Home Blog Page 51
جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 روز سے لاپتہ صحافی احمد نورانی کے دو بھائیوں حیدر اور علی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، لاپتہ افراد کی والدہ اور ہمشیرہ، ان کی وکیل ایڈووکیٹ ایمان مزاری، اور دیگر متعلقہ حکام عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز میں جسٹس انعام امین منہاس نے آئی جی اسلام آباد سے استفسار کیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ اس پر آئی جی علی ناصر رضوی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ معاملے کو سپروائز کیا جا رہا ہے اور اس کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
۲۷ مارچ ۲۰۲۵ رپورٹ: رانا مالہی اسلام آباد بدھ کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں "قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025" پر غور کیا گیا۔ یہ بل پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک قومی ادارہ قائم کرنے کی تجویز دیتا ہے۔ بل پر حکومت اور قانون...
اسلام آباد سے جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے سینئر صحافی وحید مراد کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایف آئی اے کی درخواست پر ان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق وحید مراد کے ایکس (ٹوئٹر) اور فیس بک اکاؤنٹس کی تفتیش کرنی ہے، کیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچستان سے متعلق پوسٹس کی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وحید مراد کا موبائل فون ریکور کرنا بھی ضروری ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی نے اعلان کیا تھا کہ بدھ کے روز بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جبکہ 28 مارچ کو خضدار کے علاقے وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ ہوگا
بلوچستان کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کی تمام گرفتار خواتین کو فوری رہا کرے اور بلوچستان میں آپریشن آپریشن کرنے کی بجاۓ لاپتا افراد کے مسئلے کو حل کریں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی رہنما سمیع بلوچ کو کراچی میں تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ ان کو پیر کے روز ہونے والے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا لیکن منگل کے روز عدالت نے مقدمہ خارج کرتے ہوئے انہیں رہا کر دیا تھا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے سمیع بلوچ اور دیگر کو نظر بند رکھنے کے لیے تھری ایم پی او کے تحت فوری احکامات جاری کیے، جس کے بعد پولیس نے سمیع بلوچ کو دوبارہ حراست میں لے لیا
اتور کے روز راولپنڈی میں ایک دکاندار کے خلاف پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت مقدمہ درج کر کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک دکاندار کے خلاف درج کیا گیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کی جس میں ایک گاڑی کو نو پارکنگ زون سے اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
مقامی سیاسی اور سماجی رہنماء ملک سید آغاجان آفریدی ملک نصیر کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دونوں کو خیبر کے ضلعی پولیس دفتر سے ایسے وقت میں گرفتار کیا گیا کہ جب وہ علاقے کے دیگر عمائدین کے ساتھ مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ضلعی پولیس آفیسر کے ساتھ بات چیت کررہے تھے۔ ایک ماہ اور چاردن کی قید کے بعد عدالت نے اُن کو ضمانت پر رہا کردیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ملک نصیر نے ہمیشہ عوام کو درپیش مسائل کے بتر حل کی بات کی ہے اور اس کے سیوا اُن کا کوئی جرم نہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک نصیر کی فوری رہائی انتہائی ضروری ہے کیونکہ علاقے میں کئی اہم مسائل ہے جن کا حل اُن کے بغیر ممکن نہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ فرزانہ باری، بلال ربانی اور عبدالشکور نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات اور پابندی کی خلاف ورزی کی
اس سارے واقعے میں ایک چیز واضح ہو گئی کہ اطلاعات تک رسائی اور حکام کی طرف سے انفارمیشن کی فراہمی میں وسیع خلا موجود تھا جس کا فائدہ نہ صرف علیحدگی پسند تنظیم اور بھارتی میڈیا نے اٹھایا بلکہ پاکستان میں مخالف سیاسی قوتوں، ملک سے باہر بیٹھے سوشل میڈیا اینکروں اور یو ٹیوبرزنے اس ایشو پر خوب کھیلا.