پنجاب حکومت کی ہیلپ لائن 1737 کو 2024 کے دوران راولپنڈی ضلع سے خواتین کی جانب سے 1,256 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 489 گھریلو تشدد سے متعلق تھیں۔ ان میں سے 1,089 کیسز حل کیے گئے جبکہ 167 زیر التواء ہیں
منڈی بہاؤالدین: 8 سالہ بچی کے اغواء و قتل میں اہم پیش رفت، سگی ماں گرفتار، پولیس کے سامنے اعتراف جرم
Voicepk.net - 0
ملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران بچی کے قتل کا اعتراف کر لیا
‘ستائیسویں آئینی ترمیم کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں، لیکن اسے خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا’
Voicepk.net - 0
وفاقی وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ستائیسویں آئینی ترمیم بھی لائی جا سکتی ہے، لیکن فی الحال اس کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔ تاہم، یہ ترمیم خارج از امکان نہیں۔
حافظ آباد: خاتون کے گینگ ریپ میں ملوث ایک ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، باقی ملزمان کی تلاش جاری
Voicepk.net - 0
مدعی مقدمہ نے کہا کہ اپنی عزت بچانے کے لیے انہوں نے اس واقعہ کی رپورٹ فوری طور پر پولیس میں درج نہیں کروائی تھی لیکن جب اس واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی گئی تو پھر انھوں نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست دی۔
کراچی کے لانڈھی جیل سے 216 قیدیوں کے فرار کے بعد سب سے زیادہ پریشانی ان کے اہل خانہ کو ہو رہی ہے جو جیل کے گیٹ پر کھڑے اپنے عزیزوں کے بارے میں معلومات کا انتظار کر رہے ہیں۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے جواب نہ ملنے کے باعث یہ خاندان شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔ کئی ماؤں، بہنوں اور بھائیوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ تک نہیں بتایا جا رہا کہ ان کے عزیز محفوظ ہیں یا نہیں۔
فیصل آباد کے علاقے ماڈل سٹی میں گھریلو ملازمت کرنے والی 13 سالہ عالیہ کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے مالک مکان اور اس کی اہلیہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ورثا کا الزام ہے کہ فریج میں رکھی چیز کھانے پر عالیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
۲ جون ۲۰۲۵
رپورٹ : رانا مالہی
اسلام آباد
گزشتہ ماہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے دوران شدت پسند گروہوں کی جانب سے حملوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی اور تنازعات کے رحجانات کا تجزیہ کرنے والے ایک آزاد تحقیقاتی ادارے اور تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی...
ایک طرف مذہبی جماعتیں اس قانون کو اسلامی اصولوں کے خلاف قرار دے رہی ہیں اور اسے مسترد کرتے ہوئے عید کے بعد ملک گیر احتجاج کا اعلان کر چکی ہیں، تو دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکنان اور خواتین کے تحفظ کے لیے سرگرم حلقے اس قانون کو بچوں، بالخصوص کم عمر بچیوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں
پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا
اوکاڑہ میں ایک ماہ کے دوران دو مبینہ پولیس مقابلے، متاثرہ خاندانوں کا ماورائے عدالت قتل کا الزام، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
Voicepk.net - 0
اوکاڑہ میں مئی کے مہینے کے دوران دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ متاثرہ خاندانوں نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ جعلی مقابلے تھے اور ان کے پیاروں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔
دوسری جانب، اوکاڑہ پولیس کا روایتی موقف ہے کہ ملزمان کو ڈکیتی سے روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، اور وہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
متاثرہ خاندانوں کا پولیس مقابلوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ ۔