Home Video

Video

پشاور میں خواجہ سرا مکان بدری کے خوف میں، پولیس پر ہراسانی کا الزام

0
پشاور میں مقیم دو کرایہ دار خواجہ سراؤں کا الزام ہے کہ پولیس مالک مکانوں پر دباؤ ڈال کر انہیں گھروں سے نکلوانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ریحانہ اور زارا نے اسی شکایت کے ساتھ پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ کسی کو محض شناخت کی بنیاد پر گھر چھوڑنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ ان کے بقول محفوظ رہائش ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔

صنفی حساسیت کے لیے مصنوعی ذہانت: خواتین کی رپورٹنگ میں صحافیوں کا نیا ’’ساتھی‘‘

0
دنیا بھر کے صحافی اور سماجی رابطوں کی ویب گاہوں پر مواد شائع کرنے والے افراد اب خواتین کے بارے میں لکھتے ہوئے باعزت، مناسب اور حساس الفاظ کے انتخاب میں مصنوعی ذہانت سے مدد لے سکتے ہیں۔ غیر سرکاری تنظیم ’’عکس‘‘ کی ایک تحقیق کے مطابق بہت سے صحافی اور سوشل میڈیا صارفین غیر ارادی طور پر بھی خواتین کے لیے ایسے الفاظ استعمال کر جاتے ہیں جو نامناسب یا غیر حساس ہوتے ہیں۔ اسی ضرورت کے پیشِ نظر تنظیم نے خواتین کے حقوق اور صنفی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک منصوبہ شروع کیا ہے۔

بدامنی کے متاثرین کو مصنوعی اعضا کی فراہمی، قبائلی اضلاع میں نئی زندگی کی...

0
پہلی جماعت کا عدیل خان اسکول جانا چاہتا ہے، مگر ایک حادثے میں پاؤں کھو دینے کے بعد یہ راستہ بہت لمبا ہو گیا ہے۔ ضلع خیبر میں مصنوعی اعضا کی فراہمی سے ایسے ہی سینکڑوں لوگوں کو نئی امید مل رہی ہے۔

قبر کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار ملزم پولیس تحویل میں ہلاک، آئینی...

0
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں قبر کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار 19 سالہ ملزم سلمان پولیس تحویل میں مبینہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہو گیا۔ زیرِ حراست ملزمان کی مشکوک ہلاکتوں کے بڑھتے واقعات پر سوشل میڈیا پر آئینی و قانونی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ 6 ستمبر کو تھانہ رحمان بابا کی حدود میں دو خواتین سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار چاروں ملزمان بھی 11 ستمبر کو نشاندہی کے دوران مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

’افغانستان واپس گئی تو جان کو خطرہ ہے‘، افغان خواجہ سرا عارضو کا پشاور...

0
افغانستان واپسی اور جان کو لاحق خطرات کے خدشے کے پیش نظر افغان خواجہ سرا عارضو نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ اسے زبردستی افغانستان واپس نہ بھیجا جائے۔

مردان میں خواتین کے خلاف تشدد کے رواں سال 258 مقدمات درج، انصاف کے...

0
مردان میں خواتین پر تشدد کے رواں سال 258 مقدمات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں قتل کے علاوہ جنسی اور گھریلو تشدد کے واقعات بھی شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق طویل عدالتی کارروائی اور مقدمات کے التوا کے باعث متاثرہ خواتین کے لیے انصاف کا حصول مزید مشکل ہو جاتا ہے۔ ثومیہ بھی ایسی ہی ایک خاتون ہے، جو تنسیخِ نکاح کے باوجود سابق شوہر اور سسر کی دھمکیوں کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

افغان ٹرینی ڈاکٹرز کی ملک بدری روک دی گئی، پشاور ہائیکورٹ کا متعلقہ حکام...

0
پاکستان میں اسپیشلائزڈ تربیت حاصل کرنے والے افغان ٹرینی ڈاکٹرز کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ پہنچ گیا، جہاں عدالت نے درخواست گزار ڈاکٹرز کو افغانستان واپس بھیجنے سے روک دیا اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

‎27ستمبر کا احتجاج، مذاکرات، نئے صوبے اور عدالتی نظام؛ سلمان اکرم راجہ کی منیزے...

0
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اور سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کا احتجاج صرف اسلام آباد تک محدود نہیں ہوگا بلکہ ملک بھر میں لوگ اپنے اپنے علاقوں میں باہر نکل کر آئینی، بنیادی اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے، جبکہ ایک مرکزی قافلہ اسلام آباد کی جانب بھی آسکتا ہے۔ منیزے جہانگیر سے تفصیلی گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کر رہی، تاہم ان کے بقول اس وقت دوسری جانب سے مذاکرات کے لیے سنجیدگی یا خلوص نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو براہ راست مذاکرات میں شامل کیا جائے اور انہیں ایک طرف رکھ کر کوئی سیاسی حل تلاش نہیں کیا جاسکتا۔

نئے صوبے یا این ایف سی ایوارڈ میں کٹوتی؟ اصل معاملہ کیا ہے؟ ڈاکٹر...

0
پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام، انتظامی یونٹس، این ایف سی ایوارڈ، وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم اور مقامی حکومتوں کے اختیارات کے حوالے سے جاری بحث پر معروف ماہرِ معیشت و پالیسی امور ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ موجودہ بحث کو صرف نئے صوبوں کے قیام تک محدود کرکے نہیں دیکھا جا سکتا بلکہ اس کے مالی اور آئینی پہلو بھی اہم ہیں۔ منیزے جہانگیر کے پوڈ کاسٹ "منیزے جہانگیر آفیشل" میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر بنگالی نے اپنے تجزیے میں کہا کہ ریاست گزشتہ تقریباً دس برس سے مالی مشکلات کا شکار ہے اور موجودہ صورتحال میں وفاقی حکومت کے بڑھتے ہوئے اخراجات بنیادی بحران پیدا کر رہے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی سے کیلاش اقلیت کی صدیوں پرانی تہذیب اور ثقافت کو خطرہ

0
خیبر پختونخوا کے چترال کی وادیِ کیلاش میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات مقامی لوگوں کی زندگی، زراعت، مالداری، سیاحت اور قدرتی وسائل کو متاثر کر رہے ہیں۔ غیر متوقع بارشیں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، پانی کی دستیابی میں تبدیلی اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کیلاش برادری کے روایتی طرزِ زندگی کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر رہے ہیں۔