آج نیوز کے پروگرام سپاٹ لائٹ میں میزبان منیزے جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ دنیا کو یہ بتانا ہوگا کہ اگر وہ بھارت کی دہشتگردی، آبی جارحیت اور جوہری جارحیت کا حل چاہتی ہے، تو اسے کشمیر کے مسئلے پر بات کرنا ہوگی۔
راولپنڈی کے نواحی علاقے میں بیوی کو چاقو کے وار کر کے قتل کرنے والے ملزم کو دھمیال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے ہرمز گاؤں میں مبینہ طور پر ایک ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے چار بچے شہید ہوگئے۔ یہ واقعہ پیر کی صبح اُس وقت پیش آیا جب بچوں کی ماں انہیں اسکول بھیجنے کے لیے ناشتہ تیار کر رہی تھی۔ واقعے کے خلاف مقامی افراد نے لاشوں کے ساتھ احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے۔
گرفتارہونے والوں میں ذیشان جان، زوہیب، اویس اور عبد الرحمن نامی ملزمان شامل ہیں
سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھی، جبکہ زیادتی کی دفع میں سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ حکومت کو ’لیو۔ان ریلیشن‘ اور منشیات سے متعلق نوجوان نسل کو آگاہی دینی چاہیے۔
ضلع خیبر کے مقامی رہنما ملک نصیر آفریدی کی رہائی کے لیے علاقے کی سینکڑوں خواتین نے پہلی بار تاریخی احتجاج کرتے ہوئے پاک-افغان شاہراہ مکمل بند کر دی، جس کے بعد پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور قبائلی عمائدین کو گرفتار کر لیا گیا۔ خواتین کا مطالبہ تھا کہ "جھوٹے مقدمات" میں گزشتہ 5 ماہ سے قید ملک نصیر کو فوری رہا کیا جائے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی کارروائی کے تحت ہی رہائی ممکن ہے۔ احتجاج کے دوران سڑک بند ہونے سے افغان مہاجرین کی گاڑیوں میں بچوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہوا۔
طلباء پر تشدد اور ہراسانی ثابت، کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
Voicepk.net - 0
یہ فیصلہ اُس انکوائری کے بعد سامنے آیا جو 16 مئی 2025 کو پیش آنے والے واقعے کی روشنی میں کی گئی
ضلع خیبر کے دور دراز گاؤں میں پانچویں جماعت کی طلبہ حلیمہ تین ماہ اپنی استانی کی منتظر ہے۔ یہ بچیاں ڈاکٹر، انجینئر یا استانی بننے کا خواب دیکھتی تھیں، مگر جن کے سکول اب خالی عمارتوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے اپنے ہی ریکارڈز کے مطابق، ضلع خیبر میں لڑکیوں کے 37 پرائمری سکول اساتذہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔ مگر سرکاری عہدیدار اسے تسلیم کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
‘اٹھارہ سال سے کم عمری میں شادی کے بل کی منظوری کا کریڈٹ سپیکر قومی اسمبلی کو جاتا ہے’
Voicepk.net - 0
پارلیمان نے لڑکے اور لڑکیوں کی شادی کی عمر کم از کم اٹھارہ سال مقرر کرنے کا بل منظور کرلیا ہے۔ بل پیش کرنے والی پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ بل پاس کروانے کا کریڈٹ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو جاتا ہے۔
پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ انڈیا نے جب انٹرنیشنل بارڈر کی خلاف ورزی کی تو دنیا نے اس کی حمایت نہیں اور اس کی وجہ پچھلے سات سالوں میں انڈیا کا رویہ ہے