Home Video
Video
دُکی میں کوئلہ کی کان میں دم گھٹنے سے دو کان کن جاں بحق،...
بلوچستان کے کوئلے سے مالامال علاقے دُکی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں طویل عرصے سے بند کوئلے کی کان کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کے دوران زہریلی گیس جمع ہو گئی۔
محکمۂ کان کنی و معدنیات کے حکام کے مطابق، دُکی ضلع میں چھ مزدور ایک مقامی کان کے حالات کا جائزہ لینے اور کوئلے کی نکاسی دوبارہ شروع کرنے کے لیے اندر اترے۔ یہ کان طویل عرصے سے غیرفعال تھی، جس کے باعث اس کے اندر میتھین گیس خطرناک حد تک جمع ہو چکی تھی۔ کان کی گہرائی میں اترنے کے کچھ ہی دیر بعد دم گھونٹنے والی گیس کے باعث تمام چھ کان کن پھنس گئے۔
حبیب جالب کی بیٹی کا ڈھابہ، کھلنے کے پہلے ہی روز بند
جس شاعر کے اشعار جلسوں میں انقلاب کا نعرہ بنتے ہیں، اسی کی بیٹی کو اپنے گھر کا چولہا جلانے کے لیے بھتہ مانگا گیا۔ لاہور میں طاہرہ حبیب جالب کا فوڈ اسٹال کھلنے کے چند گھنٹوں بعد ہی سرکاری اہلکاروں نے بند کروا دیا اور ساتھ ہی وہ سوال بھی کھڑا کر دیا جو حبیب جالب کی شاعری برسوں سے پوچھ رہی ہے: اقتدار میں آ کر عام آدمی کا حق کہاں رہ جاتا ہے؟
دہشت گردی کے متاثرین کا عالمی دن: کوئٹہ کے شہید کا باپ وعدوں کے...
آج دنیا بھر میں دہشت گردی کے متاثرین کو یاد کرنے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، مگر کوئٹہ کے محمد جاوید کے لیے یہ دن محض ایک تاریخ نہیں بلکہ روزانہ کی اذیت کا تسلسل ہے۔ رواں سال جنوری میں فائرنگ کے ایک واقعے میں اپنے 26 سالہ بیٹے محمد صادق کو کھونے والا یہ ضعیف باپ آج بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے اس وعدے کی تکمیل کا منتظر ہے جو انہوں نے تعزیت کے موقع پر خود کیا تھا۔ گھر کا واحد کفیل چھن جانے کے بعد جاوید کے لیے زندگی کی گاڑی چلانا مشکل ہو چکا ہے، اور وہ روزانہ سرکاری دفاتر کے چکر لگا کر اس وعدے کی تکمیل کی امید لیے تھک چکے ہیں۔
پسند کی شادی: ماچھی برادری کے 60 گھر مسمار، کمبوہ برادری کا انکار
بدین کی تحصیل گولارچی کے گاؤں چک نمبر 5 میں ایک پسند کی شادی کے بعد پورا گاؤں خوف اور کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔ ایک ماہ قبل حیدرآباد کی ہائی کورٹ میں ندیم ماچھی اور عالیہ فاطمہ کمبوہ نے گاؤں سے نکل کر اپنی پسند سے شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں برادریوں کے درمیان صورتحال مزید خراب ہو گئی۔ایک ہفتہ قبل ماچھی برادری کے افراد نے احتجاج کرتے ہوئے کمبوہ برادری پر الزام عائد کیا کہ چند روز قبل مسلح افراد نے مبینہ طور پر ان کے 60 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا کر مسمار کر دیا، جس کے باعث 600 سے زائد خواتین، بچوں اور مردوں کو گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔ڈسٹرکٹ پولیس بدین نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی گھروں کو آگ لگانے اور سامان لوٹنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ پولیس دی کا بیان دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چک نمبر 5 میں ماچھی برادری کے افراد سرکاری زمین پر جھونپڑیاں بنا کر رہائش پذیر تھے اور شادی کے واقعے کے بعد اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہو گئے۔
شہداء آرمی پبلک اسکول: گیارہ سال سے زائد گزرنے کے باوجود انصاف کے منتظر
آج دنیا بھر میں دہشت گردی کے متاثرین کی یاد میں عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں اس دن کی اہمیت آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحے کے باعث مزید بڑھ جاتی ہے، جہاں 147 افراد شہید ہوئے، جن میں بیشتر طلبہ تھے۔ گیارہ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود متاثرہ والدین سیکیورٹی ناکامیوں کے ذمہ داروں کے تعین اور جوابدہی کے منتظر ہیں۔
مردان میں رواں سال بچوں کے خلاف جرائم کے 60 مقدمات درج، متاثرہ...
ضلع مردان کے گاؤں گارو شاہ کی رہائشی شبینہ بی بی کے 14 سالہ بیٹے نعمان کو گزشتہ ماہ ایک پڑوسی نے مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ محض یہ رنجش بنی کہ نعمان نے ملزم سے دوستی کرنے سے انکار کیا تھا۔ مردان پولیس کے مطابق سال 2026 کے جنوری سے جولائی کے دوران ضلع مردان میں بچوں کے خلاف جرائم کے 60 مقدمات درج کیے گئے، جن میں سے بیشتر نامزد ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق ان مقدمات میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 46 واقعات، بچیوں کے ساتھ ریپ کے آٹھ اور قتل کے چھ واقعات شامل ہیں۔
شناخت کے انتظار میں: عالمی یومِ انسانی ہمدردی پر پشاور کی عدالت میں ایک...
عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر دنیا بھر میں بحرانوں سے متاثرہ افراد کے تحفظ، وقار اور بنیادی حقوق کی بات کی جا رہی ہے، لیکن پشاور میں افغان خاندانوں کے لیے انسانی بحران کی ایک شکل قانونی شناخت اور خاندان کے تحفظ کی جنگ بھی ہے۔ایسی ہی ایک کہانی مراد کی ہے، جو افغان شہری ہیں اور پشاور میں اپنی پاکستانی اہلیہ اور پانچ بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد ان کا خاندان مالی مشکلات سے دوچار ہے، جبکہ ان کی رہائی اور پاکستان میں قانونی حیثیت کے لیے اہلخانہ نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
“تیراہ میں اتنی بیماریاں نہیں تھیں، یہاں آکر ہمارے بچے بیمار ہو رہے ہیں”
وادیٔ تیراہ سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کی وجہ سے اُن کے بچے بیمار ہو رہے ہیں۔ ملیریا، خسرہ، ڈائریا اور جِلدی امراض — وہ بیماریاں جو تیراہ میں شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتی تھیں، اب روزانہ کسی نہ کسی گھر کے بچے کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
منارٹی مارچ میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے لیے 11 مطالبات پیش
کراچی میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے لیے منارٹی مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس کی اس سال کی تھیم "یاد رکھا جائے گا" رکھی گئی۔ شرکا نے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے 11 مطالبات پیش کیے۔ مذہبی اقلیتوں کو مساوی و بااختیار نمائندگی سمیت برابر کے شہری حقوق دیے جانے کی مانگ بھی رکھی گئی۔
کراچی میں مینارٹی مارچ کے منتظمین تشویش کا شکار، انتظامیہ کی جانب سے تحریری...
کراچی میں 11 اگست کو منعقد ہونے والے مینارٹی مارچ کے منتظمین شدید تشویش کا شکار ہیں کیونکہ مارچ میں محض چند روز باقی رہ جانے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے تحریری اجازت نامہ تاحال جاری نہیں کیا گیا۔ گزشتہ کئی برسوں سے کراچی میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق، تحفظ اور انہیں درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے یہ مارچ منعقد کیا جاتا رہا ہے، اور اس سال بھی، 2026 میں، یہ مزارِ قائد پر منعقد کیا جائے گا، جہاں مذہبی اقلیتیں اپنے مسائل اور مطالبات ریاست کے سامنے رکھیں گی۔









