Home Video

Video

خیبرپختونخوا میں تیزاب کی فروخت بے لگام، ریگولیشن کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

0
خیبرپختونخوا میں تیزاب اور دیگر خطرناک کیمیکلز کی کھلے عام اور بغیر نگرانی فروخت کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ درخواست گزار وکلاء کا مؤقف ہے کہ صوبے میں تیزاب کی خرید و فروخت کے لیے نہ کوئی مؤثر لائسنسنگ نظام موجود ہے، نہ خریداروں کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور نہ ہی اس بات کی نگرانی کی جاتی ہے کہ یہ خطرناک کیمیکلز کس مقصد کے لیے خریدے جا رہے ہیں۔ ان کے بقول یہی خلا ایسے مادّوں کے غلط استعمال اور سنگین جرائم کا سبب بن سکتا ہے۔

پاک افغان تجارتی بحران: ۱۰ ماہ کی بندش پر تاجروں کی اسلام آباد مارچ...

0
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی گزرگاہوں کی گزشتہ ۱۰ ماہ سے مسلسل بندش نے سرحدی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اس بندش کے نتیجے میں نہ صرف پاکستان کی برآمدات اور ٹرانزٹ تجارت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، بلکہ سرحد کی دونوں جانب ہزاروں خاندان نانِ شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیں۔ تاجر رہنماؤں، ٹرانسپورٹرز اور محنت کشوں نے حکومت سے سرحد کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے بصورتِ دیگر اسلام آباد کی طرف احتجاجی مارچ کی دھمکی دی ہے۔

کبل دھماکے نے تین گھروں کے اکلوتے چراغ بجھا دئیے ۔۔۔۔۔حملہ آور کی شناخت...

0
کبل دھماکے کا ننھا شہید گیارہ سالہ ایان خان اور اسکا ماموں معاذ، دونوں والدین کی اکلوتی نرینہ اولاد تھے ۔دوسری جماعت کا طالب علم ایان خان واقعے کے روز بال کٹوانے نکلا تو پولیس اسٹیشن کے گیٹ کے قریب تندور پر کام کرنے والے اپنے ماموں، پچیس سالہ معاذ کے ساتھ بیٹھ گیا ۔۔اس دوران خودکش حملہ آور نے دھماکہ کیا اور ماموں، بھانجا دونوں اس خودکش حملے کی نذر ہو گئے ۔

لاہور میں آزاد کشمیر یکجہتی ریلی پر پولیس کریک ڈاؤن، متعدد شرکا حراست میں...

0
لاہور میں آزاد کشمیر یکجہتی ریلی پر پولیس کریک ڈاؤن، متعدد شرکا حراست کے بعد رہا کر دیے گئے۔کشمیر کمیونٹی لاہور اور دیگر سول سوسائٹی تنظیموں نے آزاد کشمیر میں جاری کشیدگی کے پیشِ نظر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمعہ کے روز شملہ پہاڑی پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم پولیس کی بھاری نفری ریلی سے پہلے ہی وہاں تعینات کر دی گئی تھی، اور شرکا کے پہنچتے ہی انہیں گرفتار کر کے پرزن وین میں ڈالنا شروع کر دیا گیا۔

ایچ آر سی پی کانفرنس؛ حراستی تشدد پر تشویش، قانونی اصلاحات کا مطالبہ

0
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں "پاکستان کے اینٹی ٹارچر فریم ورک میں موجود خامیوں کا خاتمہ" کے عنوان سے ایک اہم اور تفصیلی گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یورپی یونین کے تعاون سے منعقدہ اس کانفرنس میں ملک بھر سے انسانی حقوق کے رہنماؤں، قانون دانوں، سیاسی شخصیات اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی اور پاکستان میں حراستی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات، قانونی خامیوں اور ساختیاتی تشدد (اسٹرکچرل ٹارچر) پر سیر حاصل گفتگو کی۔

فیصل آباد میں تیزاب گردی کا ایک اور دلخراش واقعہ

0
فیصل آباد میں تیزاب گردی کے ایک اور واقعے نے ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم کر دی۔ تھانہ روشن والا کے علاقے چک 253 ر۔ب میں ملزم حیدر علی نے اپنے ہی سسرال کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آ کر ملزم کی سالی ثناء بی بی زخمی ہو گئی۔ اس کے بعد ملزم نے تیزاب پھینک کر ثناء بی بی اور اس کی دو سالہ بیٹی کو بھی شدید زخمی کر دیا۔ دونوں زخمی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں زیرِ علاج ہیں جہاں ڈاکٹرز ان کے علاج میں مصروف ہیں۔

بڑھتی مہنگائی کے خلاف خواجہ سرا کمیونٹی کا کراچی میں احتجاج، حکومت سے فوری...

0
بڑھتی مہنگائی کے خلاف خواجہ سرا کمیونٹی کے افراد اور ان کے حامیوں کی بڑی تعداد کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ خواجہ سرا کمیونٹی کا مطالبہ ہے کہ مہنگائی کے اس بحران میں انہیں بھی نظرانداز نہ کیا جائے۔

ٹک ٹاک پر پابندی یا مؤثر ریگولیشن؟ پشاور ہائیکورٹ میں درخواست نے چھیڑ دی...

0
ٹک ٹاک پر مبینہ فحش، غیر اخلاقی اور توہینِ مذہب پر مبنی مواد کی روک تھام کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں دائر ایک درخواست نے سوشل میڈیا کے استعمال، حکومتی ریگولیشن اور اظہارِ رائے کی آزادی سے متعلق بحث کو ایک بار پھر ہوا دے دی ہے۔ عدالت نے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو کیس میں فریق بناتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔

تیراہ متاثرین کا مطالبہ: اعلان شدہ مالی معاونت فوری جاری کی جائے

0
خیبرپختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق تیراہ میں بدامنی اور نقل مکانی کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کو پچیس لاکھ روپے کی مالی معاونت جلد از جلد یقینی بنائے۔

نادرا ملازمین کی گمشدگی کا معمہ حل، چاروں ایف آئی اے کی تحویل میں

0
کراچی میں نادرا کے چار ملازمین کی پراسرار گمشدگی کا معمہ اُس وقت حل ہوا جب ایف آئی اے نے اُن کی گرفتاری کا اعلان کر دیا۔ گرفتار ہونے والوں میں معروف صحافی سہیل سانگی کے صاحبزادے اور نادرا کے ملازم فیاض احمد بھی شامل ہیں۔ سہیل سانگی کا مؤقف ہے کہ اگر نادرا ملازمین کے خلاف کوئی شکایت یا بے ضابطگی موجود تھی تو قانون کے مطابق پہلے محکمانہ انکوائری کی جانی چاہیے تھی، نہ کہ انہیں اس انداز میں حراست میں لیا جاتا۔