Home Video
Video
مریم نواز کے دہشت گردی سے متعلق بیان پر خیبرپختونخوا میں ردعمل، اسمبلی کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان، ”افسوس کی بات یہ ہے کہ پنجاب کو جو تھریٹ ہے وہ میرے پڑوسی ممالک سے کم ہیں اور میرے پڑوسی صوبوں سے زیادہ ہیں۔‘ پر خیبرپختونخوا میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ بار نے بیان واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے مریم نواز کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی سفارش کی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ کا اشارہ کسی صوبے یا اس کے عوام کی طرف نہیں بلکہ صوبائی سرحدوں کے ذریعے نقل و حرکت کرنے والے دہشت گرد عناصر کی طرف تھا۔
ٹنڈو الہیار میں کم عمر ہندو بہنوں کے اغوا اور جبری مذہب تبدیلی کا...
حیدرآباد سے 35 کلومیٹر دور ٹنڈو الہیار میں دو کم عمر ہندو بہنوں، سیتا کولہی اور روپی کولہی، کو مبینہ طور پر اغوا کر کے جبری مذہب تبدیلی کے بعد شادی کا دعویٰ کیا گیا۔ خاندان کے مطابق یہ واقعہ ماچھی برادری کے چھ افراد نے انجام دیا۔ پولیس نے دونوں بہنوں کو بازیاب کروا کر سول جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے انہیں سیف ہاؤس منتقل کرنے کا حکم دیا۔ اب انہیں 19 ستمبر کو دوبارہ ٹنڈو الہیار کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اکیسویں صدی کے پاکستان میں عورت کی آزادی آج بھی ایک سوال!
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کے بیان ’’اسمبلی کے ایوان کو اسٹوڈیو بنا دیا گیا ہے، خاص طور پر خواتین ممبران جو میک اپ کرواتی ہیں‘‘ نے خواتین کی آزادی، اور معاشرے میں موجود صنفی رویوں پر بحث کو جنم دیا ہے۔ خواتین اراکین اسمبلی، صحافیوں اور حقوق کے کارکنوں نے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے پدر شاہی سوچ کی عکاسی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ خواتین کے لباس، میک اپ اور ظاہری شکل کو موضوع بنانا ایک ایسے امتیازی رویے کا تسلسل ہے جو پارلیمنٹ سے لے کر عام معاشرتی زندگی تک مختلف شکلوں میں موجود ہے۔
پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا احتجاج: کیا کھچڑی پک رہی ہے؟ بشری...
پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ انہیں 27 ستمبر کو اعلان کردہ لانگ مارچ ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ تاہم، اگر مارچ ہوا بھی تو ان کے خیال میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کے لیے واضح مقصد اور جامع بیانیہ ضروری ہے، جبکہ تحریک کو صرف پی ٹی آئی تک محدود رکھنے کے بجائے عوام کے بنیادی حقوق، آزادیٔ صحافت اور دیگر قومی مسائل سے جوڑنا چاہیے۔
شیر افضل مروت نے یہ گفتگو منیزے جہانگیر آفیشل یوٹیوب چینل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کی۔
کیلاش قبیلے کا اکلوتا سکول جو حکومتی مدد کے بغیر مادری زبان بچانے میں...
ضلع چترال کی بمبوریت وادی میں واقع ایک چھوٹے سے سکول میں ہر صبح قومی ترانے اور دعا کی آوازیں گونجتی ہیں۔ یہ کیلاش قبیلے کا واحد نجی پرائمری سکول ہے، جہاں کوئی سرکاری امداد نہیں ملتی، مگر تقریباً سو بچے یہاں مفت تعلیم کے ساتھ اپنی صدیوں پرانی زبان، ثقافت اور مذہب کے بارے میں بھی سیکھتے ہیں۔ ایک ایسی زبان جو آج ختم ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔
سندھ میں اقلیتی سہولتی ڈیسک: شکایات سنی جا رہی ہیں، لیکن حل کہاں ہیں؟
سندھ کے دس اضلاع میں قائم منارٹی فسیلیٹیشن ڈیسکوں پر ایک سال کے دوران تین ہزار سے زائد شکایات درج ہو چکی ہیں، لیکن حکومتی اداروں کی یقین دہانیوں کے باوجود بیشتر معاملات حل طلب ہیں۔ ماہرین کے مطابق اصل مسئلہ قانون کی عدم موجودگی نہیں بلکہ اس پر عمل درآمد کا فقدان ہے اور جب تک یہ خلا پُر نہیں ہوتا، اقلیتی برادریوں کے لیے برابری کا وعدہ محض کاغذوں تک محدود رہے گا۔
جی ایس پی پلس اسٹیٹس: 2029 میں فیصلہ ہوگا، پاکستان کو انسانی حقوق پر...
پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر ریمنڈاس کاروبلس نے کہا ہے کہ پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے مستقبل کا حتمی فیصلہ 2029 کی پہلی ششماہی میں متوقع ہے، تاہم اس کے لیے پاکستان کو انسانی حقوق سمیت اقوام متحدہ کے متعلقہ معاہدوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔
وائس پی کے ڈاٹ نیٹ کی نمائندہ خصوصی منیزے جہانگیر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کا حصول یقینی نہیں بلکہ اس کا انحصار اقوام متحدہ کے معاہدوں پر عملدرآمد اور حکومت کی جانب سے اصلاحات کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر ہوگا۔
موسمیاتی تبدیلی سے بنجر ہوتی زمینیں، پینے کے پانی کی قلت اور باڑہ ڈیم...
ضلع خیبرکی تحصیل باڑہ کی مٹی میں دراڑیں ہیں، اور الف خان کی مکئی کی فصل پکنے سے پہلے ہی سوکھنے کے قریب ہے۔ نہر کا پانی اب ان کے کھیت تک بمشکل پہنچتا ہے۔ پانی اتنا کم کہ چار ایکڑ میں سے صرف ایک ایکڑ زمین سیراب ہو پاتی ہے۔ یہ اکیلے الف خان کی کہانی نہیں؛ یہ ضلع خیبر کے اُس پانی کے بحران کی کہانی ہے جو زمین کے نیچے خاموشی سے گہرا ہوتا جا رہا ہے، جبکہ اس کا واحد بڑا حل — باڑہ ڈیم — بیس سال سے فائلوں میں دفن ہے۔
چارسدہ میں چند دنوں کے دوران دو خواتین قتل، سخت قوانین کے باوجود تشدد...
خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں چند روز کے دوران دو خواتین کو مبینہ طور پر ان کے شوہروں نے قتل کر دیا۔ 18 اگست کو 35 سالہ بسمین کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کیا، جبکہ اسی روز حاجی آباد کے علاقے میں روبینہ نامی خاتون کو بھی اس کے شوہر نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ متاثرہ خاندانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔
بدامنی کے باعث پانچ ماہ سے بند اسکول، سات سو طلبہ کا تعلیمی مستقبل...
ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے آکاخیل میں گورنمنٹ ہائی اسکول اخوان تالاب گزشتہ پانچ ماہ سے بدامنی کے باعث بند ہے، جس سے تقریباً 700 طلبہ کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ کچھ طلبہ دوسرے اسکولوں میں منتقل ہوگئے، جبکہ غربت اور متبادل سہولیات کی کمی کے باعث بیشتر بچے تعلیم جاری نہیں رکھ پا رہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور اسکول کھولنے کے لیے محکمۂ تعلیم کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔









