Home Blog Page 53
حالیہ دنوں میں سندھ کے بدین جیل میں محمد یوسف عرف ابلی شیدی کی حراستی موت نے ملک بھر میں تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کو ظاہر کرتا ہے، بلکہ یہ سوال بھی اٹھاتا ہے کہ آیا 2022 میں منظور ہونے والا کسٹوڈیل ٹارچر کے خلاف قانون محض کاغذوں تک ہی محدود ہے؟
عالمی فورمز پر پاکستان کی خواتین کے حقوق کی فراہمی کے لیے زمین آسمان کے قلابے ملانے والوں کو یہ تو ضرور پتہ ہو گا کہ عورت کے لیے خوف کی اس فضا کو پروان چڑھانے کے پیچھے کون ہے؟
پاک افغان طورخم بارڈر کی گزشتہ تیرہ روز سے بندش کے باعث سینکڑوں مسافر، مریض اور تاجر شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ سرحد کے دونوں جانب کئی خاندان بے گھر ہو چکے ہیں اور سینکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ سرحد پر فائرنگ کے خوف سے مسافر لنڈی کوتل کی جامع مسجد میں پناہ لیے ہوئے ہیں، اور مقامی نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت کھانے کا بندوبست کر رہے ہیں۔ تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونے سے روزانہ لاکھوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، جس پر تاجروں اور مقامی افراد نے حکومت سے فوری مذاکرات اور سرحد کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ پاکستان کے ایک معروف صحافی کو بے رحمی سے قتل کیا گیا، مگر حکومت پاکستان ان کے اہلِ خانہ کی مدد کیوں نہیں کر رہی؟
پشاور میں یواین ایچ سی آر کے دفتر کے سامنے افغان مہاجرین نے احتجاج کیا اور یواین ایچ سی آر سے مطالبہ کیا کہ وہ انکے کیسز پر کارروائی تیز کرے تاکہ وہ دوسرے ممالک منتقل ہو سکیں۔
آصف جاوید ملٹی نیشنل فوڈ اینڈ بیوریج پلانٹ نیسلے کے کبیر والا پلانٹ میں ملازم اور یونین لیڈر تھے۔ 2016 میں مبینہ طور پر یونین سرگرمیوں کے باعث انہیں دیگر ملازمین کے ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا
ابھی گرینڈ اپوزیشن اتحاد نہیں بنا، ابھی صرف سوچ کا اتفاق ہے لیکن آپس میں اختلافات بھی موجود ہیں۔ تحریک انصاف نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی پروگرام اسپاٹ لائٹ میں گفتگو
اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ (ای آئی یو) کی نئی رپورٹ نے تو پاکستان کو دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل کر دیا ہے جہاں جمہوریت انتہائی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور آمریت کا عندیہ دیتی ہے۔
کراچی سے لاپتا بلوچ طلبا کی بازیابی کے لیے ملیر میں احتجاج، مظاہرین کا سیشن کورٹ کے سامنے دھرنا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوچ نوجوانوں کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش حملے میں جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی ہلاکت کے پیچھے متعدد ممکنہ وجوہات ہوسکتی ہیں۔ یہ حملہ محض دہشت گردی کا معمولی واقعہ نہیں، بلکہ اس کے پیچھے گہرے خاندانی تنازعات یا نظریاتی اختلافات چھپے ہو سکتے ہیں۔اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی شدت پسند تنظیم یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔