Home Blog Page 44
سپریم کورٹ کے دو ججز جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے 36 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو اکثریتی فیصلے کے برخلاف آئینی اور اخلاقی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس سمیت دیگر درجن سے زائد بین الاقوامی تنظیموں نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان افغان صحافیوں اور شہریوں کی ملک بدری بند کرے جو اپنے ملک میں ظلم و ستم کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔
"جب سے بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا ہے، پاکستان میں دریاؤں کا بہاؤ بہتر ہو گیا ہے"۔ ماہر آبی امور ڈاکٹر حسن عباس کا انکشاف۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ جلد غیر متعلقہ ہو جائے گا، انڈیا کی آبی جارحیت کے پیچھے پاکستان کی آبی جہالت ہے۔
جمعرات کو سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کی۔دوران سماعت سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کچھ فریقین نے اضافی گزارشات جمع کروادی ہیں، مجھے ان کی نقول آج ملی ہیں، اب ان کو دیکھوں گا، بعد ازاں عدالت نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواستوں پر سماعت 16 جون تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر بھی سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی دلائل جاری رکھیں گے۔
جب بھارت سے اسی سے زائد ڈرونز کراچی اور لاہور میں داخل ہوئے تھے تو فوج نے انہیں مار گرایا تھا، لیکن جب فاٹا میں ڈرون آتا ہے تو وہ دکھائی کیوں نہیں دیتا؟ جمعیت علماۓ اسلام (ف) کے رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے سوال اٹھادیا تھا۔
سپریم کورٹ کے گیارہ رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر دائر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کی۔ جبکہ بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کر رہے ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے وکیل فیصل صدیقی سے استفسار کیا کہ وہ نظرثانی کو سپورٹ کر رہے ہیں یا مخالفت؟ جس پر فیصل صدیقی نے کہا کہ وہ عدالت کے سابقہ فیصلے کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
بلوچستان میں چھٹا ملٹری آپریشن شروع ہو چکا ہے، سینئر سیاست دان اور انسانی حقوق کمیشن کے سابق سربراہ افراسیاب خٹک نے خبردار کیا کہ یہ آپریشن فیڈریشن کے لیے نقصان دہ ہوگا جبکہ صوبائی وزیر ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے ، لیکن سوال یہ ہے کہ بات چیت کس سے کی جائے؟
سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے دی جا سکتی ہیں؟
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ طبی معائنے کے لیے کلینک آئی
کراچی بار کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ججز کے تبادلے کے لیے ان کی رضامندی ضروری نہیں سمجھی جاتی، بلکہ سنیارٹی کے اصول کے تحت ٹرانسفر کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ججز کی ٹرانسفر کا طریقہ کار مختلف ہے اور اس میں کئی آئینی پیچیدگیاں شامل ہیں۔