Home Blog Page 42
پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ جو بھی ممالک امریکا کے نشانے پر ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ ایران کی مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا، ایران کے خلاف پاکستان سے مدد مانگ سکتا ہے، لیکن انہیں امید ہے کہ پاکستان ایران کے خلاف کوئی قدم اٹھائے گا.
وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ایوان زیریں میں اس پر بحث کا آغاز ہو چکا ہے، جہاں حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ کو "عوام دشمن" قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
کم از کم تنخواہ چالیس ہزار ہونی چاہیے، اور بجٹ کی حتمی منظوری میں یہ چالیس ہزار ہی ہوگی کیوں کہ یہ ممکن نہیں کہ تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کر دیا جائے اور کم از کم تنخواہ نہ بڑھائی جائے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ کا اہم بیان
بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کھلی جنگ میں تبدیل ہوئی تو اس کے فوری اثرات تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سامنے آئیں گے۔ پاکستان، جو توانائی کے لیے درآمدات پر انحصار کرتا ہے، ایسی کسی بھی صورتحال میں شدید معاشی دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے۔
راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں ایک نالے سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ راولپنڈی میں اس طرح کا رواں سال میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد نواز نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی نبیلہ بی بی کو 30 مئی کو تیز دھار ٹوکے کے وار سے قتل کر دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ایف آئی اے کی جانب سے مبینہ ہراسانی کے خلاف دائر درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو انہیں ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔
کراچی کی تین تلوار پر اٹھنے والی یہ آواز ایک یاد دہانی ہے کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا نہیں، یہ ہماری مشترکہ اخلاقی، انسانی اور سیاسی ذمہ داری ہے۔ مظاہرین نے یہ بات دہرائی کہ اگر عالمی برادری خاموش رہی تو تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی۔
ایف آئی آر کے مطابق لڑکی امام بارگاہ جارہی تھی کہ ملزمان نے اسے زبردستی پکڑ کر قریبی احاطے میں لے جا کر زیادتی کی
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فی الحال کم از کم تنخواہ سینتیس ہزار روپے مناسب ہے اور اس میں مزید اضافہ نہیں ہوگا۔