملا کر پڑھنے سے کبھی جج کا ٹرانسفر نہیں ہوگا، جسٹس محمد علی مظہر
Voicepk.net - 0
سماعت کے دوران جسٹس شاہد بلال نے حامد خان سے استفسار کیا کہ آپ کے خیال میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے اپنی درخواست کیوں واپس لی؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ایجنسیاں ججز پر اثر انداز ہوسکتی ہیں تو وکلاء کی بار ایسوسی ایشنز پر کیوں نہیں؟
‘انڈیا اور پاکستان دہشتگردی کی کاروائیوں کی تحقیقات کے لئے غیر جانبدارانہ کمیشن بنائیں’: رانا ثنا الله
Voicepk.net - 0
وزیر اعظم کے مشیر براۓ سیاسی اور عوامی امور رانا ثنا الله نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے مابین دہشتگردی کی کاروائیوں کی تحقیقات کے لئے ایک آزاد اور غیر جانبدارانہ کمیشن بنایا جانا چاہیے تاکہ دونوں ملک ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی بجاۓ اس کمیشن میں ثبوت دے سکیں۔
نور مقدم قتل کیس میں مرکزی مجرم ظاہر جعفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جس کی سماعت منگل کے روز ہوئی، مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے۔
واہ کینٹ میں غیرت کے نام پر پچاس سالہ شخص کا قتل!
طاہر محمود کو اس کے مبینہ طور پرسوتیلے بیٹے نے دو ساتھیوں سمیت گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
غیرت کے نام پر قتل صرف خواتین تک محدود نہیں رہا۔
بھارتی میڈیا کا پاکستان کے شہروں کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا: پارلیمانی اراکین
Voicepk.net - 0
وفاقی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ نے بھارتی میڈیا کا پاکستان کے شہروں کو تباہ کرنے کے جھوٹے پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وائس پی کے نے اس معاملے پر پارلیمنٹ کے متعدد اراکین سے خصوصی گفتگو کی، جنہوں نے اس مہم کو بھارت کی جنگی حکمت عملی کا ایک منظم حصہ قرار دیا۔
"اگر مجھے پہلے سے پتہ ہوتا تو میں شادی سے قبل لازمی تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ کرواتی،" شبانہ کہتی ہیں۔ یہ دردناک اعتراف ہے ایک ایسی ماں کا جس کا بچہ اس مہلک بیماری سے جنگ لڑ رہا ہے۔پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کو حکم جاری کیا ہے کہ دو ماہ کی مدت میں نیا نکاح نامہ فارم تیار کرے اور نکاح رجسٹریشن کے لیے تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دیے جائیں۔ اگر پشاور ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے پر عمل درآمد ہوتا ہے تو خیبر پختونخوا ملک کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں نکاح سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔آج تھیلیسیمیا کے مرض کا عالمی دن ہے۔
سپریم کورٹ نے آج سویلین کے کورٹ مارشل کیس میں انٹرا کورٹ اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے آرمی ایکٹ کی کالعدم کی گئی شقوں کو اکثریتی فیصلے سے بحال کردیا۔ اکثریتی فیصلے میں حکومت کو ہدایت کی گئی کہ وہ 45 دنوں کے اندر پاکستان آرمی ایکٹ میں ضروری ترامیم کرے تاکہ ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ سویلین افراد کو ہائی کورٹ میں اپنی سزا کے خلاف اپیل کرنے کا حق مل سکے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مظاہرین نے "جنگ نہیں، امن چاہیے" جیسے نعرے لگائے اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امن، بات چیت، انسانی فلاح، اور ترقی کے پیغامات درج تھے