Home Blog Page 52
ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ تین دن گزرنے کے باوجود پولیس نے ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی، جو اس معاملے کی سنگینی کو مزید واضح کرتا ہے۔ اس پر جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ وہ پولیس کی رپورٹ کا انتظار کریں گے، بصورت دیگر وہ آئی جی اسلام آباد کو عدالت میں طلب کریں گے۔
دوسری طرف بولان میڈیکل کالج کے وائس پرنسپل اور معروف ماہرِ نفسیات، پروفیسر ڈاکٹر الیاس بلوچ کو مبینہ طور پر لاپتہ کرنے کے بعد 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے ہدہ جیل، کوئٹہ منتقل کر دیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف درخواستوں پر سماعت میں وفاقی حکومت کو 8 اپریل تک وضاحتی جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا۔ عدالت نے خبردار کیا کہ جواب نہ دینے پر کابینہ کے سربراہ کو طلب کیا جا سکتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان عدالت میں پیش ہوئے، مگر جوابات سے عدالت مطمئن نہ ہوئی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "بینچ کا وقت ضائع کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے۔" عدالت نے قرار دیا کہ ریاست مخالف مواد روکا جا سکتا ہے، مگر پورے پلیٹ فارم کی بندش ممکن نہیں۔ کیس کی مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
درخواست گزار سیدہ فوزیہ جلال شاہ نے عدالت میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا کہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خواتین کو وراثت میں حصہ نہیں دیا جاتا
قومی سلامتی کے اجلاس میں صرف تقاریر ہوئیں، سوال و جواب کا سیشن نہیں ہوا۔ جے یو آئی ف کے سینیٹر کامران مرتضٰی کی آج نیوز کے پروگرام سپاٹ لائٹ میں گفتگو جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما نے اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی عدم شرکت کو افسوسناک قراردےدیا
واقعہ 15 مارچ کی شام پیش آیا جب مقتولہ علیشبا لاہور میں اپنی پھوپھی سے ملنے کے بعد ساہیوال واپس پہنچی
احکام کے مطابق تعلیمی اداروں کی تقریبات میں بھارتی گانوں پر رقص تعلیمی اداروں کے تقدس کے منافی ہے۔
والدین نے واقعہ کو دبانے کی کوشش کی، جس پر پولیس خود کیس کی مدعی بنی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
کوئٹہ سے پشاور جانی والی ٹرین جعفر ایکسپریس کے اغوا اور عورتوں اور بچوں سمیت مسافروں کی بڑی تعداد کو یرغمال بنائے جانے نے ثابت کر دیا ہے کہ معاملات سنجیدہ فیصلوں کے متقاضی ہیں۔ پڑھیں عصمت اللہ نیازی کی تحریر
سینیٹر اعجاز چوہدری کو سینیٹ میں پیش کیا تو وہ پولیس کے ساتھ مل کر فرار ہو سکتے ہیں۔ ان کے خلاف نو مئی کے حساس کیس کا فیصلہ ہونےکو ہے۔ ن لیگ کے سینیٹر ناصر بٹ کی پروگرام اسپاٹ لائٹ میں اہم گفتگو