Home Video
Video
ملک بھر کے پریس کلبوں میں یومِ سیاہ، پیکا قانون کے خلاف احتجاج اور...
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی کال پر تین نومبر دو ہزار سات کی ایمرجنسی، پیکا قانون اور ملک میں آزادیٔ صحافت و آزادیٔ اظہار کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف آج کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور یومِ سیاہ منایا گیا۔
کراچی میں گرمی کا طویل ہوتا موسم: ساحل کے ’قدرتی محافظ‘ مینگرووز سکڑتے جا...
کراچی میں گرمی کا موسم اب طویل ہوتا جا رہا ہے۔ اکتوبرختم ہوا، مگر گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی نہیں آئی۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق اس کی وجہ صرف موسمیاتی تبدیلی نہیں، بلکہ گرمی کی شدت کم کرنے والے قدرتی ذرائع کا خاتمہ بھی ہے۔
دہشت گرد سرنڈر کریں یا علاقے چھوڑ دیں، مذاکرات نہیں ہوں گے: محمود جان...
خیبرپختونخوا کے ایمرجنسی سے متاثرہ 12 اضلاع میں امن و امان کی بحالی اور بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی کے لیے قائم کردہ 'ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈیولپمنٹ کونسل' (اے آر ڈی سی) کے فوکل پرسن محمود جان بابر نے واضح کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے، بلکہ انہیں صرف ہتھیار ڈالنے یا علاقہ چھوڑنے کا حتمی پیغام دیا جا رہا ہے۔
اغوا کی رپورٹ سے قتل کا سراغ، باپ ہی بیٹی کا قاتل نکلا
فیصل آباد کے تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کی حدود میں اغوا کے ایک مقدمے کی تفتیش نے ایسا موڑ لیا جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ انعم کے مبینہ اغوا کی رپورٹ درج کرانے والا اس کا اپنا باپ ہی اس کے قتل کا ملزم نکلا۔ملزم کے مطابق انعم کے کردار پر اسے شک تھا۔قانونی ماہرین کے مطابق خواتین کے قتل کو اکثر "غیرت" کا نام دے کر یہ امید کی جاتی ہے کہ مقتولہ کے ورثا سے صلح کے ذریعے ملزم رعایت پا لے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب ایسے مقدمات میں دفعہ 311 لگائی جا رہی ہے تاکہ راضی نامے کی صورت میں بھی ملزم کو قانونی گرفت سے چھٹکارا نہ ملے۔
مردان میں زچگی کے دوران اموات میں اضافہ، بنیادی مراکزِ صحت سہولیات سے محروم
خیبر پختونخوا میں زچگی کے دوران خواتین کی اموات کی روک تھام صحت کے نظام کے لیے ایک اہم چیلنج ہے۔ بنیادی مراکزِ صحت میں ضروری سہولیات کی کمی، خون کی عدم دستیابی، نومولود بچوں کے لیے نرسریوں کا فقدان اور بروقت طبی امداد تک محدود رسائی کے باعث کئی خواتین کو زچگی کے لیے بڑے اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔
17 سالہ خدیجہ کا مبینہ ریپ اور قتل، والدہ کا ملزمان کو قرار واقعی...
صوابی میں 17 سالہ خدیجہ کے مبینہ ریپ اور قتل کے واقعے نے خواتین کے تحفظ، ملزمان کے احتساب اور انصاف کی فراہمی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ خدیجہ کی والدہ نے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ مؤثر تفتیش اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی عدالت سے سزا دلوائی جا سکتی ہے۔ ضلع صوابی میں رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران خواتین پر تشدد کے 75 مقدمات رپورٹ ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج، شہری آزادیوں پر سوالات؛ پشاور ہائی کورٹ میں...
خیبرپختونخوا میں 11 اکتوبر کو ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد شہریوں کے بنیادی حقوق، آزادیٔ اظہار، احتجاج کے حق اور منتخب نمائندوں کے اختیارات پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ قانونی ماہرین اس اقدام کے ممکنہ اثرات پر منقسم ہیں، جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سمیت دیگر درخواست گزاروں نے اسے پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ عدالت نے درخواستیں 20 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کی ہیں۔
تیراہ کے بے گھر خاندانوں کی واپسی میں تاخیر، متاثرین کا شدید ردِعمل
وادیٔ تیراہ کے بے گھر افراد کی 10 اکتوبر کو متوقع واپسی مؤخر کیے جانے کی اطلاعات کے بعد باڑہ میں ہزاروں متاثرین اور قبائلی عمائدین کا بڑا جرگہ منعقد ہوا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ انہیں مزید انتظار کیے بغیر اپنے گھروں کو جانے دیا جائے۔
سردی، رہائش اور غیر یقینی مستقبل؛ طورخم کے راستے افغانستان واپس جانے والوں کی...
طورخم سرحد سے چند کلومیٹر دور، خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کے لئے قائم عارضی قیام اور قانونی کارروائی کا مرکز چند ہفتے پہلے تک ہزاروں افراد کی آمد و رفت کا محور تھا۔ یہاں اتنا رش ہوتا تھا کہ پاؤں رکھنے کی جگہ نہیں ملتی تھی۔ اب اسی مرکز میں غیر معمولی خاموشی ہے۔ واپس جانے والے مہاجرین کے مطابق ایک طرف پاکستان میں قیام مشکل ہو گیا تھا، تو دوسری طرف افغانستان میں شدید سردی اور رہائش کے لئے گھروں کی عدم دستیابی نے لوگوں کو واپسی سے روک رکھا ہے۔
صوابی میں آٹھ ماہ میں خواتین پر تشدد کے 75 مقدمات درج
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں خواتین کے تحفظ کے لیے قوانین اور ادارے موجود ہیں، لیکن اس کے باوجود خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہیں آ رہی۔ رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ضلع میں خواتین پر تشدد کے 75 مقدمات رپورٹ ہوئے، جن میں 13 قتل، 4 غیرت کے نام پر قتل اور 29 اغوا کے مقدمات شامل ہیں۔ حالیہ واقعے میں ٹک ٹاک ویڈیوز کے تنازع پر ایک شخص نے اپنی بہن اور بھانجی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ماہرین کے مطابق ناقص تفتیش، راضی ناموں اور قوانین پر کمزور عمل درآمد نے ملزمان کو سزا سے بچنے کا موقع دیا









